الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي افْتِرَاضِهَا وَمَتَى كَانَ
نماز کی فرضیت اور اس کے فرض ہونے کے وقت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1005 (کل: 21 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 411
سنن نسائی: 450
سنن ابن ماجہ: 1399
مشکوۃ المصابیح: 5863
مصنف ابن ابی شیبہ: 39329
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 127
11 تا 20
حدیث نمبر: 10567
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (فُرِجَ سَقْفُ بَيْتِي وَأَنَا بِمَكَّةَ فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَفَرَجَ صَدْرِي ثُمَّ غَسَلَهُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ ثُمَّ جَاءَ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ مُمْتَلِئٍ حِكْمَةً وَإِيمَانًا فَأَفْرَغَهَا فِي صَدْرِي ثُمَّ أَطْبَقَهُ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَعَرَجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ فَلَمَّا جَاءَ السَّمَاءَ الدُّنْيَا فَافْتَتَحَ فَقَالَ مَنْ هَذَا قَالَ جِبْرِيلُ قَالَ هَلْ مَعَكَ أَحَدٌ قَالَ نَعَمْ مَعِي مُحَمَّدٌ قَالَ أُرْسِلَ إِلَيْهِ قَالَ نَعَمْ فَفُتِحَ فَلَمَّا عَلَوْنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا إِذَا رَجُلٌ عَنْ يَمِينِهِ أَسْوِدَةٌ وَعَنْ يَسَارِهِ أَسْوِدَةٌ وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ تَبَسَّمَ وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَسَارِهِ بَكَى قَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالِابْنِ الصَّالِحِ قَالَ قُلْتُ لِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا آدَمُ وَهَذِهِ الْأَسْوِدَةُ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ نَسَمُ بَنِيهِ فَأَهْلُ الْيَمِينِ هُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ وَالْأَسْوِدَةُ الَّتِي عَنْ شِمَالِهِ أَهْلُ النَّارِ فَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ ضَحِكَ وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ شِمَالِهِ بَكَى قَالَ ثُمَّ عَرَجَ بِي جِبْرِيلُ حَتَّى جَاوَزَ السَّمَاءَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ لِخَازِنِهَا افْتَحْ فَقَالَ لَهُ خَازِنُهَا مِثْلَ مَا قَالَ خَازِنُ السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَفَتَحَ لَهُ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَذَكَرَ أَنَّهُ وَجَدَ فِي السَّمَاوَاتِ آدَمَ وَإِدْرِيسَ وَمُوسَى وَعِيسَى وَإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ وَلَمْ يَثْبُتْ لِي كَيْفَ مَنَازِلُهُمْ غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّهُ وَجَدَ آدَمَ فِي السَّمَاءِ الدُّنْيَا وَإِبْرَاهِيمَ فِي السَّمَاءِ السَّادِسَةِ قَالَ أَنَسٌ فَلَمَّا مَرَّ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِإِدْرِيسَ قَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالْأَخِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا إِدْرِيسُ قَالَ ثُمَّ مَرَرْتُ بِمُوسَى فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالْأَخِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا مُوسَى قَالَ ثُمَّ مَرَرْتُ بِعِيسَى فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالْأَخِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ قَالَ ثُمَّ مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالِابْنِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي ابْنُ حَزْمٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَأَبَا حَبَّةَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولَانِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ عَرَجَ بِي حَتَّى ظَهَرْتُ بِمُسْتَوَى أَسْمَعُ صَرِيفَ الْأَقْلَامِ قَالَ ابْنُ حَزْمٍ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى أُمَّتِي خَمْسِينَ صَلَاةً قَالَ فَرَجَعْتُ بِذَلِكَ حَتَّى أَمُرَّ عَلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ مَاذَا فَرَضَ رَبُّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى أُمَّتِكَ قُلْتُ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسِينَ صَلَاةً فَقَالَ لِي مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ رَاجِعْ رَبَّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ قَالَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَوَضَعَ شَطْرَهَا فَرَجَعْتُ إِلَى مُوسَى فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّكَ فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ قَالَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ هِيَ خَمْسٌ وَهِيَ خَمْسُونَ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ قَالَ فَرَجَعْتُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّكَ فَقُلْتُ قَدِ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ ثُمَّ انْطَلَقَ بِي حَتَّى أَتَى بِي سِدْرَةَ الْمُنْتَهَى قَالَ فَغَشَّاهَا أَلْوَانٌ مَا أَدْرِي مَا هِيَ قَالَ ثُمَّ أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا فِيهَا جَنَابِذُ اللُّؤْلُؤِ وَإِذَا تُرَابُهَا الْمِسْكُ) )
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے گھر کی چھت کو کھولا گیا، جبکہ میں مکہ میں تھا، جبریل اترے، انھوں نے میرا سینہ چاک کیا، اس کو زمزم کے پانی سے دھویا، پھر سونے کا ایک تھال لے کر آئے، وہ حکمت اور ایمان سے بھرا ہوا تھا، اس کو میرے سینے میں بہا دیا اور پھر اس کو بند کر دیا، پھر میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے لے کر آسمان کی طرف چڑھ گئے، جب آسمانِ دنیا کے پاس پہنچے تو دروازہ کھولنے کا مطالبہ کیا، پہرے دار نے کہا: یہ کون آیا ہے؟ اس نے کہا: جبریل ہوں، اس نے کہا: کیا تیرے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں،میرے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، اس نے کہا: کیا ان کو پیغام بھیجا گیا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، پس ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، جب ہم آسمان دنیا سے اوپر کو چڑھے تو دیکھا کہ ایک آدمی ہے، اس کے دائیں طرف بھی کچھ وجود ہیں اور بائیں طرف بھی، وہ دائیں طرف دیکھ کر مسکراتا ہے اور بائیں طرف دیکھ کر روتا ہے، اس نے مجھے کہا: صالح نبی اور صالح بیٹے کو مرحبا، میں نے جبریل سے کہا: یہ کون ہے؟ اس نے کہا: یہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور یہ ان کے دائیں بائیں جو وجود نظر آ رہے ہیں،یہ ان کی اولاد کی روحیں ہیں، دائیں طرف والے جنتی ہیں اور بائیں طرف والے جہنمی ہیں، اسی وجہ سے یہ دائیں طرف والوں کو دیکھ کر مسکراتے ہیں اور بائیں طرف والوں کو دیکھ کر روتے ہیں، پھر جبریل مجھے لے کر آگے کو بڑھے اور دوسرے آسمان تک جا پہنچے اور پہرے دار سے کہا: دروازہ کھولو، اس نے آگے سے وہی باتیں کیں، جو آسمان دنیا والے پہرے دار نے کہی تھیں۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر انھوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمانوں میں آدم، ادریس، موسی، عیسی اور ابراہیمh کو پایا، لیکن یہ بات مجھے یاد نہ رہ سکی کہ ان کی منزلیں کیسی تھیں، (یعنی کون کس آسمان میں تھا) البتہ اتنا یاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آدم علیہ السلام کو آسمانِ دنیا میں اور ابراہیم علیہ السلام کو چھٹے آسمان میں پایا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب جبریل علیہ السلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ادریس کے پاس سے گزرے تو انھوں نے کہا: صالح نبی اور صالح بھائی کو مرحبا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے کہا: یہ کون ہے؟ جبریل نے کہا:یہ ادریس علیہ السلام ہیں، پھر میں موسی علیہ السلام کے پاس سے گزرا، انھوں نے مجھے کہا: صالح نبی اور صالح بھائی کو خوش آمدید، میں نے کہا: یہ کون ہے؟ اس نے کہا:یہ موسی علیہ السلام ہیں پھر میں عیسی علیہ السلام کے پاس سے گزرا، انھوں نے کہا: صالح نبی اور صالح بھائی کو مرحبا، میں نے کہا: یہ کون ہے؟ اس نے کہا:یہ عیسی بن مریم علیہ السلام ہیں، پھر میں ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے گزرا، انھوں ے کہا: صالح نبی اور صالح بیٹے کو خوش آمدید، میں نے کہا: یہ کون ہے؟ اس نے کہا: یہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ ابن حزم نے کہا: سیدنا عبدا للہ بن عباس اور سیدنا ابو حبہ انصاریfنے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ مجھے لے کر آگے کو بڑھے، یہاں تک کہ میں ایسی سطح پر چڑھ گیا کہ مجھے قلمیں چلنے کی آواز سنائی دی۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں، پس میں ان کے ساتھ واپس آیا اور موسی علیہ السلام کے پاس سے گزرا، انھوں نے مجھ سے پوچھا: آپ کے ربّ نے آپ کی امت پر کیا فرض کیا ہے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے ان پر پچاس نمازیں فرض کی ہیں، موسی علیہ السلام نے مجھ سے کہا: آپ اپنے ربّ سے رجوع کریں، کیونکہ آپ کی امت اتنی نمازوں کی ادائیگی کی طاقت نہیں رکھتی، پس میں نے اپنے ربّ سے مراجعہ کیا اور اس نے نصف نمازیں کم کر دیں، میں دوبارہ موسی علیہ السلام کی طرف لوٹا اور ان کو صورتحال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا: آپ اپنے ربّ کے پاس واپس جائیں، آپ کی امت یہ عمل نہیں کر سکتی، پس میں پھر اپنے ربّ کے پاس گیا، اللہ تعالیٰ نے کہا: یہ پانچ ہیں اور یہ پچاس ہیں، میرے ہاں قول تبدیل نہیں ہوتا، پس میں موسی علیہ السلام کے طرف لوٹا، انھوں نے پھر کہا کہ آپ ابھی اپنے ربّ سے مراجعہ کریں، لیکن میں نے کہا: اب تو میں اپنے ربّ تعالیٰ سے شرماتا ہوں، پھر جبریل مجھے لے کر سدرۃ المنتہی کی طرف گیا، اس پر کئی رنگ تھے اور میں نہیں جانتا کہ وہ کون کون سے تھے، پھر مجھے جنت میں داخل کیا گیا، اس میں دیکھا کہ لؤلؤ موتیوں کے قبے تھے اور اس کی مٹی کستوری تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10567]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 349، ومسلم: 163، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21288 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21612»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 349
حدیث نمبر: 8386
8386- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أُتيت بالبراق... فذكر حديث الإسراء والمعراج وفيه: ثم عُرِجَ بي إلى السماء السابعة فاستفتح جبريل فقيل من هذا قال جبريل قيل: ومن معك؟ قـال: محمد صلى الله عليه وسلم قيل: وقد بعث إليه قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بإبراهيم صلى الله عليه وسلم مسندا ظهره إلى البيت المعمور... الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162: 259) عن شيبان بن فروخ، حدثنا حماد بن سلمة، حدثنا ثابت البناني، عن أنس بن مالك فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8447
8447- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أتيت بالبراق في قصة الإسراء والمعراج وفيه: ثم عرج بنا إلى السماء السادسة، فاستفتح جبريل عليه السلام قيل: من هذا؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه قال: قد بعث إليه، ففتح لنا، فإذا أنا بموسى صلى الله عليه وسلم فرحب ودعا لي بخير.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162: 259) عن شيبان بن فروخ، حدثنا حماد بن سلمة، حدثنا ثابت البناني، عن أنس بن مالك فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8471
8471- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أُتيت بالبراق... فذكر حديث الإسراء والمعراج وفيه: ثم عرج بنا إلى السماء الثانية فاستفتح جبريل فقيل من أنت؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال محمدصلى الله عليه وسلم قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بُعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بابني الخالة: عيسى بن مريم، ويحيى بن زكريا صلوات الله عليهما، فرحّبا، ودعوا لي بخير... الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162: 259) عن شيبان بن فروخ، حدثنا حماد بن سلمة حدثنا ثابت البناني عن أنس بن مالك فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8611
8611- عن أنس بن مالك، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أُتِيتُ بالبُراق وهو دابّة أبيض طويل فوق الحمار ودون البغل، يضع حافره عند منتهى طرفه، قال: فركبته حتّى أتيتُ بيت المقدس. قال: فربطته بالحلقة التي يربط به الأنبياء، قال: ثم دخلت المسجد فصليت فيه ركعتين، ثم خرجتُ فجاءني جبريل عليه السلام بإناء من خمر وإناء من لبن فاخترت اللّبن. فقال جبريل صلى الله عليه وسلم: اخترتَ الفِطْرةَ، ثم عَرَجَ بنا إلى السّماء فاستفتح جبريلُ، فقيل: من أنت؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال محمّد. قيل: وقد بُعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا، فإذا أنا بآدم فرحب بي ودعا لي بخير، ثم عَرجَ بنا إلى السّماء الثّانية، فاستفتح جبريل عليه السّلام، فقيل: مَنْ أنت؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال محمّد. قيل: وقد بُعث إليه؟ قال: قد بعث إليه، ففتح لنا، فإذا أنا بابني الخالة عيسى ابن مريم ويحيى بن زكريا صلوات الله عليهما فرحبا ودعوا لي بخير، ثم عرج بي إلى السماء الثالثة فاستفتح جبريل، فقيل: من أنت؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال: محمد صلى الله عليه وسلم. قيل: وقد بُعث إليه؟ قال: قد بُعث إليه. ففتح لنا، فإذا أنا بيوسف صلى الله عليه وسلم إذا هو قد أعطي شطر الحسن. فرحب ودعا لي بخير، ثم عرج بنا إلى السّماء، الرّابعة فاستفتح جبريل عليه السّلام، قيل: من هذا؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال: محمّد. قال: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه، ففتح لنا، فإذا أنا بإدريس فرحّب ودعا لي بخير، قال الله عز وجل: وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا [مريم: ٥٧] ، ثم عرج بنا إلى السّماء الخامسة، فاستفتح جبريل، قيل: من هذا؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال: محمّد. قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه. ففتح لنا فإذا أنا بهارون صلى الله عليه وسلم فرحّب ودعا لي بخير، ثم عرج بنا إلى السماء السادسة، فاستفتح جبريل عليه السّلام قيل: من هذا؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال: محمّد. قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه، ففتح لنا فإذا أنا بموسىصلى الله عليه وسلم فرحّب ودعا لي بخير، ثم عرج إلى السماء السّابعة، فاستفتح جبريل، فقيل: من هذا؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال: محمّد صلى الله عليه وسلم. قيل: وقد بُعث إليه؟ قال: قد بعث إليه. ففتح لنا فإذا أنا بإبراهيم صلى الله عليه وسلم مسنداً ظهره إلى البيت المعمور وإذا هو يدخله كلّ يوم سبعون ألف ملك لا يعودون إليه، ثم ذهب بي إلى السّدرة المنتهى وإذا ورقها كآذان الفيلة وإذا ثمرها كالقلال. قال: فلما غشيها من أمر الله ما غشي تغيّرت فما أحدٌ من خلق الله يستطيع أن ينعتها من حسّنها، فأوحى الله إليَّ ما أوحى ففرض عليَّ خمسين صلاةً في كلِّ يوم وليلة، فنزلت إلى موسى صلى الله عليه وسلم فقال: ما فرض ربُّك على أمَّتِك؟ قلت: خمسين صلاة. قال: ارجع إلى ربِّك فاسأله التّخفيف؛ فإنّ أمَّتك لا يطيقون ذلك، فإنّي قد بلوت بني إسرائيل وخبرتهم، قال: فرجعت إلى ربّي، فقلت: يا ربّ خَفِّفْ على أمَّتي، فحطَّ عنّي خمساً، فرجعت إلى موسى، فقلت حطّ عنّي خمساً. قال: إنّ أمّتك لا يطيقون ذلك فارجع إلى ربِّك فاسأله التّخفيف، قال: فلم أزل أرجع بين ربي تبارك وتعالى وبين موسى عليه السلام حتى قال: يا محمّد إنّهنّ خمسُ صلوات كل يوم وليلة لكل صلاة عشر فذلك خمسون صلاة، ومن همَّ بحسنة فلم يعملها كتبت له حسنة، فإن عملها كتبتْ له عشراً، ومن هم بسيئة فلم يعملها لم تكتب شيئاً فإن عملها كتبت سيئة واحدة، قال: فنزلت حتى انتهيت إلى موسىصلى الله عليه وسلم فأخبرتُه، فقال: ارجع إلى ربّك فاسأله التّخفيف. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: قد رجعت إلى ربي حتى استحييت منه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162) عن شيبان بن فروخ، حدّثنا حمّاد بن سلمة، حدّثنا ثابت البنانيّ، عن أنس بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13405
13405- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال في حديث الإسراء الطويل: ثم عُرِجَ بي إلى السماء السابعة، فاستفتح جبريل، فقيل: من هذا؟ قال: جبريل. قيل: ومن معك؟ قال: محمد صلى الله عليه وسلم. قيل: وقد بُعِثَ إليه؟. قال: قد بُعِثَ إليه. ففُتِحَ لنا، فإذا أنا بإبراهيم صلى الله عليه وسلم مسندا ظهره إلى البيت المعمور، وإذا هو يدخله كل يوم سبعون ألف ملك، لا يعودون إليه... الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162) عن شيبان بن فروخ، حدثنا حماد بن سلمة، حدثنا ثابت البناني، عن أنس بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 231
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ قَالَ:" فُرِجَ سَقْفُ بَيْتِي وَأَنَا بِمَكَّةَ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَرَجَ صَدْرِي، ثُمَّ غَسَلَهُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ جَاءَ بِطَسْتٍ مُمْتَلِئٍ حِكْمَةً وَإِيمَانًا، فَأَفْرَغَهَا فِي صَدْرِي، ثُمَّ أَطْبَقَهُ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَعَرَجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ، فَلَمَّا جَاءَ السَّمَاءَ الدُّنْيَا فَاسْتَفْتَحَ قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: هَلْ مَعَكَ أَحَدٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، مَعِي مُحَمَّدٌ. قَالَ: أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَافْتَحْ، فَلَمَّا عَلَوْنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا إِذَا رَجُلٌ عَنْ يَمِينِهِ أَسْوِدَةٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَسْوِدَةٌ، فَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ تَبَسَّمَ، وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَسَارِهِ بَكَى. قَالَ: مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالِابْنِ الصَّالِحِ. قَالَ: قُلْتُ لِجِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا آدَمُ، وَهَذِهِ الْأَسْوِدَةُ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ نَسَمُ بَنِيهِ، فَأَهْلُ الْيَمِينِ هُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ، وَالْأَسْوِدَةُ الَّتِي عَنْ شِمَالِهِ أَهْلُ النَّارِ، فَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ ضَحِكَ، وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ شِمَالِهِ بَكَى. قَالَ: ثُمَّ عَرَجَ بِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَاءَ السَّمَاءَ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ لِخَازِنِهَا: افْتَحْ، فَقَالَ لَهُ خَازِنُهَا مِثْلَ مَا قَالَ خَازِنُ سَمَاءِ الدُّنْيَا، فَفَتَحَ لَهُ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ عَلَى أَبِيهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ عَلَى أَبِيهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میرے گھر کی چھت کو کھول دیا گیا، میں اُس وقت مکہ میں موجود تھا، سیدنا جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے، انہوں نے میرے سینے کو کھولا اور پھر اسے آب زمزم کے ذریعے دھویا، پھر وہ ایک طشت لے کر آئے، جو حکمت اور ایمان سے بھرا ہوا تھا، انہوں نے میرے سینے میں ڈال دیا اور پھر اُسے بند کر دیا، پھر انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ساتھ لے کر آسمان کی طرف بلند ہوئے، جب آسمان دنیا آیا، تو انہوں نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا: (دوسری طرف سے) پوچھا: گیا: کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جبرائیل، (دوسری طرف سے) پوچھا: گیا: کیا آپ کے ساتھ کوئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میرے ساتھ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، (دوسری طرف سے) پوچھا: گیا: کیا انہیں بلوایا گیا ہے؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا: جی ہاں! تو دروازہ کھول دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جب ہم آسمان دنیا پر آئے، تو وہاں ایک صاحب موجود تھے، اُن کے دائیں طرف بھی بہت سے لوگ تھے اور بائیں طرف بھی بہت سے لوگ تھے، جب وہ دائیں طرف دیکھتے تھے، تو مسکرا دیتے تھے اور جب بائیں طرف دیکھتے تھے، تو رونے لگ جاتے تھے، انہوں نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے) فرمایا: نیک نبی اور نیک بیٹے کو خوش آمدید! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے جبرائیل سے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سیدنا آدم علیہ السلام ہیں اور ان کے دائیں طرف اور بائیں طرف موجود افراد ان کی اولاد کی جانیں ہیں، دائیں طرف والے لوگ جنتی ہیں اور بائیں طرف موجود افراد جہنمی ہیں، جب یہ دائیں طرف دیکھتے ہیں، تو ہنس پڑتے ہیں اور جب بائیں طرف دیکھتے ہیں، تو رونے لگ جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر جبرائیل مجھے ساتھ لے کر اوپر گئے، یہاں تک کہ وہ دوسرے آسمان کے پاس پہنچ گئے، تو انہوں نے اس کے دربان سے کہا: دروازہ کھولو! اُس کے دربان نے بھی وہی مکالمہ کیا، جو آسمانِ دنیا کے دربان نے کیا تھا، پھر اس نے بھی دروازہ کھول دیا“۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنے والد (امام أحمد بن حنبل کی ”مسند“ پر، اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 231]
یہ روایت عبداللہ نے اپنے والد (امام أحمد بن حنبل کی ”مسند“ پر، اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 231]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 144، 143/5 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3614 اورده المؤلف فى زوائد المسند 105، أخرجه مسند أحمد برقم: 20781، وأخرجه مسند البزار برقم: 3892، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6720»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 17187
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً وَاحِدَةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرتا ہے، اور اس پر عمل نہیں کرتا، تو اُس کے لئے ایک نیکی نوٹ کر لی جاتی ہے اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرے، اور اس پر عمل نہ کرے، تو اس کے خلاف کوئی چیز نوٹ نہیں کی جاتی ہے، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو اُس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17187]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3258) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3451) اخرجه احمد فى المسند (148/3)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7160/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 127
"أتيت بالبراق وهو دابة أبيض طويل فوق الحمار ودون البغل يضع حافره عند منتهى طرفه فركبته حتى أتيت بيت المقدس فربطته بالحلقة التي تربط بها الأنبياء, ثم دخلت المسجد فصليت فيه ركعتين, ثم خرجت فجاءني جبريل بإناء من خمر وإناء من لبن فاخترت اللبن فقال جبريل: اخترت الفطرة, ثم عرج بنا إلى السماء فاستفتح جبريل فقيل: من أنت؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بآدم فرحب بي ودعا لي بخير; ثم عرج بنا إلى السماء الثانية فاستفتح جبريل فقيل: من أنت؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بابني الخالة: عيسى بن مريم ويحيى بن زكريا فرحبا بي ودعوا لي بخير, ثم عرج بنا إلى السماء الثالثة فاستفتح جبريل فقيل: من أنت؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بيوسف وإذا هو قد أعطي شطر الحسن فرحب بي ودعا لي بخير, ثم عرج بنا إلى السماء الرابعة فاستفتح جبريل فقيل: من هذا؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بإدريس فرحب بي ودعا لي بخير قال الله تعالى: {وَرَفَعْنَاهُ مَكَاناً عَلِيّاً} ,
ثم عرج بنا إلى السماء الخامسة فاستفتح جبريل فقيل: من هذا؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بهارون فرحب بي ودعا لي بخير; ثم عرج بنا إلى السماء السادسة فاستفتح جبريل فقيل: من هذا؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بموسى فرحب بي ودعا لي بخير, ثم عرج بنا إلى السماء السابعة فاستفتح جبريل فقيل: من هذا؟ قال: جبريل قيل: ومن معك؟ قال: محمد قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه ففتح لنا فإذا أنا بإبراهيم مسندا ظهره إلى البيت المعمور وإذا هو يدخله كل يوم سبعون ألف ملك لا يعودون إليه, ثم ذهب بي إلى سدرة المنتهى وإذا ورقها كآذان الفيلة وإذا ثمرها كالقلال فلما غشيها من أمر الله ما غشي تغيرت فما أحد من خلق الله يستطيع أن ينعتها من حسنها, فأوحى الله إلي ما أوحى ففرض علي خمسين صلاة في كل يوم وليلة;
فنزلت إلى موسى فقال: ما فرض ربك على أمتك قلت: خمسين صلاة قال: ارجع إلى ربك فسله التخفيف فإن أمتك لا تطيق ذلك فإني قد بلوت بني إسرائيل وخبرتهم فرجعت إلى ربي فقلت: يا رب خفف عن أمتي فحط عني خمسا;
فرجعت إلى موسى فقلت: حط عني خمسا قال: إن أمتك لا يطيقون ذلك فارجع إلى ربك فسله التخفيف,
فلم أزل أرجع بين ربي وبين موسى حتى قال: يا محمد إنهن خمس
صلوات كل يوم وليلة لكل صلاة عشر فذلك خمسون صلاة ومن هم بحسنة فلم يعلمها كتبت له حسنة فإن عملها كتبت له عشرا, ومن هم بسيئة فلم يعملها لم تكتب شيئا فإن عملها كتبت سيئة واحدة; فنزلت حتى انتهيت إلى موسى فأخبرته فقال: ارجع إلى ربك فسله التخفيف فقلت: قد رجعت إلى ربي حتى استحييت منه"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس براق لایا گیا، اور وہ ایک سفید رنگ کا لمبا جانور تھا جو گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا تھا، وہ اپنا کھر وہاں رکھتا تھا جہاں تک اس کی نگاہ کی حد ہوتی تھی۔ پس میں اس پر سوار ہوا یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچ گیا، وہاں میں نے اسے اس حلقے کے ساتھ باندھ دیا جس کے ساتھ انبیاء (اپنی سواریاں) باندھتے تھے۔ پھر میں مسجد میں داخل ہوا اور اس میں دو رکعت نماز پڑھی، پھر جب میں باہر نکلا تو جبریل میرے پاس ایک برتن شراب کا اور ایک برتن دودھ کا لے کر آئے، میں نے دودھ کو منتخب کیا تو جبریل نے کہا: آپ نے فطرت کو چنا ہے۔ پھر ہمیں آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: تم کون ہو؟ انہوں نے کہا: میں جبریل ہوں۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، تو اچانک میری ملاقات آدم (علیہ السلام) سے ہوئی، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے بھلائی کی دعا کی۔ پھر ہمیں دوسرے آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: تم کون ہو؟ انہوں نے کہا: میں جبریل ہوں۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو اچانک میری ملاقات دو خالہ زاد بھائیوں عیسیٰ بن مریم اور یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) سے ہوئی، ان دونوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے بھلائی کی دعا کی۔ پھر ہمیں تیسرے آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: تم کون ہو؟ انہوں نے کہا: میں جبریل ہوں۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو اچانک میری ملاقات یوسف (علیہ السلام) سے ہوئی، اور انہیں (دنیا کا) آدھا حسن عطا کیا گیا تھا، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے بھلائی کی دعا کی۔ پھر ہمیں چوتھے آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: میں جبریل ہوں۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو اچانک میری ملاقات ادریس (علیہ السلام) سے ہوئی، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے بھلائی کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا﴾ ”اور ہم نے انہیں بلند مقام پر اٹھا لیا۔“ [سورة مريم: 57] پھر ہمیں پانچویں آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو اچانک میری ملاقات ہارون (علیہ السلام) سے ہوئی، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے بھلائی کی دعا کی۔ پھر ہمیں چھٹے آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو میری ملاقات موسیٰ (علیہ السلام) سے ہوئی، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے بھلائی کی دعا کی۔ پھر ہمیں ساتویں آسمان کی طرف لے جایا گیا، جبریل نے دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انہیں بلایا گیا ہے۔ پس ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو میری ملاقات ابراہیم (علیہ السلام) سے ہوئی، وہ بیت المعمور کے ساتھ اپنی پیٹھ لگائے بیٹھے تھے، اور اس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں جو پھر دوبارہ اس کی طرف لوٹ کر نہیں آتے۔ پھر مجھے سدرۃ المنتہیٰ کی طرف لے جایا گیا، تو اس کے پتے ہاتھیوں کے کانوں کی طرح تھے اور اس کے پھل بڑے مٹکوں کے برابر تھے، پس جب اس پر اللہ کے حکم سے جو چھانا تھا وہ چھا گیا تو اس کی حالت بدل گئی، پس اللہ کی مخلوق میں سے کوئی بھی اس کے حسن کو بیان کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ پھر اللہ نے میری طرف جو وحی کرنی تھی وہ وحی کی اور مجھ پر دن رات میں پچاس نمازیں فرض کیں۔ پھر میں موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف اترا تو انہوں نے پوچھا: آپ کے رب نے آپ کی امت پر کیا فرض کیا ہے؟ میں نے کہا: پچاس نمازیں۔ انہوں نے کہا: اپنے رب کی طرف واپس جائیے اور اس سے تخفیف کا سوال کیجیے، کیونکہ آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھتی، میں نے بنی اسرائیل کو آزمایا ہوا ہے اور ان کا تجربہ کیا ہوا ہے۔ چنانچہ میں اپنے رب کی طرف واپس گیا اور عرض کیا: اے میرے رب! میری امت پر تخفیف فرما دے، تو اس نے مجھ سے پانچ نمازیں کم کر دیں۔ پھر میں موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس واپس آیا اور کہا: مجھ سے پانچ نمازیں کم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: آپ کی امت ان کی بھی طاقت نہیں رکھتی، پس اپنے رب کے پاس واپس جائیے اور اس سے تخفیف کا سوال کیجیے۔ پس میں مسلسل اپنے رب اور موسیٰ (علیہ السلام) کے درمیان چکر لگاتا رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے محمد! یہ دن اور رات میں پانچ نمازیں ہیں، ہر نماز کا ثواب دس کے برابر ہے، تو یہ پچاس نمازیں ہو گئیں۔ اور جو کوئی نیکی کا ارادہ کرے لیکن اسے کر نہ سکے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اور اگر وہ اسے کر لے تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور جو کوئی برائی کا ارادہ کرے اور اسے نہ کرے تو کچھ نہیں لکھا جاتا، اور اگر وہ اسے کر لے تو ایک برائی لکھ دی جاتی ہے۔ پھر میں نیچے اترا یہاں تک کہ موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس پہنچا اور انہیں خبر دی، تو انہوں نے کہا: اپنے رب کے پاس پھر جائیے اور اس سے تخفیف کا سوال کیجیے، تو میں نے کہا: میں اپنے رب کی طرف اتنی بار جا چکا ہوں کہ اب مجھے اس سے شرم آتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 127]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم, م] عن أنس. الصحيحة 873.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3451
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا، كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَإِنْ عَمِلَهَا، كُتِبَتْ لَهُ سَيِّئَةً وَاحِدَةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی نیکی کا ارادہ کرے اور اسے عمل میں نہ لائے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اور اگر اسے کر لے تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔ اور جو کسی برائی کا ارادہ کرے لیکن اسے نہ کرے تو اس پر کچھ نہیں لکھا جاتا، اور اگر وہ برائی کر لے تو اس کے لیے ایک ہی برائی لکھی جاتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3451]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17187، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7160/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3438»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17187، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7160/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3438»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح