الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
56. بَابُ صِفَةِ مَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ وَمَا رُوِيَ فِي الْمُلَامَسَةِ وَالْقُبْلَةِ
باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
ترقیم العلمیہ : 485 ترقیم الرسالہ : -- 493
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . يُقَالُ: إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ صَالِحٍ وَهِمَ فِي قَوْلِهِ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، وَإِنَّمَا هُوَ حَدِيثُ غَالِبٍ. وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، مِنْ قَوْلِهِ وَهُوَ الصَّوَابُ، وَإِنَّمَا هُوَ حَدِيثُ غَالِبٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ولید بن صالح کو اسے عبدالکریم کے حوالے سے نقل کرنے میں وہم ہوا ہے، درحقیقت یہ غالب کی روایت ہے۔ ثوری نے اسے عبدالکریم کے حوالے سے، عطاء کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی درست ہے، درحقیقت یہ غالب کی روایت ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 493]
ترقیم العلمیہ: 485
تخریج الحدیث: «إسناده قوی، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 492، 493، 494، 508، 509، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 491»
«قال ابن حجر: إسناده قوي، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 284)»
«قال ابن حجر: إسناده قوي، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 284)»
الحكم على الحديث:
إسناده قوی
حدیث نمبر: 791
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُصَلِّي ثُمَّ يُقَبِّلُ وَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ
سیدہ عائشہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کر کے نماز پڑھتے، پھر اپنی بیوی کا بوسہ لیتے اور پھر وضو کیے بغیر مزید نماز پڑھتے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 503، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24329 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24833»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 503