الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
15. بَابٌ: لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ
باب خوشحال اور صاحب حیثیت شخص کے لیے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1988 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
سنن دارقطنی: 1988
سنن ابوداود: 1628
صحیح ابن حبان: 3390
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6027
11 تا 12
حدیث نمبر: 3390
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ سَأَلَ وَلَهُ أُوقِيَّةٌ فَهُوَ مُلْحِفٌ" ، قَالَ: قُلْتُ: الِيَاقُوتَةُ نَاقَتِي خَيْرٌ مِنْ أُوقِيَّةٍ، قَالَ: وَالأُوقِيَّةُ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص (دوسرے سے کچھ) مانگے، حالانکہ اس کے پاس ایک اوقیہ (چاندی) موجود ہو، تو وہ شخص لپٹ کر سوال کرنے والا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا میری اونٹنی یاقوتہ تو ایک اوقیہ سے زیادہ بہتر ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3390]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2447، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3390، 3398، 3399، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2594، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2387، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1628، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13333، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1988، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11145» «رقم طبعة با وزير 3381»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1440). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 6027
«من استغنى أغناه الله ومن استعف أعفه الله ومن استكفى كفاه الله ومن سأل وله قيمة أوقية فقد ألحف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، جو سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، جو کفایت چاہے اللہ اسے کفایت کر دیتا ہے، اور جو شخص ایک اوقیہ کے برابر مال رکھتے ہوئے سوال کرے تو اس نے اصرار کے ساتھ سوال کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6027]
”جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، جو سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، جو کفایت چاہے اللہ اسے کفایت کر دیتا ہے، اور جو شخص ایک اوقیہ کے برابر مال رکھتے ہوئے سوال کرے تو اس نے اصرار کے ساتھ سوال کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6027]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن الضياء] عن أبي سعيد. الصحيحة 2314.»
قال الشيخ الألباني: صحيح