الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. الْقَضَاءُ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ
باب
ترقیم العلمیہ : 4414 ترقیم الرسالہ : -- 4494
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ الْوَاحِدِ" ، خَالَفَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَلَمْ يَذْكُرْ طَاوُسًا، وَكَذَلِكَ قَالَ سَيْفٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ساتھ قسم لے کر فیصلہ دے دیا تھا۔ (امام دارقطنی کہتے ہیں:) عبدالرزاق نے اس کے برخلاف روایت کیا ہے اور اس میں طاؤس کا ذکر نہیں کیا، اور سیف نے بھی قیس بن سعد کے حوالے سے، عمرو بن دینار کے حوالے سے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح (طاؤس کے ذکر کے بغیر) نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4494]
ترقیم العلمیہ: 4414
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1712، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1081، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5967، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3608، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4494، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2259،، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23449، 29661، 37470»
«قال ابن حجر: أصح طرقه حديث ابن عباس، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 378)»
«قال ابن حجر: أصح طرقه حديث ابن عباس، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 378)»
حدیث نمبر: 2968
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ عَمْرٌو: إِنَّمَا ذَاكَ فِي الْأَمْوَالِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ اور اس کے ساتھ مدعی سے ایک مرتبہ قسم لینے پر فیصلہ فرما دیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2968]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 20635
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ"، قَالَ عَمْرٌو:" فِي الْأَمْوَالِ".
عمرو بن دینار سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔“ عمرو کہتے ہیں: مالوں کے بارے میں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20635]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20642
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ قَالَا: أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرَّفَّاءُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمَكِّيُّ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ سَلَمَةُ فِي حَدِيثِهِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ: قَالَ عَمْرٌو:" فِي الْحُقُوقِ" وَخَالَفَهُمَا مَنْ لَا يُحْتَجُّ بِرِوَايَتِهِمْ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، فَزَادُوا فِي إِسْنَادِهِ طَاوُسًا، وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ عَمْرٍو، فَزَادَ فِي إِسْنَادِهِ: جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، وَرِوَايَةُ الثِّقَاتِ لَا تُعَلَّلُ بِرِوَايَةِ الضُّعَفَاءِ، وَرُوِيَ ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا.
عمرو بن دینار، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایک قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔“
ان دونوں کی مخالفت ان لوگوں نے کی ہے جن کی روایت حجت نہیں، انہوں نے محمد بن مسلم سے روایت کرتے ہوئے اس کی سند میں طاؤس کا اضافہ کر دیا، اور بعض نے اسے عمرو سے دوسری سند سے روایت کیا تو اس کی سند میں جابر بن زید کا اضافہ کر دیا، جبکہ ثقہ راویوں کی روایت کو ضعیف راویوں کی روایت کی وجہ سے معلول قرار نہیں دیا جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20642]
ان دونوں کی مخالفت ان لوگوں نے کی ہے جن کی روایت حجت نہیں، انہوں نے محمد بن مسلم سے روایت کرتے ہوئے اس کی سند میں طاؤس کا اضافہ کر دیا، اور بعض نے اسے عمرو سے دوسری سند سے روایت کیا تو اس کی سند میں جابر بن زید کا اضافہ کر دیا، جبکہ ثقہ راویوں کی روایت کو ضعیف راویوں کی روایت کی وجہ سے معلول قرار نہیں دیا جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20642]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح