🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ صِفَةِ مَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ وَمَا رُوِيَ فِي الْمُلَامَسَةِ وَالْقُبْلَةِ
باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 500 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 500
الفتح الربانی: 791
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 492 ترقیم الرسالہ : -- 500
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَخْزَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ ، نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . هَذَا حَدِيثُ غُنْدَرٍ، وَقَالَ وَكِيعٌ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ". وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَهَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ". وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، غَيْرُ أَبِي رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ، وَلا نَعْلَمُ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ غَيْرُ الثَّوْرِيِّ، وَأَبِي حَنِيفَةَ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ فَأَسْنَدَهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأَسْنَدَهُ أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَفْصَةَ وَكِلاهُمَا أَرْسَلَهُ، وَإِبْرَاهِيمُ التَّمِيمِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ وَلا مِنْ حَفْصَةَ وَلا أَدْرَكَ زَمَانَهُمَا. وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ فَوَصَلَ إِسْنَادَهُ. وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فِي لَفْظُهُ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْهُ بِهَذَا الإِسْنَادِ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ. وَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُقَبِّلُ وَلا يَتَوَضَّأُ"، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے تھے اور وضو کرنے کے بعد آپ (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ وکیع نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابن مہدی نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس (اپنی اہلیہ) کا بوسہ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابوعاصم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ اس روایت کو ابراہیم تیمی سے ابوروق عطیہ بن حارث کے علاوہ کسی نے نقل نہیں کیا، اور ہمارے علم کے مطابق ابوروق سے اسے ثوری اور ابوحنیفہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس کی سند میں اختلاف کیا گیا ہے: ثوری نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مسند نقل کیا ہے اور ابوحنیفہ نے اسے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مسند نقل کیا ہے، اور ان دونوں کی روایت مرسل ہے، کیونکہ ابراہیم تیمی نے نہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع کیا ہے اور نہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے، اور نہ ہی ان کا زمانہ پایا ہے۔ معاویہ بن ہشام نے یہ روایت ثوری کے حوالے سے، ابوروق کے حوالے سے، ابراہیم تیمی کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے اور اس کی سند کو متصل بیان کیا ہے، اور معاویہ سے اس کے الفاظ میں اختلاف کیا گیا ہے۔ عثمان بن ابوشیبہ نے ان سے اسی سند کے ساتھ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے تھے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بوسہ لے لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کیا کرتے تھے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے!۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 500]
ترقیم العلمیہ: 492
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 155، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 178، 179، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 86، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 502، 503، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 484، 485، 486، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24967»
«قال ابن عدي: لا أعلم رواه عن منصور غير سعيد بن بشير، الكامل في الضعفاء: (4 / 412)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 791
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُصَلِّي ثُمَّ يُقَبِّلُ وَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ
سیدہ عائشہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کر کے نماز پڑھتے، پھر اپنی بیوی کا بوسہ لیتے اور پھر وضو کیے بغیر مزید نماز پڑھتے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 503، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24329 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24833»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 503
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں