🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. في العمرة في أشهر الحج
حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 13495 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 13495
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5436
المعجم الکبیر للطبرانی: 9177، 9668
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13194 ترقیم الشثری: -- 13495
حدثنا ابو بكر، قال: ثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن قيس بن مسلم، عن طارق بن شهاب، قال: سئل عبد الرحمن عن العمرة في اشهر الحج , فقال: " الحج اشهر معلومات ليس فيهن عمرة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب، ن]: (عبد الرحمن)، وانظر: الدر المنثور ١/ ٥٢٥، والمحلى ٧/ ٦٧.
(٣) تكرر (فقال) (وما بين القوسين) في [ص].
(٤) سقط من: [ف، ن].
(٥) في [جـ]: (ليس فهن)، وفي [ص]: (فيهن).
(٦) صحيح.

حضرت عبد اللہ سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} ان میں عمرہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13495]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8975، ترقيم محمد عوامة: 13194»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5436
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَرَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا أَنْ تَحُجَّ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَضُمَّ مَعَ حَجَّتِهَا عُمْرَةً، فَسَأَلَتْ عَبْدَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: مَا أَجِدُ هَذِهِ إِلَّا أَشْهُرَ الْحَجِّ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ أَنَا مِنْهَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک خاتون نے حج کرنے کا ارادہ کیا اس نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنے حج کے ساتھ عمرہ کو بھی ملا لے گی، اس نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں۔ یہ صرف حج کے مہینوں میں ہو سکتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ وہ نسخہ جس کو میں نے نوٹ کیا ہے اس میں، میں نے اس روایت کو اسی طرح پایا ہے اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9209)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9177
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَرَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا الْحَجَّ وَأَرَادَتْ أَنْ تَضُمَّ مَعَ حَجَّتِهَا عُمْرَةً، فَسَأَلَتْ عَبْدَ اللهِ ، فَقَالَ: " مَا أَجِدُ هَذِهِ إِلَّا أَشْهُرُ الْحَجِّ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ ".
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک عورت نے حج کا ارادہ کیا اور اپنے حج کے ساتھ عمرہ بھی ملانا چاہا، تو اس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”میں تو اسے حج کے مہینوں ہی میں پاتا ہوں، اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ”معلوم مہینے“ [سورۃ البقرہ: 197] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9177]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 246، حدیث 9209»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9668
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ ، عَنِ امْرَأَةٍ أَرَادَتْ أَنْ تَجْعَلَ مَعَ حَجِّهَا عُمْرَةً، فَقَالَ: " أَلَمْ تَسْمَعِ اللهَ يَقُولُ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ مَا أَرَى هَؤُلَاءِ إِلَّا أَشْهُرَ الْحَجِّ ".
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو اپنے حج کے ساتھ عمرہ بھی کرنا چاہتی تھی، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا: ”حج کے مہینے معلوم ہیں“ [سورۃ البقرہ: 197] ؟ میں تو ان (مہینوں) کو حج ہی کے مہینے سمجھتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9668]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 342، حدیث 9703»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں