🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 663 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 663
مصنف ابن ابی شیبہ: 3956
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 652 ترقیم الرسالہ : -- 663
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، قَالَ: خَرَجَ أَبُو مُوسَى فِي وَفْدٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ أَعْوَرُ، فَصَلَّى أَبُو مُوسَى فَرَكَعُوا فَنَكَصُوا عَلَى أَعْقَابِهِمْ فَتَرَدَّى الأَعْوَرُ فِي بِئْرٍ، قَالَ الأَحْنَفُ: فَلَمَّا سَمِعْتُهُ يَتَرَدَّى فِيهَا فَمَا مِنَ الْقَوْمِ إِلا ضَحِكَ غَيْرِي، وَغَيْرَ أَبِي مُوسَى فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ:" مَا بَالُ هَؤُلاءِ؟"، قَالُوا: فُلانٌ تَرَدَّى فِي بِئْرٍ،" فَأَمَرَهُمْ فَأَعَادُوا الصَّلاةَ" .
حمید بن ہلال فرماتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ایک وفد کے ہمراہ روانہ ہوئے، اس وفد میں عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک کانا (ایک آنکھ والا) شخص بھی تھا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے، سب لوگ رکوع میں گئے، پھر وہ اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹے تو وہ کانا شخص کنویں میں گر گیا۔ احنف نامی راوی بیان کرتے ہیں: جب میں نے اس کی آواز سنی کہ وہ کنویں میں گر گیا ہے، تو حاضرین میں سے میرے اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے علاوہ ہر شخص ہنس پڑا۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کی اور دریافت کیا: ان لوگوں کو کیا ہوا تھا؟ ان لوگوں نے بتایا: فلاں شخص گڑھے میں گر گیا تھا، تو سیدنا ابوموسیٰ نے انہیں حکم دیا کہ وہ دوبارہ نماز ادا کریں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 663]
ترقیم العلمیہ: 652
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 663، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3935 ترقیم الشثری: -- 3956
حدثنا حدثنا الفضل بن دكين، عن سليمان بن المغيرة , عن حميد بن هلال، قال:" كانوا في سفر فصلى بهم ابو موسى فسقط رجل اعور في بئر او شيء فضحك القوم كلهم غير ابي موسى والاحنف فامرهم ان يعيدوا الصلاة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) فراغ في [ب].
(٣) منقطع؛ حميد لا يروي عن أبي موسى.

حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ سفر میں تھے، حضرت ابو موسیٰ نے انہیں نماز پڑھائی، ایک کانا آدمی کسی گڑھے وغیرہ میں گرگیا تو حضرت ابو موسیٰ اور حضرت احنف کے سوا سب لوگ ہنس پڑے، حضرت ابو موسیٰ نے ان سب کو دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3956]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 687، والدارقطني فى «سننه» برقم: 664، 665، ترقيم محمد عوامة: 3935»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں