الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
5. [ بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ
باب: بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4518 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4518
السنن الكبرى للبيهقي: 16447
ترقیم العلمیہ : 4438 ترقیم الرسالہ : -- 4518
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، أنا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" وُجِدَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ قَتِيلا فِي دَالِيَةِ نَاسٍ مِنَ الْيَهُودِ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ فَأَخَذَ مِنْهُمْ خَمْسِينَ رَجُلا مِنْ خِيَارِهِمْ فَاسْتَحْلَفَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ بِاللَّهِ مَا قَتَلْتُ وَلا عَلِمْتُ قَاتِلا، ثُمَّ جَعَلَ الدِّيَةَ عَلَيْهِمْ، قَالُوا: لَقَدْ قَضَى بِمَا فِي نَامُوسِ مُوسَى الْكَلْبِيُّ" مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک انصاری یہودیوں کے کنویں کے پاس مقتول پایا گیا، ان لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو پیغام بھجوایا کہ وہ لوگ 50 افراد کو لیں، جن میں سے ہر ایک شخص کا نام لے کر قسم اٹھائے کہ ”میں نے اسے قتل نہیں کیا، نہ ہی میں قاتل کے بارے میں کچھ جانتا ہوں۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر دیت کی ادائیگی لازم قرار دی۔ تو انہوں نے کہا: ان صاحب نے وہی فیصلہ دیا ہے جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی شریعت میں تھا۔ (امام دارقطنی کہتے ہیں:) کلبی نامی راوی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4518]
ترقیم العلمیہ: 4438
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16544، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4518»
«قال الدارقطني: الكلبي متروك، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 391)»
«قال الدارقطني: الكلبي متروك، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 391)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 16447
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ الْيَرْبُوعِيُّ، فِي بَنِي حَرَامٍ، ثنا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنِ الْكَلْبِيِّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وُجِدَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَتِيلًا فِي دَالِيَةِ نَاسٍ مَعَ الْيَهُودِ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ: فَأَخَذَ مِنْهُمْ خَمْسِينَ رَجُلًا مِنْ خِيَارِهِمْ فَاسْتَحْلَفَهُمْ بِاللهِ: مَا قَتَلْنَا وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا، وَجَعَلَ عَلَيْهِمُ الدِّيَةَ، فَقَالُوا: لَقَدْ قَضَى بِمَا قَضَى فِينَا نَبِيُّنَا مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فَهَذَا لَا يُحْتَجُّ بِهِ، الْكَلْبِيُّ مَتْرُوكٌ، وَأَبُو صَالِحٍ هَذَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ انصار کا ایک آدمی یہود کے علاقے میں مقتول پایا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف کسی کو بھیجا کہ ان کے 50 مختار لوگوں سے قسم لے کر آئے۔ انہوں نے اللہ کی قسم کھا لی کہ ”نہ ہم نے قتل کیا اور نہ ہم جانتے ہیں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر دیت لگا دی۔ وہ کہنے لگے: ”وہی فیصلہ کیا ہے جو ہم پر ہمارے نبی موسیٰ علیہ السلام نے کیا تھا۔“
یہ روایت قابلِ حجت نہیں، کلبی متروک ہے اور یہ ابو صالح ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16447]
یہ روایت قابلِ حجت نہیں، کلبی متروک ہے اور یہ ابو صالح ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16447]
تخریج الحدیث: «ضعيف جداً۔ و الكلبي متروك»
الحكم على الحديث:
ضعيف جداً