🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3410 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 3410
السنن الكبرى للبيهقي: 17184، 17187
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3362 ترقیم الرسالہ : -- 3410
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو هِلالٍ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي شَيْءٍ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ" ، قَالَ أَبُو هِلالٍ: فَقَالُوا لِي: إِنَّ ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ، يَقُولُ: هُوَ عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، قَالَ: فَلَقِيتُ هِشَامًا الدَّسْتُوَائِيَّ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: هُوَ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو هِلالٍ:" فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی چیز (کی چوری) پر ہاتھ کٹوا دیا تھا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔ ابوہلال نامی راوی بیان کرتے ہیں: بعض محدثین نے مجھے یہ بتایا: ابن ابوعروبہ نے اس روایت کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، میری ملاقات بعد میں ہشام سے ہوئی، میں نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: یہ قتادہ کے حوالے سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ ابوہلال فرماتے ہیں: اگر یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہ ہو، تو یہ یا نبی کریم سے منقول ہے یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3410]
ترقیم العلمیہ: 3362
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2467، 2468، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4915، برقم: 4913، برقم: 4911، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7358، 7359، 7360، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17276، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3410، 3420، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7198، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه))برقم: 28674»
«قال ابن عدي: غير محفوظ، الكامل في الضعفاء: (7 / 436)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17184
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ مُشْكُدُانَّةُ، ثنا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ، ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ" كَذَا قَالَ، وَالْمَحْفُوظُ مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ دراہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی پانچ دراہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔
راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ سعید بن ابی عروبہ کی حدیث میں محفوظ وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17184]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17187
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ أَوْ أَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ"، فَلَقِيتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي عَرُوبَةَ فَقَالَ: هُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَقِيتُ هِشَامَ بْنَ أَبِي عَبْدِ اللهِ فَقَالَ: هُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَّا فَهُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ، فَكَأَنَّهُ شَكَّ فِيهِ، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ یا چار دراہم کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔ (ابو ہلال کہتے ہیں:) پھر میں سعید بن ابی عروبہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ پھر میں ہشام بن ابی عبداللہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے، ورنہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے، گویا انہیں اس میں شک تھا۔
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں