الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
157. الصلاة في أعطان الإبل
اونٹوں کے باندھنے کی جگہ یعنی باڑہ میں نماز ادا کرنے کا حکم
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 3918 (کل: 15 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 769
صحیح ابن حبان: 1702
11 تا 15
حدیث نمبر: 1702
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلا تُصَلُّوا فِي مَعَاطِنِ الإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ" أَرَادَ بِهِ أَنَّ مَعَهَا الشَّيَاطِينَ وَهَكَذَا قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْيَدْرَأْهُ مَا اسْتَطَاعَ، فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ، فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ"، ثُمَّ قَالَ فِي خَبَرِ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: فَلْيُقَاتِلْهُ، فَإِنَّ مَعَهُ الْقَرِينَ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو، اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو، کیونکہ ان کی تخلیق شیاطین سے ہوئی ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”ان کی تخلیق شیاطین سے ہوئی ہے“ اس سے آپ کی مراد یہ ہے کہ ان کے ساتھ شیاطین ہوتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ (درج ذیل) فرمان بھی اس نوعیت کا ہے: ”وہ جہاں تک ہو سکے اسے پرے کرنے کی کوشش کرے، اگر وہ (دوسرا شخص) نہیں مانتا تو وہ (نمازی) اس کے ساتھ جھگڑا کرے کیونکہ وہ (دوسرا شخص) شیطان ہو گا۔“ صدقہ بن یسار نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں: ”پس وہ (نمازی) اس کے ساتھ جھگڑا کرے کیونکہ اس (آگے سے گزرنے والے) کے ساتھ قرین (یعنی شیطان) ہو گا۔“) [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1702]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1702، 5657، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 734، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 816، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 769، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4423، 4424، 4428، 4429، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17062» «رقم طبعة با وزير 1699»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (176)، - «الضعيفة» (2210)، «صحيح الجامع» (3788). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين إلا أن فيه عنعنة الحسن.
حدیث نمبر: 4352
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا أَتَيْتُمْ عَلَى أَعْطَانِ الْإِبِلِ فَلَا تُصَلُّوا فِيهَا، وَإِذَا أَتَيْتُمْ عَلَى أَعْطَانِ الْغَنَمِ فَصَلُّوا فِيهَا إِنْ شِئْتُمْ" ⦗٦٢٩⦘.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جب تم اونٹوں کے باڑے میں آؤ تو اس میں نماز نہ پڑھو اور جب تم بکریوں کے باڑے میں آؤ تو اگر تمہارا دل چاہے تو نماز پڑھ لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4352]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 4/85/16911»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4357
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ يُونُسُ، عَنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ" كَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ" كُنَّا نُؤْمَرُ"، لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو کیونکہ یہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4357]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 4352»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1439
"إن لم تجدوا إلا مرابض الغنم وأعطان الإبل
فصلوا في مرابض الغنم ولا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الشياطين"
فصلوا في مرابض الغنم ولا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الشياطين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر تمہیں بکریوں کے باڑوں اور اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں کے سوا (نماز کے لیے) کوئی اور جگہ نہ ملے، تو بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو لیکن اونٹوں کے باڑوں میں نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیاطین (کی خصلتوں) سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن/حدیث: 1439]
”اگر تمہیں بکریوں کے باڑوں اور اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں کے سوا (نماز کے لیے) کوئی اور جگہ نہ ملے، تو بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو لیکن اونٹوں کے باڑوں میں نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیاطین (کی خصلتوں) سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة1. المشكاة 739، الضعيفة 2209.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3788
«صلوا في مرابض الغنم ولا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الشياطين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو، کیونکہ وہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3788]
”بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو، کیونکہ وہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3788]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن عبد الله بن مغفل. الإرواء 176, حقيقة الصيام 62 - 63, الضعيفة 2209: حم, حب»
قال الشيخ الألباني: صحيح