الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
12. بَابُ الدِّبَاغِ
باب: چمڑے کو پاک کرنا
ترقیم العلمیہ : 116 ترقیم الرسالہ : -- 120
نا محَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ ، نا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، أَنَّ الزُّهْرِيَّ ، حَدَّثَهُمْ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ سورة الأنعام آية 145، أَلا كُلُّ شَيْءٍ مِنَ الْمَيْتَةِ حَلالٌ إِلا مَا أُكِلَ مِنْهَا، فَأَمَّا الْجِلْدُ، وَالْقَرْنُ، وَالشَّعْرُ، وَالصُّوفُ، وَالسِّنُّ، وَالْعَظْمُ فَكُلُّ هَذَا حَلالٌ لأَنَّهُ لا يُذَكَّى" . أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (اللہ تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا: ”تم یہ فرما دو! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے اس میں، میں نے یہ چیز نہیں پائی جو اس کے کھانے والے کے لیے حرام ہو۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:) ”مردار کی ہر چیز حلال ہے ماسوائے اس چیز کے جو کھائی جاتی ہے، جہاں تک کھال، سینگ، بال، اون، دانت، ہڈی کا تعلق ہے، تو یہ سب حلال ہیں، کیونکہ انہیں ذبح نہیں کیا جاتا۔“ اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ”متروک“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 120]
ترقیم العلمیہ: 116
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 80، 81، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 115، 118، 120، قال الدارقطني: أبو بكر الهذلي ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 111 ترقیم الرسالہ : -- 115
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، ح وَنا أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، نا عَمَّارُ بْنُ سَلامٍ أَبُو مُحَمَّدٍ، نا زَافِرٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:" قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ سورة الأنعام آية 145، قَالَ: الطَّاعِمُ الآكِلُ، فَأَمَّا السِّنُّ، وَالْقَرْنُ، وَالْعَظْمُ، وَالصُّوفُ، وَالشَّعْرُ، وَالْوَبَرُ، وَالْعَصَبُ فَلا بَأْسَ بِهِ لأَنَّهُ يُغْسَلُ" . وَقَالَ شَبَابَةُ:" إِنَّمَا حُرِّمَ مِنَ الْمَيْتَةِ مَا يُؤْكَلُ مِنْهَا وَهُوَ اللَّحْمُ فَأَمَّا الْجِلْدُ وَالسِّنُّ وَالْعَظْمُ وَالشَّعْرُ وَالصُّوفُ فَهُوَ حَلالٌ"، أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ضَعِيفٌ.
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تم یہ فرما دو! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے، اس میں، میں ایسی کسی چیز کو نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام قرار دی گئی ہو۔“ اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: یہاں طاعم (کھانے والے) سے مراد کھانے والا شخص ہے، جہاں تک دانت، سینگ، ہڈی، اون، بال، وبر، پٹھوں کا تعلق ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ انہیں دھو لیا جاتا ہے۔ شبابہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ”مردار کی وہ چیز حرام ہوتی ہے، جسے کھایا جاتا ہے اور وہ چیز گوشت ہے جہاں تک کھال، ہڈی، دانت، بال، اون کا تعلق ہے، تو انہیں (دوسرے کاموں کے لیے) استعمال کرنا جائز ہے۔“ اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 115]
ترقیم العلمیہ: 111
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 80، 81، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 115، 118، 120، قال الدارقطني: أبو بكر الهذلي ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف