🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. في لبس (الحرير) وكراهية لبسه
ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 26247 (کل: 25 مقامات، 11 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 26247، 26248
صحیح بخاری: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837
سنن ابوداود: 3723
سنن ترمذی: 1878
سنن دارمی: 2167
مسند احمد: 23269، 23314، 23357، 23364، 23374، 23401، 23437، 23464
مسند الحمیدی: 444
الفتح الربانی: 7956، 7958
صحیح ابن حبان: 5339
الجامع الكامل: 13242، 15473
السنن الكبرى للبيهقي: 103
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7958
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ خَرَجْتُ مَعَ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى بَعْضِ هَذَا السَّوَادِ فَاسْتَسْقَى فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ قَالَ فَرَمَاهُ بِهِ فِي وَجْهِهِ قَالَ قُلْنَا اسْكُتُوا اسْكُتُوا وَإِنَّا إِنْ سَأَلْنَاهُ لَمْ يُحَدِّثْنَا قَالَ فَسَكَتْنَا قَالَ فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالَ أَتَدْرُونَ لِمَ رَمَيْتُ بِهِ فِي وَجْهِهِ قَالَ قُلْنَا لَا قَالَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُهُ قَالَ فَذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ قَالَ مُعَاذٌ لَا تَشْرَبُوا فِي الذَّهَبِ وَلَا فِي الْفِضَّةِ وَلَا تَلْبَسُوا الْحَرِيرَ وَلَا الدِّيبَاجَ فَإِنَّهُمَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ
۔ عبدالرحمن بن ابولیلیٰ کہتے ہیں:میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کسی زمین کی طرف گیا، انہوں نے پینے کے لئے پانی مانگا، کسان چاندی کے برتن میں ان کے پاس پانی لایا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن اس کے منہ پر دے مارا، ہم نے کہا: خاموش رہو، خاموش رہو، اب اگر ہم نے ان سے کچھ اس بارے میں پوچھا تو وہ کچھ نہیں بتائیں گے، ہم خاموش رہے، کچھ دیر بعد انھوں نے خود کہا: کیا تمہیں معلوم ہے میں نے یہ برتن اس کے چہرے پر کیوں پھینکا؟ ہم نے کہا: جی نہیں، انھوں نے کہا: میں نے اسے اس سے پہلے بھی روکا تھا کہ چاندی کے برتن میں پانی پینا منع ہے اور بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سونے کے برتنوں میں نہ پیو۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو، حریر اور دیباج نہ پہنو، یہ چیزیں دنیا میں ان کے لیے ہیں اور آخرت میں تمہارے لیے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 7958]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5633، ومسلم: 2067، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23364 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23756»
وضاحت: فوائد: … سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معصیت پر ناگواری کا کیسا اظہار کیا، سچی محبت کا نتیجہ اور اخلاص کے جذبے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5633
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5339
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ ، قَالَ: اسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ مِنْ دِهْقَانٍ بِالْمَدَائِنِ، فَأَتَاهُ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَحَذَفَهُ بِهَا، فَهِبْنَا حُذَيْفَةَ أَنْ نُكَلِّمَهُ، فَلَمَّا سَكَنَ الْغَضَبُ عَنْهُ، قَالَ: أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ هَذَا، إِنِّي كُنْتُ تَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ أَنْ لا يَسْقِيَنِي فِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا خَطِيبًا، قَالَ: " لا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الْفِضَّةِ وَلا الذَّهَبِ، وَلا تَلْبَسُوا الْحَرِيرَ وَالدِّيبَاجَ، فَإِنَّهُ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الآخِرَةِ" ، قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ حَدَّثَنَا بِهِ أَوَّلاً ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ مِنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي فَرْوَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُكَيْمِ، قَالَ سُفْيَانُ: وَلا أَظُنُّ ابْنَ أَبِي لَيْلَى سَمِعَهُ إِلا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمِ ؛ لأَنَّهُ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ.
عبداللہ بن عکیم بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مدائن میں ایک کسان سے پانی مانگا تو وہ چاندی کے بنے ہوئے برتن میں پانی لے کر ان کے پاس آیا، انہوں نے اسے پھینک دیا، ہم نے ہیبت کی وجہ سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی، جب ان کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو انہوں نے فرمایا: میں تمہارے سامنے اس کا عذر بیان کرتا ہوں، میں اس سے پہلے اسے یہ ہدایت کر چکا ہوں کہ اس طرح کے برتن میں مجھے پینے کے لیے نہ دے، پھر انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”چاندی اور سونے کے برتنوں میں نہ پیو اور حریر و دیباج نہ پہنو کیونکہ یہ ان (کفار) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہوں گے۔“ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: یہ روایت ابن ابونجیح نے مجاہد کے حوالے سے، ابن ابولیلیٰ کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ہمیں بیان کی تھی، پھر میں نے اسے یزید بن ابوزیاد سے سنا، انہوں نے ابن ابولیلیٰ کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اسے بیان کیا، پھر میں نے اسے ابوفروہ سے سنا وہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن عکیم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا۔ سفیان یہ کہتے ہیں: میرا یہ خیال ہے ابن ابولیلیٰ نے یہ روایت عبداللہ بن عکیم ہی سے سنی ہوگی کیونکہ انہوں نے (یعنی عبداللہ بن عکیم نے) زمانہ جاہلیت پایا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5339]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5426، 5632، 5633، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2067، وابن الجارود فى "المنتقى"، 932، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5316، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3723، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1878، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2176، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3414، 3590، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 101، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4794، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23741، والحميدي فى (مسنده) برقم: 444» «رقم طبعة با وزير 5315»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (32): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13242
13242- عن عبد الله بن عكيم قال: كنا مع حذيفة بالمدائن، فاستسقى حذيفة، فجاءه دهقان بشراب في إناء من فضة، فرماه به، وقال: إني أخبركم أني أمرته أن لا يسقيني فيه، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تشربوا في إناء الذهب والفضة، ولا تلبسوا الديباج والحرير، فإنه لهم في الدنيا وهو لكم في الآخرة يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في اللباس والزينة (2067) عن سعيد بن عمرو بن سهل بن إسحاق بن محمد بن الأشعث بن قيس، قال: حدثنا سفيان بن عيينة، سمعته يذكر عن أبي فروة، أنه سمع عبد الله بن عكيم، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15473
15473- عن ابن أبي ليلى قال: كان حذيفة بالمدائن، فاستسقى، فأتاه دهقان بماء في إناء من فضة، فرماه به، وقال: إني لم أرمه إلا أني نهيته فلم ينته، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الذهب والفضة، والحرير، والديباج، هي لهم في الدنيا، ولكم في الآخرة وزاد في رواية: وأن نجلس عليه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في اللباس (5831)، ومسلم في اللباس (2067) كلاهما من طريق شعبة، عن الحكم أنه سمع عبد الرحمن بن أبي ليلى فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 103
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سَيْفٌ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى، أَنَّهُمْ كَانُوا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فَاسْتَسْقَى فَسَقَاهُ مَجُوسِيٌّ بِقَدَحِ فِضَّةٍ، فَلَمَّا وَضَعَ الْقَدَحَ فِي يَدِهِ رَمَاهُ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي نَهَيْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ. يَقُولُ أَبُو نُعَيْمٍ: كَأَنَّهُ يَقُولُ: لَمْ أَصْنَعْ هَذَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَلْبَسُوا الْحَرِيرَ، وَلَا الدِّيبَاجَ، وَلَا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَلَا تَأْكُلُوا فِي صِحَافِهَا، فَإِنْهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَيْفِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے پانی مانگا تو ایک مجوسی نے انہیں چاندی کے پیالے میں پانی پلانا چاہا، جب اس نے پیالہ آپ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر رکھا تو انہوں نے وہ پیالہ پھینک دیا، پھر فرمایا: اگر میں نے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ اس کو منع نہ کیا ہوتا (ابو نعیم کہتے ہیں: گویا کہ وہ کہہ رہے تھے) تو میں اس طرح نہ کرتا، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم سلک اور باریک ریشم نہ پہنو اور نہ تم سونے چاندی کے برتنوں میں پیو اور نہ تم سونے چاندی کی پلیٹوں میں کھاؤ۔ یہ برتن ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 5110، مسلم 2067»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں