🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب الرَّضَاعُ
باب: رضاعت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4394 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4394، 4377، 4395
السنن الكبرى للبيهقي: 15642
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4314 ترقیم الرسالہ : -- 4394
نَا نَا مُحَمَّدٌ، نَا إِسْحَاقُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ:" أَتُحَرِّمُ رَضْعَةٌ أَوْ رَضْعَتَانِ؟، فَقَالَ: مَا أَعْلَمُ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ إِلا حَرَامًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يُرِيدُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، زَعَمَ أَنَّهُ لا تُحَرِّمُ رَضْعَةٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ، وَقَضَاءِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ" ،.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: ”کیا ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کی رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت ہو جاتی ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ رضاعی بہن حرام ہوتی ہے۔“ تو ایک شخص بولا: ”امیر المؤمنین نے تو یہ بات بیان کی ہے (اس شخص کی مراد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تھے) کہ ایک مرتبہ کی رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فیصلہ تمہارے فیصلے اور امیر المؤمنین کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4394]
ترقیم العلمیہ: 4314
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4297 ترقیم الرسالہ : -- 4377
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الرَّضَاعَةِ، فَقَالَ: لا أَعْلَمُ إِلا أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ حَرَّمَ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَقِيلَ لَهُ: فَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ لا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلا الرَّضْعَتَانِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ تَعَالَى خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ، وَقَضَاءِ ابْنِ الزُّبَيْرِ" .
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رضاعت کے کسی مسئلے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”میرے علم کے مطابق اللہ تعالیٰ نے رضاعی بہن کو حرام قرار دیا ہے۔“ ان سے کہا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا فیصلہ تمہارے فیصلے اور عبداللہ بن زبیر کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4377]
ترقیم العلمیہ: 4297
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13911»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4315 ترقیم الرسالہ : -- 4395
نَا مُحَمَّدٌ، نَا إِسْحَاقُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ، مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4395]
ترقیم العلمیہ: 4315
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15642
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خُمَيْرَوَيْهِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الرَّضَاعِ فَقَالَ:" لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ الْأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ"، فَقُلْتُ: إِنَّ ⦗٧٥٤⦘ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ:" لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلَا الرَّضْعَتَانِ وَلَا الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ"، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" قَضَاءُ اللهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ وَقَضَاءُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مَعَكَ".
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رضاعت کے معاملے میں کسی چیز کے بارے میں سوال کیا گیا۔ آپ رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نہیں جانتا مگر بیشک اللہ تعالیٰ نے رضاعی یعنی دودھ شریک بہن کو حرام کیا ہے۔ میں نے کہا: بیشک امیر المؤمنین سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک رضاعت اور نہ ہی دو رضاعتیں اور نہ ایک گھونٹ اور نہ دو گھونٹ حرمت کو ثابت نہیں کرتے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ کا فیصلہ تیرے فیصلے سے اور تیرے ساتھ امیر المؤمنین کے فیصلے سے بہتر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15642]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں