🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
169. في الزنادقة: ما حدهم؟
ملحد اور گمراہوں کا بیان، ان کی سزا کیا ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 30951 (کل: 22 مقامات، 15 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 30951، 35355
صحیح بخاری: 6922
سنن ترمذی: 1458
سنن نسائی: 4065
مسند اسحاق بن راہویہ: 535
مشکوۃ المصابیح: 3533
مسند احمد: 1871، 2551، 2552، 2966
مسند الحمیدی: 543
الفتح الربانی: 6642، 6643
صحیح ابن حبان: 5606
المستدرک علی الصحیحین: 6428
مسند امام شافعی: 1616
الجامع الكامل: 7032
السنن الكبرى للبيهقي: 16820، 16858، 18062
المعجم الکبیر للطبرانی: 11800
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18062
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبِسْطَامِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، وَأَيُّوبَ، وَعَمَّارًا الدُّهْنِيَّ اجْتَمَعُوا، فَتَذَاكَرُوا الَّذِينَ حَرَقَهُمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَحَدَّثَ أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ بَلَغَهُ، قَالَ: لَوْ كُنْتُ أَنَا مَا حَرَقْتُهُمْ؛ لِقَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللهِ"، وَلَقَتَلْتُهُمْ لِقَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ". فَقَالَ عَمَّارٌ: لَمْ يَحْرِقْهُمْ، وَلَكِنْ حَفَرَ لَهُمْ حَفَائِرَ وَخَرَقَ بَعْضَهَا إِلَى بَعْضٍ، ثُمَّ دَخَّنَ عَلَيْهِمْ حَتَّى مَاتُوا. فَقَالَ عَمْرٌو: قَالَ الشَّاعِرُ:.
سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار، ایوب اور عمار دہنی کو دیکھا، وہ سب اکٹھے تھے، انہوں نے ان لوگوں کے بارے میں مذاکرہ کیا جن کو علی رضی اللہ عنہ نے جلا دیا تھا۔
(ب) عکرمہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں: اگر میں ہوتا تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی وجہ سے نہ جلاتا کہ ”تم اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ دو“ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی وجہ سے قتل کر دیتا کہ ”جو مرتد ہو جائے (اپنا دین بدل لے) اسے قتل کر دو۔“ عمار کہتے ہیں: ان کو جلایا نہیں گیا تھا بلکہ ان کے لیے گڑھے کھودے گئے جن کے اندر سوراخ کر دیے گئے تھے، پھر ان پر دھواں چھوڑ دیا گیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ عمرو نے کہا کہ شاعر نے کہا ہے: تو مجھے جیسے چاہے موت کے آگے ڈال دے، جب کہ تو نے مجھے دو گڑھوں میں نہ ڈالا ہو جب انہوں نے لکڑیوں اور آگ کو اکٹھا کر دیا ہو، تو پھر موت فوراً آتی ہے، دیر نہیں کرتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18062]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11800
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ - أَوْ قَالَ: رَجَعَ عَنْ دِينِهِ - فَاقْتُلُوهُ وَقَالَ: " لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللهِ، يَعْنِي: النَّارَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا دین بدل ڈالے“ - یا فرمایا: ”اپنے دین سے پھر جائے“ - ”اسے قتل کر دو۔“ اور فرمایا: ”اللہ کے عذاب سے عذاب مت دو“ - یعنی آگ سے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11800]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 315، حدیث 11850»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں