الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الشُّفْعَةِ
باب: حق شفعہ کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4563 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 4563
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7085
المعجم الاوسط: 8665
ترقیم العلمیہ : 4483 ترقیم الرسالہ : -- 4563
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ الأَيْلِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ:" أَعْتَقَ رَجُلٌ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَسْهَمَ عَلَيْهِمْ فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ" .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے چھ غلام آزاد کر دیے، اس کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی تو آپ اس پر شدید ناراض ہوئے، پھر آپ نے ان کے درمیان قرعہ اندازی کر کے ان میں سے ایک تہائی کو آزاد کیا (یعنی دو غلاموں کو آزاد کر دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4563]
ترقیم العلمیہ: 4483
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4563، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8665»
حدیث نمبر: 7085
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ فِي وَصِيَّتِهِ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَسْهَمَ فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ تَوْبَةُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ تَوْبَةُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی وصیت میں اپنے چھ غلام آزاد کر دیے اس کے ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ نے غصے کا اظہار کیا، پھر آپ نے قرعہ اندازی کروا کے ان میں سے ایک تہائی کو (آزادی کے لئے) نکالا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی توبہ بن نمیر ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7085]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی توبہ بن نمیر ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7085]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8665
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ فِي وَصِيَّتِهِ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَهُ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَسْهَمَ عَلَيْهِمْ، فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے اپنی وصیت میں اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، جبکہ ان کے سوا اس کے پاس کوئی مال نہیں تھا۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بہت ناراض ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان غلاموں کے درمیان قرعہ اندازی کی اور ان میں سے ایک تہائی کو آزاد کر دیا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8665]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه توبة بن نمير ولم أجد من ترجمه وفيه عبد الله بن صالح كاتب الليث وقد ضعف ووثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 211» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4563»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4563»
الحكم على الحديث:
فيه توبة بن نمير لم يُترجَم، وعبد الله بن صالح مختلف فيه، وبقية رجاله ثقات