🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. وذكر أن أبا حنيفة كان لا يرى الخرص
کھجوروں میں تخمینہ لگانے کے حکم کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 38966 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 38966
سنن ترمذی: 1358
مشکوۃ المصابیح: 2770
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37366 ترقیم الشثری: -- 38966
حدثنا ابن ابي زائدة عن الاعمش عن عمارة بن عمير [عن عمته] عن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: إن اطيب ما اكلتم من كسبكم، وإن اولادكم من كسبكم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة عمه عمارة، وأخرجه أحمد (٢٤٠٤٢)، والنسائي (٦٠٤٣)، وأبو داود (٣٥٢٨)، وابن ماجه (٢٢١٠)، والترمذي (١٣٥٨)، وابن حبان (٤٢٥٩)، والحاكم ٢/ ٤٦، والدارمي (٢٥٣٧)، والحميدي (٢٤٦)، وإسحاق (١٥٠٨)، والطبراني في الأوسط (١٥٤)، والبيهقي ٧/ ٤٧٩.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جو کچھ کھاتے ہو اس میں سے پاکیزہ مال تمہاری کمائی والا مال ہے اور تمہاری اولادیں بھی تمہاری کمائی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38966]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن القطان الفاسي: عن عمارة عن عمته وتارة عن أمه وكلتاهما لا يعرفان . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة عمه عمارة .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4259، 4260، 4261، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2307، 2308، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4462 / 2، 4463 / 3، 4461 / 1، 4464 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6000، 6003، 6004، 6001، 6002، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3528، 3529، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1358، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2137، 2290، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2287، 2288، 2289، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15844، 15845، 15848، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24666، 24769، 24782، 25591، 25597، 25933، 26037، 26250، 26293، 26307، 26485، 26486، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1685، والحميدي فى «مسنده» برقم: 248، والبزار فى «مسنده» برقم: 323 / 297، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16643، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24173، 24176، 24177، 24179، 38964، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4486، 4487، 4684، 8257، ترقيم محمد عوامة: 37366»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1358
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ , عَنْ عَمَّتِهِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ , وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب , عَنْ جَابِرٍ , وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ , وَقَدْ رَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا , عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ , عَنْ أُمِّهِ , عَنْ عَائِشَةَ , وَأَكْثَرُهُمْ قَالُوا: عَنْ عَمَّتِهِ , عَنْ عَائِشَةَ , وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ , قَالُوا: إِنَّ يَدَ الْوَالِدِ مَبْسُوطَةٌ فِي مَالِ وَلَدِهِ , يَأْخُذُ مَا شَاءَ , وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَا يَأْخُذُ مِنْ مَالِهِ إِلَّا عِنْدَ الْحَاجَةِ إِلَيْهِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پاکیزہ چیز جس کو تم کھاتے ہو تمہاری اپنی کمائی ہے اور تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- بعض لوگوں نے عمارہ بن عمیر سے اور عمارہ نے اپنی ماں سے اور ان کی ماں نے عائشہ رضی الله عنہا سے روایت کی ہے، لیکن اکثر راویوں نے «عن أمّه» کے بجائے «عن عمته» کہا ہے یعنی عمارہ بن عمیر نے اپنی پھوپھی سے اور انہوں نے عائشہ رضی الله عنہا سے روایت کی ہے،
۳- اس باب میں جابر اور عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۴- صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ باپ کو بیٹے کے مال میں کلی اختیار ہے وہ جتنا چاہے لے سکتا ہے،
۵- اور بعض کہتے ہیں کہ باپ اپنے بیٹے کے مال سے بوقت ضرورت ہی لے سکتا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ البیوع 79 (3528)، سنن النسائی/البیوع 1 (4454)، سنن ابن ماجہ/التجارات 1 (2137)، (تحفة الأشراف: 17992)، و مسند احمد (6/31، 42، 127، 162، 193، 220)، سنن الدارمی/البیوع 6 (2579) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ سے اسی معنی کی ایک حدیث مروی ہے، «أَنْتَ وَ مَالُكَ لأَبِيْكَ» یعنی ”تم اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے“ (سنن ابی داود رقم: ۳۵۳۰/صحیح) اس میں بھی عموم ہے، ضرورت کی قید نہیں ہے، اور عائشہ رضی الله عنہا کی اس حدیث میں سنن أبی داود میں (برقم: ۳۵۲۹) جو «إذا احتجتم» ”جب تم ضرورت مند ہو“ کی ”زیادتی“ ہے وہ بقول ابوداؤد ”منکر“ ہے، لیکن لڑکے کی وفات پر (پوتے کی موجودگی میں) باپ کو صرف چھٹا حصہ ملتا ہے، اس سے حدیث کی تخصیص ہو جاتی ہے۔ یعنی بیٹے کا کل مال باپ کی ملکیت نہیں، صرف بقدر ضرورت ہی لے سکتا ہے۔ «واللہ اعلم» ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2137)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (2770)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2770
الْفَصْلُ الثَّانِي 2770 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ  ، وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ وَالدَّارِمِيِّ"إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ وَإِنَّ وَلَدَهُ مِنْ كَسْبِهِ".
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے، اور تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے۔“ صحیح، اسے ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابوداؤد اور دارمی نے روایت کیا ہے۔ ابوداؤد اور دارمی کی روایت میں ہے: ”آدمی کا اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے، اور بے شک اس کی اولاد بھی اس کی کمائی ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2770]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1358 وقال: حسن غريب) و النسائي (240/7. 241 ح 4454. 4457) و ابن ماجه (2290) و أبو داود (3528) والدارمي (247/2 ح 2540)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں