الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
باب: حج سے متعلقہ احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2421 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 16431
ترقیم العلمیہ : 2388 ترقیم الرسالہ : -- 2421
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، نا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَوْلِهِ: وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالَ:" السَّبِيلُ إِلَى الْحَجِّ: الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ"، فَقِيلَ لَهُ: وَمَا الْحَاجُّ؟ قَالَ:" الشَّعْثُ التَّفْلُ"، وَسُئِلَ: أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" . وَقَدْ قِيلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا: ”اور اللہ تعالیٰ کے لیے بیت اللہ کا حج کرنا، لوگوں پر لازم ہے جو اس تک پہنچنے کی سبیل رکھتا ہو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج کی سبیل سے مراد زاد راہ اور سواری ہے۔“ عرض کی گئی: حاجی کون ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے بال بکھرے ہوئے ہوں اور تیل نہ لگانے کی وجہ سے بودار ہوں۔“ دریافت کیا گیا: کون سا حج زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس میں بلند آواز میں تلبیہ پڑھا گیا اور قربانی کے جانور کا خون بہایا گیا ہو۔“ یہ روایت محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر کے حوالے سے، ابن جریج کے حوالے سے، محمد بن عباد کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی نقل کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2421]
ترقیم العلمیہ: 2388
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 813، 2998، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2896، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8715، 8729، 9202، 10242، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2421، 2422، 2423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15287، 15946، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5041»
«فيه إبراهيم بن يزيد الخوزي وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 84)»
«فيه إبراهيم بن يزيد الخوزي وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 84)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 813
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُوجِبُ الْحَجَّ؟ قَالَ:" الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَلَكَ زَادًا وَرَاحِلَةً وَجَبَ عَلَيْهِ الْحَجُّ، وَإِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ الْمَكِّيُّ، وَقَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر پوچھا: اللہ کے رسول! کیا چیز حج واجب کرتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”سفر خرچ اور سواری۔“ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- ابراہیم ہی ابن یزید خوزی مکی ہیں اور ان کے حافظہ کے تعلق سے بعض اہل علم نے ان پر کلام کیا ہے،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آدمی جب سفر خرچ اور سواری کا مالک ہو جائے تو اس پر حج واجب ہو جاتا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 813]
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- ابراہیم ہی ابن یزید خوزی مکی ہیں اور ان کے حافظہ کے تعلق سے بعض اہل علم نے ان پر کلام کیا ہے،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آدمی جب سفر خرچ اور سواری کا مالک ہو جائے تو اس پر حج واجب ہو جاتا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 813]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الصیام 6 (2896)، ویأتي في التفسیر (برقم: 2998) (تحفة الأشراف: 844) (ضعیف جدا) (سند میں ”ابراہیم بن یزید الخوزی“ متروک الحدیث راوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، ابن ماجة (2896) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (631) ، وانظر صحيح ابن ماجة رقم (2341) ، الإرواء (988) //
قال الشيخ زبير على زئي:(813 ) ضعيف /جه 2896 ويأتي : 2998
إبراهيم الخوزي : متروك الحديث (تق:272) وللحديث شواھد ضعيفة
إبراهيم الخوزي : متروك الحديث (تق:272) وللحديث شواھد ضعيفة
حدیث نمبر: 2998
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ، قَال: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيَّ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَنِ الْحَاجُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " الشَّعِثُ التَّفِلُ "، فَقَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " الْعَجُّ وَالثَّجُّ "، فَقَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: مَا السَّبِيلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْخُوزِيِّ الْمَكِّيِّ، وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْحَدِيثِ فِي إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! (واقعی) حاجی کون ہے؟۔ آپ نے فرمایا: ”وہ حاجی جس کا سر گردوغبار سے اٹ گیا ہو جس نے زیب و زینت اور خوشبو چھوڑ دی ہو، جس کے بدن سے بو آنے لگی ہو“ پھر ایک دوسرے شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا: کون سا حج سب سے بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ حج جس میں لبیک بآواز بلند پکارا جائے، اور ہدی اور قربانی کے جانوروں کا (خوب خوب) خون بہایا جائے“۔ ایک اور شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! ( «من استطاع سبیلاً» میں) «سبیل» سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: ”زاد راہ (توشہ) اور سواری“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
ابن عمر رضی الله عنہما کی اس حدیث کو ہم نہیں جانتے سوائے ابراہیم بن یزید خوزی مکی کی روایت سے، اور بعض محدثین نے ابراہیم بن یزید کے بارے میں ان کے حافظہ کے تعلق سے کلام کیا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2998]
ابن عمر رضی الله عنہما کی اس حدیث کو ہم نہیں جانتے سوائے ابراہیم بن یزید خوزی مکی کی روایت سے، اور بعض محدثین نے ابراہیم بن یزید کے بارے میں ان کے حافظہ کے تعلق سے کلام کیا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2998]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم 813 (ضعیف جدا) (سند میں ابراہیم بن یزید خوزی سخت ضعیف ہے، لیکن العج والثج کا جملہ ابن ماجہ کی ایک حدیث سے ثابت ہے سنن ابن ماجہ: 2896)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، لكن جملة " العج والثج " ثبتت في حديث آخر، ابن ماجة (2896) ، صحيح ابن ماجة برقم (2341) ، ضعيف ابن ماجة (631) ، الإرواء (988)
قال الشيخ زبير على زئي:(2998) ضعيف/ جه 2896، (تقدم 813)
إبراھيم الخوزي : متروك الحديث (تقدم:813) وللحديث شواھد ضعيفة
إبراھيم الخوزي : متروك الحديث (تقدم:813) وللحديث شواھد ضعيفة
ترقیم عوامۃ: 15946 ترقیم الشثری: -- 16431
حدثنا ابو بكر، قال: نا وكيع ، عن إبراهيم بن يزيد ، عن محمد بن عباد بن جعفر ، عن ابن عمر ، قال: قام رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم , فقال: يا رسول الله , ما يوجب الحج؟ قال:" زاد وراحلة" , قال: يا رسول الله , فما الحاج؟ قال:" الشعث التفل" , قال: فقال: يا رسول الله , فما افضل الحج؟ قال:" العج والثج" ,
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (يزيد).
(٢) ضعيف جدًا؛ إبراهيم بن يزيد هو الخوزي متروك، أخرجه الترمذي (٢٩٩٨)، وابن ماجه (٢٨٩٦)، والشافعي في المسند ١/ ١٠٩، والدارقطني ٢/ ٢١٧، والطبراني في الأوسط (٥٠٤١)، والبيهقي (٤/ ٣٣٠)، وابن عدي ١/ ٢٢٧، وابن عبد البر في التمهيد ٩/ ١٢٦.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا زاد راہ اور سواری، اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! حاجی کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو پراگندہ حال اور (خوشبو نہ لگانے کی وجہ سے) بو والا ہو، اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! افضل حج کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس میں بلند آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور قربانی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16431]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال المباركفوري: فيه إبراهيم بن يزيد الخوزي وهو ضعيف . قال سعد الشثري: ضعيف جدًا؛ إبراهيم بن يزيد هو الخوزي متروك .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 813، 2998، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2896، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8715، 8729، 9202، 10242، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2423، 2421، 2422، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15739، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5041، ترقيم محمد عوامة: 15946»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 813، 2998، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2896، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8715، 8729، 9202، 10242، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2423، 2421، 2422، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15739، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5041، ترقيم محمد عوامة: 15946»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
ترقیم العلمیہ : 2383 ترقیم الرسالہ : -- 2417
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرَّاحُ الضَّرَّابُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا بُهْلُولُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ: وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّبِيلُ، قَالَ:" الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے) ”لوگوں پر یہ بات لازم ہے کہ وہ بیت اللہ کا حج کریں، جو شخص اس تک پہنچنے کی سبیل رکھتا ہو۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! سبیل سے مراد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زاد سفر اور سواری۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2417]
ترقیم العلمیہ: 2383
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2417»
«قال ابن حجر: طرقها كلها ضعيفة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 422)»
«قال ابن حجر: طرقها كلها ضعيفة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 422)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف