🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الضَّحَايَا
باب: قربانی کے احکام کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4759 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 4759
مسند احمد: 11051
الفتح الربانی: 4655
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5970
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4674 ترقیم الرسالہ : -- 4759
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا عَنِّي، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کی، پھر یہ دعا کی: ”اے اللہ! یہ میری طرف سے اور میری امت کے ہر اس فرد کی طرف سے ہے جو قربانی نہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4759]
ترقیم العلمیہ: 4674
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5902، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7643، 7644، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4404، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4464، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2796، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1496، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3128، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19154، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4759، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11208»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11051
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ، وَقَالَ:" هَذَا عَنِّي وَعَمَّنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کی اور فرمایا یہ میری طرف سے ہے اور میری امت کے ان افراد کی طرف سے جو قربانی کرنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11051]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد فيه ضعف، خفيف ربيع بن عبدالرحمن فيه كلام
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4655
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ وَقَالَ هَذَا عَنِّي وَعَمَّنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینگوں والے ایک دنبے کی قربانی کی اور فرمایا: ھَذَا عَنِّيْ وَ عَمَّنْ لَمْ یُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي (یہ میری طرف سے ہے اور میری امت کے ان افراد کی طرف سے ہے، جنھوں نے قربانی نہیں کی)۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4655]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه البزار: 1209، والحاكم: 4/ 228، والدارقطني: 4/ 284، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11051 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11066»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امت کے ان افراد کی طرف سے قربانی کرنا، جو قربانی نہ کر سکے تھے، یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ ہے اور یہ جائزنہیں ہے کہ ایک بکری ایک سے زائد گھرانوں کی طرف سے قربان کی جائے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5970
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ يَوْمَ النَّحْرِ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ. فَذَكَرَ أَحَدَهُمَا فَقَالَ:" هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ أَبْيُتِهِ"، وَذَكَرَ الْآخَرَ، وَقَالَ:" هَذَا عَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي". قُلْتُ: لَهُ فِي (السُّنَنِ) :" أَنَّهُ ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ" فَقَطْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو چتکبرے (جن کی سفیدی زیادہ ہو)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے یہ بات ذکر کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو میں سے ایک کے بارے میں یہ فرمایا: یہ محمد اور اس کے اہل بیت کی طرف سے ہے اور دوسرے کے بارے میں یہ فرمایا: یہ ہر اس شخص کی طرف سے ہے کہ میری امت کا جو فرد قربانی نہیں کر سکے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”سنن“ میں یہ روایت منقول ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے، موٹے تازے دُنبے کی قربانی کی تھی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اسے امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5970]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1209)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں