الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
19. في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 18808 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 18808
سنن دارقطنی: 3945
سنن سعید بن منصور: 2662
ترقیم عوامۃ: 18152 ترقیم الشثری: -- 18808
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باکرہ کو ایک طلاق دی تو وہ بائنہ ہوجائے گی اور اگر وہ اسے دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18808]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1096، 1484، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15068، 15069، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11084، 11085، ترقيم محمد عوامة: 18152»
ترقیم العلمیہ : 3879 ترقیم الرسالہ : -- 3945
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الْقُرَشِيُّ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْغَفُورِ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَجُلا طَلَّقَ الْبَتَّةَ فَغَضِبَ، وَقَالَ: تَتَّخِذُونَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا، أَوْ دِينَ اللَّهِ هُزُوًا وَلَعِبًا، مَنْ طَلَّقَ الْبَتَّةَ أَلْزَمْنَاهُ ثَلاثًا، لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، هَذَا كُوفِيُّ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو (یا ایک شخص کے بارے میں) سنا، اس نے اپنی بیوی کو طلاق بتا دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصہ میں آگئے، آپ نے فرمایا: ”تم لوگ اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کے دین (کے احکام) سے کھیل کود کرتے ہو، جو شخص طلاق بتا دے گا، ہم اس کی تین طلاقوں کو لازم قرار دیں گے اور وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسری شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا مطلقہ) نہ ہو جائے۔“ اسماعیل بن ابوامیہ نامی راوی کوفی ہیں اور ضعیف الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3945]
ترقیم العلمیہ: 3879
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3945، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال الدارقطني: إسماعيل بن أبي أمية الكوفي عن عثمان بن مطر عن عبد الغفور بن عبد العزيز الواسطي وكلهم ضعفاء، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 336)»
«قال الدارقطني: إسماعيل بن أبي أمية الكوفي عن عثمان بن مطر عن عبد الغفور بن عبد العزيز الواسطي وكلهم ضعفاء، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 336)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم دار السلفیہ: 1484 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2662
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلِيٍّ، وَالْحَكَمِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: " لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" . وَذَكَرَ أَحَدُهُمَا عَنْ عُبَيْدَةَ , عَنْ عَلِيٍّ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: جب تک وہ دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے، اپنے سابقہ شوہر کے لیے حلال نہیں ہو سکتی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1096، 1484، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15068، 15069، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11084، 11085، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18152»
الحكم على الحديث:
مرسل