🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ ذَبْحِ الشَّاةِ الْمَغْصُوبَةِ
باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4789 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 4789
السنن الكبرى للبيهقي: 19625، 19626
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1592
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4704 ترقیم الرسالہ : -- 4789
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ وَالْوَدَكِ، قَالَ: اطْرَحُوا مَا حَوْلَهَا إِنْ كَانَ جَامِدًا، وَإِنْ كَانَ مَائِعًا فَانْتَفَعُوا بِهِ، وَلا تَأْكُلُوا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو گھی میں گر جاتا ہے یا چربی میں گر جاتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ گھی جما ہوا ہو، تو اس کے چوہے آس پاس کے گھی کو نکال کر پھینک دو اور اگر وہ مائع کی شکل میں ہو، تو تم اسے کسی اور استعمال میں لے آؤ لیکن اسے کھاؤ نہیں۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4789]
ترقیم العلمیہ: 4704
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19684، 19686، 19687، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4789، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3077»
«قال الدارقطني: في بعض حديثه اضطراب ومن مناكيره، تهذيب التهذيب: (4 / 342)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19625
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَغَيْرُهُمْ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَقَالَ:" أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا وَكُلُوا مَا بَقِيَ". فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ أَفَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ السَّمْنُ مَائِعًا؟ قَالَ:" انْتَفِعُوا بِهِ وَلَا تَأْكُلُوهُ". عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ غَيْرُ مُحْتَجٍّ بِهِ، وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ هَكَذَا وَالطَّرِيقُ إِلَيْهِ غَيْرُ قَوِيٍّ.
سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گھی میں گر جانے والی چوہیا کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا: ”چوہیا کے ارد گرد والا گھی گرا کر باقی کھا لو۔“ کہا گیا: اے اللہ کے نبی! اگر گھی جامد نہ ہو تو؟ فرمایا: ”اس سے فائدہ اٹھاؤ لیکن کھانے میں استعمال نہ کرو۔“
عبدالجبار بن عمر قابلِ حجت نہیں، اور یہ روایت ابن جریج عن ابن شہاب سے بھی اسی طرح مروی ہے، لیکن ان تک سند قوی نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19625]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19626
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ⦗٥٩٥⦘ الْمِصْرِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ أَوِ الْوَدَكِ فَقَالَ:" اطْرَحُوهَا وَمَا حَوْلَهَا إِنْ كَانَ جَامِدًا". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ فَإِنْ كَانَ مَائِعًا؟ قَالَ:" فَانْتَفِعُوا بِهِ وَلَا تَأْكُلُوهُ". وَالصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ مَوْقُوفٌ عَلَيْهِ غَيْرُ مَرْفُوعٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ گھی یا چربی میں چوہیا کے گر جانے کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو فرمایا: ”اگر گھی جامد ہو تو اردگرد سے پھینک دو۔“ انھوں نے پوچھا: اگر جامد نہ ہو تو؟ فرمایا: ”فائدہ حاصل کرو لیکن کھانے کے لیے استعمال نہ کرو۔“
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صحیح یہ ہے کہ یہ ان کا اپنا قول ہے، ان پر موقوف ہے، مرفوع نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19626]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1592
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ، فَقَالَ:" اطْرَحُوهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَكُلُوهُ إِنْ كَانَ جَامِدًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَ مَائِعًا؟ قَالَ:" انْتَفِعُوا بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ: كَانَ بِإِفْرِيقِيَّةَ وَكَانَ ثِقَةً، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو گھی میں گر گیا تھا، تو آپ نے فرمایا: اُسے نکالو اور اُس کے اردگرد کے گھی کو بھی نکال لو، اور باقی بچ جانے والے گھی کو کھا لو، اگر وہ جما ہوا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر وہ مائع ہوتا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُس سے نفع حاصل کر لو (یعنی کھانے کے علاوہ کسی اور مصرف میں استعمال کر لو!)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالجبار بن عمر ہے، محمد بن سعد بیان کرتے ہیں: وہ افریقہ میں تھا، اور ثقہ تھا، ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3101، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3930»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں