🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابُ التَّيَمُّمِ
باب۔ تیمم کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 672 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 672، 673
مشکوۃ المصابیح: 535
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 661 ترقیم الرسالہ : -- 672
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ وَهُوَ مُقْبِلٌ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف جا رہے تھے تاکہ آپ قضائے حاجت کریں، آپ کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو سامنے سے آ رہا تھا، اس نے آپ کو سلام کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سلام کا جواب نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر سلام کا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 672]
ترقیم العلمیہ: 661
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 337، وابن الجارود فى "المنتقى"، 143، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 274، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 310، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 303، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 329، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1007، 1008، 1009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 671، 672، 673، 674، 675، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17813»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 535
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 535 - عَنْ أَبِي الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَحْوِ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوالجہیم بن حارث بن صمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بئرِ جمل (کنویں کا نام) کی طرف سے آئے تو ایک آدمی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملا، اس نے آپ کو سلام کیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے جواب نہ دیا حتیٰ کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دیوار کے پاس تشریف لائے، اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کیا، پھر اسے سلام کا جواب دیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (237) و مسلم (114 / 369)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 662 ترقیم الرسالہ : -- 673
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، نا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الأَعْرَجُ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَكَانَ عُمَيْرٌ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ ثِقَةً، فِيمَا بَلَغَنِي عَنْ أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْجِدَارِ وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلامُ" . فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا ابوجہیم بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے جمل کے کنویں کی طرف تشریف لے جا رہے تھے۔ ایک شخص نے سامنے کی طرف سے (آ کر) آپ کو سلام کیا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دست مبارک دیوار پر رکھا اور اس کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے فرمایا: ”تم پر بھی سلام ہو۔“ (راوی کہتے ہیں:) عبیداللہ بن عباس کے غلام عمیر، جیسا کہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے، ثقہ تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 673]
ترقیم العلمیہ: 662
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 337، وابن الجارود فى "المنتقى"، 143، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 274، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 310، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 303، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 329، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1007، 1008، 1009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 671، 672، 673، 674، 675، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17813»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں