🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحَابِ وَالرَّعْدِ وَالرِّيَاحِ
بادل، گرج اور ہواؤں کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10244 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 10244، 2925، 5435، 8947
سنن ترمذی: 3604M
مشکوۃ المصابیح: 5048، 5310
مسند احمد: 8708
المستدرک علی الصحیحین: 3371، 7849
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 159، 3278، 16799
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1631
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 159
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَفِيهِ سُمَيْرُ بْنُ نَهَارٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے ایمان کی تجدید کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کثرت کے ساتھ لا الہ الا اللہ پڑھا کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 359/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4583، أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»

الحكم على الحديث:
إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3278
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْ أَنَّ عَبِيدِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ فِيهِ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قُلْتُ: وَمَدَارُهُ عَلَى صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ، وَكَانَ صَدُوقًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پروردگار فرماتا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت کریں، تو میں انہیں رات کے وقت بارش کے ذریعے سیراب کروں گا، اور دن کے وقت سورج کو طلوع کروں گا، اور میں انہیں بجلی کی کڑک نہیں سنواؤں گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ایمان کی تجدید کرو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا الہ الا اللہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید کرو!“۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا مدار صدقہ بن موسیٰ دقیقی پر ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: ہمیں صدقہ دقیقی نے حدیث بیان کی، وہ صدوق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3278]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16799
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟! قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے ایمان کی تجدید کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کثرت کے ساتھ ”لا الہ الا اللہ“ پڑھو!“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16799]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (351/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1631
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْ أَنَّ عِبَادِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ، وَلَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ، وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَعَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: وَزَادَ فِي آخَرَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟! قَالَ: أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
وَمَا زَادَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَيْهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ الْحَاكِمُ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ - كَذَا - وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِالزِّيَادَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے رب عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت کرتے تو میں انہیں رات کے وقت بارش سے سیراب کرتا اور دن کے وقت ان پر سورج طلوع فرماتا اور انہیں بجلی کے کڑکنے کی آواز تک نہ سناتا۔“ اسے ابوداؤد طیالسی اور ان سے امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، نیز عبد بن حمید کی روایت کے آخر میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ایمان کی تجدید کرتے رہا کرو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کس طرح کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کثرت سے کہا کرو۔“ عبد بن حمید نے جو اضافہ بیان کیا ہے اسے امام حاکم نے صدقہ بن موسی الدقیقی کے طریق سے روایت کیا ہے اور ان تمام اسانید کا مدار انہی پر ہے جبکہ وہ ضعیف راوی ہیں، البتہ امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، اور امام طبرانی نے بھی اس اضافے کے ساتھ اسے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 1631]
تخریج الحدیث: «رواه الحاكم من طريق صدقة بن موسى الدقيقي، ومدار أسانيدهم عليه، وهو ضعيف، وقال الحاكم: صحيح الإسناد - كذا - ورواه الطبراني بالزيادة»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3970، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8493، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3383، 7678، 7731، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 159، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9568»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں