الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
144. في فضل الحلق
حلق کروانے کے فضائل
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 14128 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 14128
صحیح بخاری: 1728
صحیح مسلم: 3148
سنن ابن ماجہ: 3043
اللؤلؤ والمرجان: 820
الفتح الربانی: 4536
الجامع الكامل: 5195
السنن الكبرى للبيهقي: 9579
ترقیم عوامۃ: 13790 ترقیم الشثری: -- 14128
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا محمد بن فضيل ، عن عمارة بن القعقاع ، عن ابي زرعة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اللهم اغفر للمحلقين" , قالوا: يا رسول الله والمقصرين؟ قال:" اللهم اغفر للمحلقين" ثلاثا , فقالوا: يا رسول الله والمقصرين؟ قال:" والمقصرين"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ن]: (روعة).
(٢) في [ص]: (وللمقصرين).
(٣) في [جـ، ز، ص]: (وللمقصرين).
(٤) سقط من: [جـ، ن].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٨٢٧١)، ومسلم (١٣٠٢).
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار یہی فرمایا: صحابہ کرام نے پھر عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14128]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1728، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1302، 2676، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 858، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1829، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3596، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3043، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9677، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7279، 8406، 9456، والبزار فى «مسنده» برقم: 9779، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1363، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2773، ترقيم محمد عوامة: 13790»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1728، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1302، 2676، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 858، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1829، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3596، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3043، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9677، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7279، 8406، 9456، والبزار فى «مسنده» برقم: 9779، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1363، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2773، ترقيم محمد عوامة: 13790»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1728
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قَالُوا: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قَالُوا: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ".
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، ان سے عمارہ بن قعقاع نے بیان کیا، ان سے ابوزرعہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما! صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اور کتروانے والوں کے لیے بھی (یہی دعا فرمائیے) لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی یہی فرمایا اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت کر۔ پھر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اور کتروانے والوں کی بھی! تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور کتروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1728]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ لوگوں نے عرض کیا: اور سر کے بال کتروانے والوں کو بھی۔ آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ لوگوں نے کہا: بال کتروانے والوں کو بھی، آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ لوگوں نے کہا: بال کتروانے والوں کو بھی۔ آپ نے بال منڈوانے والوں کے متعلق تین مرتبہ دعا فرمائی۔ پھر آپ نے فرمایا: ”بال کتروانے والوں کو بھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1728]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1302 ترقیم شاملہ: -- 3148
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ فُضَيْلٍ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ، قَالَ: " وَلِلْمُقَصِّرِينَ "،
ابوزرعہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور بال کٹوانے والوں کو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور بال کٹوانے والوں کو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور بال کٹوانے والوں کو؟ فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں کو بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3148]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما دے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور بال کٹوانے والوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما دے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور بال کٹوانے والوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما دے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور بال کٹوانے والوں کے لیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَلِلْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کٹوانے والوں کو بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3148]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1302
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3043
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، ثَلَاثًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے“، آپ نے یہ تین بار فرمایا: تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کو بھی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3043]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی بخشش فرما۔“”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں کی بھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی بخشش فرما۔“”تین بار اسی طرح دعا فرمائی۔ (تیسری بار بھی) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں کی بھی (بخشش کی دعا فرمائیے)۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «وَالْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کٹوانے والوں کی بھی (بخشش فرما)۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3043]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 127 (1728)، صحیح مسلم/الحج 55 (1302)، (تحفة الأشراف: 14904)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/231) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حدیث سے معلوم ہوا کہ سر منڈانا کتروانے سے افضل ہے کیونکہ سر منڈوانے والوں کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار دعا کی، اور بال کتروانے والوں کے لیے ایک بار اور وہ بھی آخر میں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 7158
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! حلق کرانے والوں کی بخشش فرما۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا کیجئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا: کہ اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما چوتھی مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعا میں شامل فرما لیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7158]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1728 ، م: 1302
حدیث نمبر: 9332
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَأَتَى عَلَى جُمْدَانَ، فَقَالَ: " هَذَا جُمْدَانُ , سِيرُوا , سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ"، قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ؟، قَالَ:" الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا"، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفَرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ , قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مکہ مکرمہ کے کسی راستے میں چل رہے تھے حتیٰ کہ جمدان نامی جگہ پر پہنچ کر فرمایا یہ جمدان ہے روانہ ہوجاؤ اور " مفردون " سبقت لے گئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مفردون کون لوگ ہوتے ہیں؟ فرمایا جو اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے رہتے ہیں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ حلق کرانے والوں کی بخشش فرما صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا کیجئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا کہ اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما۔ تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعا میں شامل فرما لیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9332]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا سند حسن في المتابعات ، خ : 1728 ، م : 1302 ، 2676
حدیث نمبر: 820
820 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا: وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ: اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا: وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَهَا ثَلاَثًا قَالَ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما!“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اور کتروانے والوں کے لیے بھی (یہی دعا فرمائیے)، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی یہی فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت کر۔“ پھر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اور کتروانے والوں کی بھی! تیسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَلِلْمُقَصِّرِينَ» ”اور کتروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 820]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 127 باب الحلق والتقصير عند الإحلال»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 4536
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ) ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: ( (اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ) ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: ( (وَالْمُقَصِّرِينَ) )
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ لوگوں نے کہا: اور تقصیر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور تقصیر کرانے والوں کو بھی بخش دے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4536]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1728، ومسلم: 1302، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7158 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7158»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1728
حدیث نمبر: 5195
5195. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اللهمّ اغفر للمحلقين. قالوا: يا رسول الله، وللمقصِّرين؟ قال: اللهمّ اغفر للمحلقين. قالوا: يا رسول الله، وللمقصِّرين؟ قال: اللهمّ اغفر للمحلقين. قالوا: يا رسول الله، وللمقصِّرين؟ قال:وللمقصِّرين.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الحجّ (1728)، ومسلم في الحجّ (1302) كلاهما من طريق محمد بن فضيل، حدّثنا عُمارة بن القعقاع، عن أبي زرعة، عن أبي هريرة، فذكره. واللّفظ لمسلم.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 9579
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ ⦗٢١٩⦘ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ثنا عُمَارَةُ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَ:" اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَ:" اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ الْوَلِيدِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ كُلُّهُمْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما۔“ انہوں نے کہا: اور بال کٹوانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور بال کٹوانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما۔“ انہوں نے کہا: اور بال کٹوانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں کو بھی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9579]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1641۔ مسلم 1302»
الحكم على الحديث:
صحيح