🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ
باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2654 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
سنن دارقطنی: 2654، 2644، 2651
سنن ابوداود: 1811
سنن ابن ماجہ: 2903
معجم صغیر للطبرانی : 448
مشکوۃ المصابیح: 2529
صحیح ابن خزیمہ: 3039
المنتقى ابن الجارود: 499
مصنف ابن ابی شیبہ: 13858
صحیح ابن حبان: 3988
مسند امام شافعی: 925، 926
الجامع الكامل: 4773
السنن الكبرى للبيهقي: 8675، 8680، 8682، 8684، 8685
المعجم الکبیر للطبرانی: 12366
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2440
المعجم الاوسط: 1440، 2300، 4495
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3988
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: أَخٌ لِي، أَوْ قَرَابَةٌ، قَالَ: " هَلْ حَجَجْتَ قَطُّ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكِ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ" أَرَادَ بِهِ الإِعْلامَ بِنَفْيِ جَوَازِ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ إِذَا لَمْ يَحُجَّ عَنْ نَفْسِهِ، وَقَوْلُهُ:" ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" أَمْرُ إِبَاحَةٍ لا حَتْمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حج کرنے کے لیے حاضر ہوں“ کہتے ہوئے سنا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے جواب دیا: میرا بھائی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میرا رشتے دار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے خود حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اسے تم اپنی طرف سے کرو اور بعد میں شبرمہ کی طرف سے حج کر لینا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”اسے تم اپنی طرف سے کرو“ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اس بات کی اطلاع دینا تھی کہ جب کسی شخص نے خود حج نہ کیا ہو، تو اس کے لیے کسی دوسرے کی طرف سے حج کرنا جائز نہیں ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”پھر تم شبرمہ کی طرف سے حج کر لینا“ یہ حکم (اباحت) کے لیے ہے، لازمی قرار دینے کے لیے نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3988]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3039، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3988، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1811، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2903، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8766، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2642، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 12419، وأخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 1440، 2300، 4495، وأخرجه الطبراني فى (الصغير) برقم: 630» «رقم طبعة با وزير 3977»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1589)، «المشكاة» (2529). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 925
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: سَمِعَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَيْحَكَ وَمَا شُبْرُمَةُ؟ قَالَ: فَذَكَرَ قَرَابَةً لَهُ، فَقَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ قَالَ: لَا. قَالَ:"فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ"  .
ابوقلابہ سے روایت ہے فرمایا: ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو سنا وہ کہہ رہا تھا: ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو ہلاک ہو! یہ شبرمہ کیا ہے؟“ اس آدمی نے اپنی شبرمہ سے رشتہ داری کو بیان کیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا تو نے اپنی طرف سے پہلے حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کر پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 925]
تخریج الحدیث: «صحيح مرفوعا: اخرجه ابوداود، الحج، باب الرجل يحج عن غيره (1811) - وابن ماجة، المناسك، باب مناسك، الحج، عن الميت (2903) - وصححه ابن خزيمة (3039) وابن الجارود (499).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 926
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، وَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ. فَقَالَ: وَيْلَكَ وَمَا شُبْرُمَةُ؟ قَالَ أَحَدُهُمَا: قَالَ: أَخِي، وَقَالَ الْآخَرُ: فَذَكَرَ قَرَابَةً، قَالَ: أَفَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ.  أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
ابوقلابہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا: ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تیرے لیے ویل ہو! یہ شبرمہ کیا ہے؟“ ایوب اور خالد الحذاء میں سے ایک نے کہا کہ اس آدمی نے کہا: ”میرا بھائی ہے۔“ دوسرے نے کہا اس نے اپنی شبرمہ سے رشتہ داری بیان کی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ حج اپنی طرف سے ادا کرو پھر (بعد میں) شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «إسنادہ ضعیف لانقطاعہ فإن أبا قلابۃ عبد اللہ بن زید الجرمی لم یسمع من ابن عباس أخرجہ البیہقی: 4 / 337 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (2676) . والحديث صحيح انظر الحديث السابق برقم (925).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4773
4773. عن عبد الله بن عباس، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سَمِعَ رَجُلا يَقُول: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ. قَالَ: مَنْ شُبْرُمَةُ؟. قَال: أَخٌ لِي أَوْ قَرِيبٌ لِي. قَال: حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟. قَال: لا. قَال: حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1811)، وابن ماجه (2903)، وصحّحه ابن خزيمة (3039)، وابن حبان (3988) كلّهم من طريق عبدة بن سليمان، عن سعيد بن أبي عروبة، عن قتادة، عن عزْرة، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8675
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ، ثنا مُطَيِّنٌ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ السِّجْزِيُّ إِمْلَاءً، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ الْحَنْظَلِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيُّ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكِلَابِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ" فَذَكَرَ أَخًا لَهُ أَوْ قَرَابَةً، قَالَ:" أَحَجَجْتَ قَطُّ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ لَيْسَ فِي هَذَا الْبَابِ أَصَحُّ مِنْهُ أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَهَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدَةَ وَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: أَثْبَتُ النَّاسِ سَمَاعًا مِنْ سَعِيدٍ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي عَنْ سَعِيدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا کہ میرا قریبی یا کہا: میرا بھائی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے خود بھی کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر یہ حج اپنی طرف سے کر، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
یہ سند صحیح ہے، اس باب میں اس سے زیادہ صحیح کوئی سند نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8675]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابوداؤد 1811۔ ابن ماجه 2903»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8680
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرُّوذِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعَ ⦗٥٥١⦘ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكِ؟" فَقَالَ: لَا، قَالَ:" عَنْ نَفْسِكِ فَلَبِّ" قَالَ وَحَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ وَأَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ وَابْنُ مَخْلَدٍ، قَالُوا: ثنا عَبَّاسٌ التَّرْقُفِيُّ ثنا الْفِرْيَابِيُّ نَحْوَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ کہتے ہوئے سنا تو پوچھا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اپنی طرف سے تلبیہ کہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8680]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ دارقطني 2/ 267۔ الكامل لابن عدي: 2/ 289»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8682
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، وَخَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" وَيْلَكَ وَمَا شُبْرُمَةُ" فَقَالَ أَحَدُهُمَا قَالَ: أَخِي، وَقَالَ: الْآخَرُ فَذَكَرَ قَرَابَةً، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" هَكَذَا رُوِيَ مَوْقُوفًا.
ابو قلابہ رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ کہتے ہوئے سنا تو انہوں نے فرمایا: ”تیرا ستیاناس! شبرمہ کیا ہے؟“ کہنے لگا: میرا بھائی یا قریبی ہے، تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے کہا کہ نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”تو یہ حج اپنی طرف سے کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے کرنا۔“
یہ روایت اسی طرح (ابن عباس رضی اللہ عنہما پر) موقوف بیان کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8682]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ مصنف ابن ابي شيبه 13370۔ مسند الشافعي 1674»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8684
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُبَشِّرٍ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ فَقَالَ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ هَذِهِ عَنْ نُبَيْشَةَ وَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نبیشہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ کہنے والے! یہ حج نبیشہ کی طرف سے ہے اور اپنی طرف سے حج کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8684]
تخریج الحدیث: «منكر۔ دارقطني 2/ 268»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8685
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيٌّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ، ثنا عَمِّي طَاهِرُ بْنُ مِدْرَارٍ ثنا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شُبْرُمَةَ؟" قَالَ: أَخٌ لِي، قَالَ:" هَلْ حَجَجْتَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" قَالَ عَلِيٌّ: هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالَّذِي قَبْلَهُ وَهْمٌ يُقَالُ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عُمَارَةَ كَانَ يَرْوِيهِ ثُمَّ رَجَعَ عَنْهُ إِلَى الصَّوَابِ فَحَدَّثَ بِهِ عَلَى الصَّوَابِ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ غَيْرِهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَلَى كُلِّ حَالٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ کہتے ہوئے سنا تو اس سے فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے حج کیا ہے؟“ کہنے لگا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی طرف سے حج کر، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
علی (دارقطنی) کہتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی صحیح ہے اور اس سے پہلی روایت وہم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حسن بن عمارہ اسے (اسی طرح) بیان کرتا تھا، پھر اس نے اس سے رجوع کر کے درست طور پر بیان کیا جو دوسروں کی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کے موافق ہے، اور وہ ہر حال میں متروک الحدیث ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8685]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ دارقطني 3/268»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12366
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ: " مَنْ شُبْرُمَةُ ؟ " قَالَ: أَخِي، أَوْ قَرِيبٌ لِي. قَالَ: " هَلْ حَجَجْتَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے سنا: لبیک عن شبرمہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی، یا میرا رشتہ دار۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنا حج کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12366]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 42، حدیث 12419»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں