الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
148. ما (يدعو) به في قنوت الفجر
دعائے قنوت کے کلمات
ترقیم عوامۃ: 7105 ترقیم الشثری: -- 7214
حدثنا حدثنا هشيم، قال: اخبرنا حصين، قال:" صليت الغداة ذات يوم وصلى خلفي عثمان بن زياد، قال: فقنت في صلاة الصبح، قال: فلما قضيت صلاتي، قال لي: ما قلت في قنوتك؟ قال: فقلت: ذكرت هؤلاء الكلمات:" اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير كله ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، نرجو رحمتك، ونخشى عذابك، إن عذابك الجد بالكفار ملحق"، فقال عثمان: كذا كان يصنع عمر بن الخطاب، وعثمان بن عفان
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [هـ]: (صلواتي).
(٣) سقط من: [أ، ب، ك].
(٤) في [ط، هـ]: (إن عذابك الجد).
(٥) مجهول؛ لجهالة عثمان بن زياد.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن فجر کی نماز پڑھائی، میرے پیچھے عثمان بن زیاد نے بھی نماز پڑھی۔ میں نے نماز میں قنوت کے کلمات کہے، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے قنوت میں کیا کہا تھا۔ میں نے کہا کہ میں نے یہ کلمات کہے تھے: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ حضرت عثمان بن زیاد نے فرمایا کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان قنوت میں یہی کلمات کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7214]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31698، ترقيم محمد عوامة: 7105»
ترقیم عوامۃ: 7100 ترقیم الشثری: -- 7209
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا هشيم، قال: اخبرنا ابن ابي ليلى، عن عطاء، عن عبيد بن عمير، قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة، فقال في قنوته:" اللهم إنا نستعينك ونستغفرك , ونثني عليك الخير ولا نكفرك , ونخلع ونترك من يفجرك , اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد , وإليك نسعى ونحفد , ونرجو رحمتك ونخشى عذابك ؛ إن عذابك بالكفار ملحق"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، انہوں نے دعائے قنوت میں یہ کلمات کہے: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خرَ کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7209]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3161، 3162، 3194، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7214، 31695، 31701، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1475، ترقيم محمد عوامة: 7100»