🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ صِفَةِ مَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ وَمَا رُوِيَ فِي الْمُلَامَسَةِ وَالْقُبْلَةِ
باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 496 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 496
مسند احمد: 25766
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 488 ترقیم الرسالہ : -- 496
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالُوا: نا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ صَائِمًا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ، فَتَلَقَّاهُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ فَيُقَبِّلُهَا، ثُمَّ يُصَلِّي" . قَالَ عُرْوَةُ: قُلْتُ لَهَا مَنْ تَرِينَهُ غَيْرُكِ؟ فَضَحِكَتْ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں ہوتے اور نماز کے لیے وضو کر لیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی اہلیہ آپ کے سامنے آتی تو آپ ان کا بوسہ لے لیتے اور پھر نماز ادا کر لیتے (یعنی از سر نو وضو نہیں کرتے تھے)۔ عروہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے کہا: ”وہ آپ کے علاوہ اور کون ہو سکتی ہیں؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرا دیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 496]
ترقیم العلمیہ: 488
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1928، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1106، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1021، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2000، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3537، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1651، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2383، 2384، 2386، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 727، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1683، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 489، 496، 504، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 198، 199، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 172، 1131، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24744»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25766
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . قَالَ عُرْوَةُ: قُلْتُ لَهَا: مَنْ هِيَ إِلَّا أَنْتِ؟ قَالَ: فَضَحِكَتْ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی زوجہ کو بوسہ دیا، پھر نماز کے لئے چلے گئے اور نیا وضو نہیں کیا، عروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ وہ آپ ہی ہوسکتی ہیں، تو وہ ہنسنے لگیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25766]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1928، م: 1106
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں