🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ
باب بلاعنوان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2153 (کل: 23 مقامات، 16 کتب)
سنن دارقطنی: 2153، 2154
سنن ابوداود: 2340
سنن ترمذی: 691
سنن نسائی: 2114، 2115
سنن ابن ماجہ: 1652
بلوغ المرام: 531
سنن دارمی: 1730
مشکوۃ المصابیح: 1978
صحیح ابن خزیمہ: 1923
المنتقى ابن الجارود: 379، 380
مصنف ابن ابی شیبہ: 9719
صحیح ابن حبان: 3446
المستدرک علی الصحیحین: 1116، 1557، 1558، 1559
الجامع الكامل: 4344
السنن الكبرى للبيهقي: 7973، 7975
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2529
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7973
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ، يَعْنِي هِلَالَ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" يَا بِلَالُ، أَذِّنْ فِي النَّاسِ أَنْ يَصُومُوا غَدًا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں نے رمضان کا چاند دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اقرار کرتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! لوگوں میں اعلان کر دو کہ کل روزہ رکھیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7973]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابوداؤد»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7975
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ حَلِيمٍ، أنبأ أَبُو الْمُوَجِّهِ، أنبأ عَبْدَانُ، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ ⦗٣٥٧⦘ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ هِلَالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْهِلَالَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَنَادَى:" أَنْ صُومُوا"، وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ عَنِ الثَّوْرِيِّ مَوْصُولًا، وَرَوَاهُ غَيْرُهُمَا عَنِ الثَّوْرِيِّ مُرْسَلًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی رمضان کے چاند کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے چاند دیکھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم روزہ رکھو۔“
اسی طرح ابو عاصم نے ثوری سے اسے موصولاً روایت کیا ہے، جبکہ دوسروں نے ثوری سے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7975]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2529
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: أَبْصَرْتُ الْهِلَالَ اللَّيْلَةَ، قَالَ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: قُمْ يَا بِلَالُ ، فَنَادِ فِي النَّاسِ، فَلْيَصُومُوا غَدًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں نے آج رات چاند دیکھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! اٹھو اور لوگوں میں منادی کر دو کہ وہ کل روزہ رکھیں۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 691، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2113، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2340، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1652، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1692، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1145، 1583، 1585، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11786، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 7، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2548، 2657، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 482، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8609، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2523»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں