الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
63. باب: كيفية من أحدث في الصلاة
باب: جس شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے، اس کا طریقہ
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 588 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 588
السنن الكبرى للبيهقي: 4096
ترقیم العلمیہ : 577 ترقیم الرسالہ : -- 588
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْخَلالُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ حُمَيْدٍ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، نا الْوَلِيدُ . ح قَالَ وَأَخْبَرَنِي بَقِيَّةُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَخَّصَ فِي دَمِ الْحُبُوبِ، يَعْنِي الدَّمَامِيلَ" . وَكَانَ عَطَاءٌ يُصَلِّي وَهِيَ فِي ثَوْبِهِ، هَذَا بَاطِلٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَلَعَلَّ بَقِيَّةَ دَلَّسَهُ عَنْ رَجُلٍ ضَعِيفٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھوڑے اور پھنسی کے خون کے بارے میں اجازت دی ہے (اس سے وضو نہیں کرنا پڑتا)۔ عطاء ایسی حالت میں نماز ادا کر لیتے تھے کہ وہ (خون) ان کے کپڑے پر لگا ہوا ہوتا تھا۔ یہ روایت ابن جریج کے حوالے سے باطل ہے، شاید بقیہ نامی راوی نے کسی ضعیف راوی سے تدلیس کرتے ہوئے اسے نقل کیا ہے۔ واللہ اعلم۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 588]
ترقیم العلمیہ: 577
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4162، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 588»
«قال الدارقطني: هذا باطل عن ابن جريج ولعل بقية دلسه عن رجل ضعيف، سنن الدارقطني: (1 / 289) برقم: (588)»
«قال الدارقطني: هذا باطل عن ابن جريج ولعل بقية دلسه عن رجل ضعيف، سنن الدارقطني: (1 / 289) برقم: (588)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4096
أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ، الْمَعْرُوفُ بِأَبِي شَيْخٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنَ ثنا أَبُو عَامِرٍ مُوسَى بْنُ عَامِرٍ ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي بَقِيَّةُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي دَمِ الْحُبُونِ، يَعْنِي الدَّمَامِيلَ" وَكَانَ عَطَاءٌ يُصَلِّي وَهُوَ فِي ثَوْبِهِ، رَوَاهُ جِمَاعَةٌ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ هَذَا تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَنْبَأَ أَبُو سَعِيدٍ الْمَالِينِيُّ قَالَ: قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ: هَذَا الْحَدِيثُ لَا يُعْرَفُ إِلَّا بِبَقِيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ بَيْنَ بَقِيَّةَ وَبَيْنَ ابْنِ جُرَيْجٍ بَعْضُ الْمَجْهُولِينَ، أَوْ بَعْضُ الضُّعَفَاءِ؛ لِأَنَّ بَقِيَّةَ كَثِيرًا مَا يَفْعَلُ ذَلِكَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھوڑے کے خون لگے ہوئے کپڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے“۔ اور عطاء اسی حالت میں کہ وہ (خون) ان کے کپڑے پر ہوتا، نماز پڑھ لیتے تھے۔
اسے ابن جریج سے روایت کرنے میں بقیہ بن ولید منفرد ہیں۔ حافظ ابواحمد بن عدی فرماتے ہیں: یہ حدیث صرف بقیہ عن ابن جریج کی سند سے معروف ہے، اور غالب گمان ہے کہ بقیہ اور ابن جریج کے درمیان کچھ مجہول یا کچھ ضعیف راوی ہیں، کیونکہ بقیہ اکثر ایسا کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4096]
اسے ابن جریج سے روایت کرنے میں بقیہ بن ولید منفرد ہیں۔ حافظ ابواحمد بن عدی فرماتے ہیں: یہ حدیث صرف بقیہ عن ابن جریج کی سند سے معروف ہے، اور غالب گمان ہے کہ بقیہ اور ابن جریج کے درمیان کچھ مجہول یا کچھ ضعیف راوی ہیں، کیونکہ بقیہ اکثر ایسا کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4096]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن عدي في الكامل 2/65»
الحكم على الحديث:
صحيح