🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ
باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2645 (کل: 13 مقامات، 5 کتب)
سنن دارقطنی: 2645، 2642، 2644، 2646، 2647، 2663
مشکوۃ المصابیح: 2529
السنن الكبرى للبيهقي: 8676، 8684، 8685
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2440
المعجم الاوسط: 1440، 2300
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2609 ترقیم الرسالہ : -- 2645
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ، هَذِهِ عَنْ نُبَيْشَةَ وَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ" . تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَالْمَحْفُوظُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثُ شُبْرُمَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا، جو نبیشہ نامی شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! یہ نبیشہ کی طرف سے ہے، تم پہلے اپنی طرف سے حج کرو۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں حسن بن عمارہ نامی راوی منفرد ہیں اور یہ شخص متروک الحدیث ہے، محفوظ روایت وہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے اور اس میں شبرمہ نامی آدمی کا تذکرہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2645]
ترقیم العلمیہ: 2609
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«‏‏‏‏وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6130، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2529
2529 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ: مَنْ شُبْرُمَةُ قَالَ: أَخٌ لِي أَوْ قَرِيبٌ لِي قَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ قَالَ: لَا، قَالَ: حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ (رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ) .
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی آدمی کو شُبرمہ کی طرف سے تلبیہ «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ کہتے ہوئے سنا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی ہے یا میرا کوئی قریبی ہے۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے خود حج کیا ہوا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ (حسن، رواہ الشافعی وأبو داود وابن ماجہ) [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الشافعي في الأم (123/2) و أبو داود (1811) و ابن ماجه (2903)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2606 ترقیم الرسالہ : -- 2642
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرِ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَدَعَاهُ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ قَطُّ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا، جو شبرمہ نامی شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور فرمایا: ”کیا تم نے کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلے تم اپنی طرف سے حج کرو، اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے حج کر لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2642]
ترقیم العلمیہ: 2606
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال البيهقي: هذا ضعيف فيه الحسن بن عمارة وهو متروك، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (1 / 17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2608 ترقیم الرسالہ : -- 2644
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ صَدَقَةَ ، نا صَالِحُ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ رَجُلٍ، فَقَالَ لَهُ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ فُلانٍ، إِنْ كُنْتَ حَجَجْتَ حَجَّةَ الإِسْلامِ فَلَبِّ عَنْ شُبْرُمَةَ، وَإِلا فَلَبِّ عَنْ نَفْسِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دوسرے شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، تو اس سے کہا: ”اے فلاں شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! اگر تم فرض حج کر چکے ہو، تو پھر تم شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ لو، وگرنہ اپنی طرف سے تلبیہ پڑھو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2644]
ترقیم العلمیہ: 2608
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«‏‏‏‏وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6130، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2610 ترقیم الرسالہ : -- 2646
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي بِرَجُلٍ، وَهُوَ يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ نُبَيْشَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا هَذَا الْمُهِلُّ عَنْ نُبَيْشَةَ، هِيَ عَنْ نُبَيْشَةَ وَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے، جو نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! یہ نبیشہ کی طرف سے ہو گا، تم اپنی طرف سے حج کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2646]
ترقیم العلمیہ: 2610
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الدارقطني: تفرد به الحسن بن عمارة وهو ضعيف متروك الحديث والمحفوظ عن ابن عباس حديث شبرمة، سنن الدارقطني: (3 / 315) برقم: (2645)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2611 ترقیم الرسالہ : -- 2647
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، نا خَالِدُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ، هَلْ حَجَجْتَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَهَذِهِ عَنْ نُبَيْشَةَ، وَحُجَّ عَنْ نَفْسِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا، جو نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! کیا تم حج کر چکے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو یہ نبیشہ کی طرف سے ہو جائے گا، تم اپنی طرف سے حج کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2647]
ترقیم العلمیہ: 2611
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الدارقطني: تفرد به الحسن بن عمارة وهو ضعيف متروك الحديث والمحفوظ عن ابن عباس حديث شبرمة، سنن الدارقطني: (3 / 315) برقم: (2645)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2626 ترقیم الرسالہ : -- 2663
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَحْمَدَ الْمُذَكِّرُ أَبُو يُوسُفَ ، نا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" لَبِّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ لَبِّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے سنا، تو دریافت کیا: ”کیا تم حج کر چکے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنی طرف سے تلبیہ پڑھو، اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2663]
ترقیم العلمیہ: 2626
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«‏‏‏‏وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6130، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8676
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا أَبُو يُوسُفَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟" فَقَالَ: أَخِي أَوْ ذُو قَرَابَةٍ لِي، فَقَالَ:" حَجَجْتَ قَطُّ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكِ ثُمَّ حُجَّ عَنْهُ" وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ وَمُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ وَرَوَاهُ غُنْدَرٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَنْ رَوَاهُ مَرْفُوعًا حَافَظٌ ثِقَةٌ فَلَا يَضُرُّهُ خِلَافُ مَنْ خَالَفَهُ وَعَزْرَةُ هَذَا هُوَ عَزْرَةُ بْنُ يَحْيَى..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے سنا تو پوچھا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی یا قریبی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر یہ حج اپنی طرف سے کر، پھر اس کی طرف سے بعد میں کرنا۔“
غندر نے اسے سعید بن ابی عروبہ سے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے، لیکن جس نے اسے مرفوع روایت کیا ہے وہ ثقہ حافظ ہے، لہٰذا اس کی مخالفت کرنے والے کی مخالفت اسے نقصان نہیں دیتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8676]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8684
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُبَشِّرٍ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ فَقَالَ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ هَذِهِ عَنْ نُبَيْشَةَ وَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نبیشہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ کہنے والے! یہ حج نبیشہ کی طرف سے ہے اور اپنی طرف سے حج کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8684]
تخریج الحدیث: «منكر۔ دارقطني 2/ 268»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8685
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيٌّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ، ثنا عَمِّي طَاهِرُ بْنُ مِدْرَارٍ ثنا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شُبْرُمَةَ؟" قَالَ: أَخٌ لِي، قَالَ:" هَلْ حَجَجْتَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" قَالَ عَلِيٌّ: هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالَّذِي قَبْلَهُ وَهْمٌ يُقَالُ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عُمَارَةَ كَانَ يَرْوِيهِ ثُمَّ رَجَعَ عَنْهُ إِلَى الصَّوَابِ فَحَدَّثَ بِهِ عَلَى الصَّوَابِ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ غَيْرِهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَلَى كُلِّ حَالٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ کہتے ہوئے سنا تو اس سے فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے حج کیا ہے؟“ کہنے لگا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی طرف سے حج کر، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
علی (دارقطنی) کہتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی صحیح ہے اور اس سے پہلی روایت وہم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حسن بن عمارہ اسے (اسی طرح) بیان کرتا تھا، پھر اس نے اس سے رجوع کر کے درست طور پر بیان کیا جو دوسروں کی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کے موافق ہے، اور وہ ہر حال میں متروک الحدیث ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8685]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ دارقطني 3/268»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں