🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْي عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ وَالرِّيحِ وَالدِّيكَةِ
زمانے، ہوا اور مرغ کو برابھلا کہنے سے ممانعت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10136 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 10136، 159، 9961
صحیح مسلم: 5867، 5870، 5871
صحیفہ ہمام بن منبہ: 78
الادب المفرد: 770
صحیح الادب المفرد: 596
مسند احمد: 7682، 10612
الجامع الكامل: 14611
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7710، 7767
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9961
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ لِلْعِنَبِ الْكَرْمُ إِنَّمَا الْكَرْمُ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی انگور کو کَرْم نہ کہے، کیونکہ کَرْم تو مسلمان آدمی ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9961]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2247، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8190 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8175»
وضاحت: فوائد: … عرب لوگ انگور کو اس وجہ سے کَرْم کہتے تھے، کیونکہ اس سے بنایا جانے والا شراب کَرَم یعنی سخاوت اور فیاضی پر ابھارتا تھا، جب شریعت نے شراب کو حرام کیا تو مدح والے اس نام سے بھی منع کر دیا، تاکہ نفسوں کا میلان اُدھر نہ ہو سکے اور اس خوبصورت نام کو مسلمان کے ساتھ خاص کر دیا۔
اس حدیث ِ مبارکہ کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو اپنی جگہ پر برقرار رکھا جائے {اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ} … بیشک تم میں سب سے زیادہ کرم اور عزت والا وہ ہے، جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے مسلمان کی جو صفت بیان کی ہے، وہ اس لائق ہے کہ اس میں کسی اور چیز کی مشارکت نہ ہو۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2247
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14611
14611- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يسب أحدكم الدهر، فإن الله هو الدهر، ولا يقولن أحدكم للعنب الكرم، فإن الكرم الرجل المسلم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الألفاظ من الأدب (2247: 6) عن حجاج بن الشاعر، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن أيوب، عن ابن سيرين، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7710
«لا يسب أحدكم الدهر فإن الله هوالدهر ولا يقولن أحدكم للعنب: الكرم فإن الكرم الرجل المسلم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی زمانے کو گالی نہ دے کیونکہ اللہ ہی زمانہ (کا خالق و مالک) ہے، اور تم میں سے کوئی انگور کو کرم نہ کہے کیونکہ کرم تو مسلمان آدمی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7710]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. الروض النضير 1161: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7767
«لا يقولن أحدكم للعنب: الكرم فإنما الكرم: قلب المؤمن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی انگور کو کرم نہ کہے، کیونکہ اصل کرم تو مومن کا دل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7767]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1408، الروض النضير 1161.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں