🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ ذَكْرِ أَوْلادِهِ وَ وَصِيَّتِهِ لَهُمْ عِنْدَ وَفَاتِهِ
نوح علیہ السلام کی اولاد اور وفات کے وقت ان کی اپنی اولاد کو کی گئی وصیت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10326 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 10326، 5430، 8023
الادب المفرد: 548
صحیح الادب المفرد: 426
مسند احمد: 6583، 7101
المستدرک علی الصحیحین: 155
الجامع الكامل: 8356، 12655
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7123، 8648
المعجم الکبیر للطبرانی: 13598
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7123
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٌ بِالدِّيبَاجِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا (قَدْ وَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ ابْنَ فَارِسٍ! قَالَ) : يُرِيدُ (أَنْ) يَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ (ابْنِ فَارِسٍ) وَيَرْفَعَ كُلَّ رَاعٍ ابْنِ رَاعٍ! قَالَ: فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ وَقَالَ:" أَلَا أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ نُوحًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِابْنِهِ: إِنِّي قَاصٌّ عَلَيْكَ الْوَصِيَّةَ: آمُرُكَ بِاثْنَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَيْنِ. آمُرُكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِنَّ السَّمَاوَاتَ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ لَوْ (وُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ، رَجَحَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إَلَّا اللَّهُ، وَلَو أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ) كُنَّ حَلْقَةً مُبْهَمَةً قَصَمَتْهُنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، فَإِنَّهَا صَلَاةُ كُلِّ شَيْءٍ وَبِهَا يُرْزَقُ الْخَلْقُ، وَأَنْهَاكَ عَنِ الشِّرْكِ وَالْكِبْرِ".
قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الشِّرْكُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الْكِبْرُ؟ الْكِبْرُ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا نَعْلَانِ حَسَنَتَانِ لَهُمَا شِرَاكَانِ حَسَنَانِ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: هُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا حُلَّةٌ يَلْبَسُهَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: هُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا دَابَّةٌ يَرْكَبُهَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: [ أَ ] فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا أَصْحَابٌ يَجْلِسُونَ إِلَيْهِ؟ قَالَ:" لَا". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا الْكِبْرُ؟ قَالَ:" سَفَهُ الْحَقِّ وَغَمْصُ النَّاسِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے دیہاتی علاقے کا رہنے والا ایک شخص آیا، اس نے سیجان کا جبہ پہنا ہوا تھا، جس پر دیباج کے بٹن لگے ہوئے تھے اس نے کہا: خبردار تمہارے اس ساتھی نے ہر شہسوار ابن شہسوار کو پست کر دیا ہے، راوی کہتے ہیں: اس نے یہ بھی کہا: یہ ہر شہسوار ابن شہسوار کو پست کرنا اور ہر چرواہے ابن چرواہے کو بلند کرنا چاہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جبہ کے کنارے پکڑے اور فرمایا: کیا میں تم پر ایسا لباس نہیں دیکھ رہا ہوں؟ جو اس شخص کا ہوتا ہے، جسے عقل نہ ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نبی سیدنا نوح علیہ السلام کا جب وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا: میں تمہیں وصیت کرنے لگا ہوں میں تمہیں دو باتوں کا حکم دوں گا اور تمہیں دو چیزوں سے منع کروں گا، میں تمہیں لا الہ الا اللہ پڑھنے کا حکم دیتا ہوں، کیونکہ اگر سات آسمان اور سات زمینیں ایک پلڑے میں رکھے جائیں اور لا الہ الا اللہ کو ایک پلڑے میں رکھا جائے تو لا الہ الا اللہ والا پلڑا بھاری ہو جائے گا، اور اگر سات آسمان اور سات زمینیں ایک بند حلقہ بن جائیں، تو لا اله الا اللہ اور سبحان اللہ و بحمدہ انہیں توڑ دے گا، یہ ہر چیز کی نماز ہے، اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے اور میں تمہیں شرک کرنے اور تکبر کرنے سے منع کرتا ہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! شرک کا تو ہمیں پتہ چل گیا ہے، تکبر سے کیا مراد ہے؟ کیا تکبر سے یہ مراد ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کے اچھے جوتے ہوتے ہیں، جس کے اچھے تسمے ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: کیا اس سے یہ مراد ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کا عمدہ حلہ ہوتا ہے، جسے وہ پہنتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: کیا اس سے یہ مراد ہے کہ کسی شخص کا جانور ہو جس پر وہ سوار ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: تو کیا اس سے مراد یہ ہے کہ ہم میں سے کسی ایک شخص کے ساتھ لوگ ہوں، جن کے ساتھ وہ بیٹھتا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! پھر تکبر کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حق کو کمتر سمجھنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6583)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6547، وأخرجه فتح الباري برقم: 6042، 6706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8648
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٌ بِالدِّيبَاجِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا يُرِيدُ يَضَعُ كُلَّ فَارِسٍ وَيَرْفَعُ كُلَّ رَاعٍ ابْنَ رَاعٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ وَقَالَ:" لَا أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ایک دیہاتی شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جس کے جسم پر سیجان کا جبہ تھا جو دیباج سے آراستہ تھا۔ اس نے کہا: خبردار! تمہارا یہ ساتھی یہ چاہتا ہے کہ ہر شہسوار کو پست کر دے اور ہر چرواہے کو بلند کر دے جو چرواہے کا بیٹا ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے جبہ کے گریبان کو پکڑا اور فرمایا: میں تم پر اس شخص کا لباس نہ دیکھوں جس کو عقل نہیں ہوتی۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جو اس سے پہلے سیدنا نوح علیہ السلام کی وصیت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8648]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2998) اخرجه احمد فى المسند (225/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6547، وأخرجه فتح الباري برقم: 6042، 6706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13598
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الصَّقْعَبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٍ بِالدِّيبَاجِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَرْفَعَ كُلَّ رَاعِ بْنِ رَاعٍ، وَيَضَعَ كُلَّ فَارِسِ بْنِ فَارِسٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ، وَقَالَ: أَلَا أَرَى عَلَيْهِ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ نَبِيَّ اللهِ نُوحًا لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ إِنِّي مُوصِيكَ، فَقَاصِرٌ عَلَيْكَ الْوَصِيَّةَ، آمُرُكَ بِاثْنَتَيْنِ وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ: آمُرُكَ بِـ "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ"، فَلَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ وُضِعْنَ فِي كِفَّةٍ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ فِي كِفَّةٍ لَرَجَحَتْ بِهِنَّ، وَلَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ كَانَتْ حَلْقَةً مُبْهَمَةً، قَصَمَتْهُنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأُوصِيكَ بِـ " سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ "، فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْخَلْقِ، وَبِهَا يُرْزَقُ الْخَلْقُ، وَأَنْهَاكَ عَنِ الْكُفْرِ وَالْكِبْرِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، الْكُفْرُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا الْكِبْرُ؟ أَهُوَ أَنْ يَكُونَ لِلرَّجُلِ نَعْلَانِ حَسَنَتَانِ، وَلَهُ شِرَاكَانِ حَسَنَانِ ; يُعْجِبُهُ ذَلِكَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَهُوَ أَنْ تَكُونَ لَهُ حُلَّةٌ حَسَنَةٌ يَلْبَسُهَا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لَهُ فَرَسٌ جَمِيلٌ يُعْجِبُهُ جَمَالُهُ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا أَصْحَابٌ يُجَالِسُونَهُ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَمَا الْكِبْرُ؟ قَالَ: أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ، وَتُغْمِضَ النَّاسَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ دیہات والوں میں سے ایک آدمی آیا جس پر سیجان (طیلسانی کپڑے) کا جبہ تھا جس پر ریشمی دیباج کے بٹن لگے تھے، اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہر شہسوار کے بیٹے شہسوار کو بلند کریں اور ہر چرواہے کے بیٹے چرواہے کو نیچا دکھائیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی جبہ کا گریبان پکڑ لیا اور فرمایا: ”اس پر تو اس شخص کا لباس ہے جسے عقل نہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ کے نبی نوح علیہ السلام کو جب موت آئی تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا: اے بیٹے! میں تجھے وصیت کرتا ہوں، تجھ پر وصیت پیش کرتا ہوں، دو باتوں کا حکم دیتا ہوں اور دو باتوں سے منع کرتا ہوں: تجھے لا الہ الا اللہ کا حکم دیتا ہوں، کیونکہ اگر سات آسمان اور سات زمینیں ایک پلڑے میں رکھی جائیں اور لا الہ الا اللہ دوسرے پلڑے میں، تو وہ ان پر بھاری پڑ جائے گا، اور اگر سات آسمان اور سات زمینیں ایک بند حلقہ ہوں تو لا الہ الا اللہ انہیں بھینچ ڈالے۔ اور میں تجھے سبحان اللہ وبحمدہ کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ یہ مخلوق کی نماز ہے اور اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔ اور میں تجھے کفر اور تکبر سے منع کرتا ہوں۔“ اس پر ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! کفر کو تو ہم نے پہچان لیا، تکبر کیا ہے؟ کیا یہ ہے کہ آدمی کے پاس دو اچھے جوتے ہوں جنہیں وہ پہنے، اور اچھے تسمے ہوں جو اسے اچھے لگیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو کیا یہ ہے کہ اس کے پاس ایک اچھا جوڑا ہو جسے وہ پہنے؟ فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو کیا یہ ہے کہ اس کے پاس ایک خوبصورت گھوڑا ہو جس کی خوبصورتی اسے پسند ہو؟ فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو کیا یہ ہے کہ اس کے کچھ ساتھی ہوں جو اس کے ساتھ بیٹھیں؟ فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: تو تکبر کیا ہے؟ فرمایا: ”حق کو حقیر سمجھنا، اور لوگوں کو حقیر جاننا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 7، حدیث 1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں