🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ نَبِيِّ اللَّهِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلامُ
اللہ کے نبی عیسی بن مریم علیہ السلام کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10415 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 10415، 13254
صحیح بخاری: 3286، 3431، 4548
مسند احمد: 7708، 7879، 7915، 8254، 10773
السنن الكبرى للبيهقي: 12485
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4516
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4525
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12485
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا اسْتَهَلَّ الْمَوْلُودُ وَرِثَ" وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَزَادَ مَوْصُولًا بِالْحَدِيثِ:" تِلْكَ طَعْنَةُ الشَّيْطَانِ، كُلُّ بَنِي آدَمَ نَائِلٌ مِنْهُ تِلْكَ الطَّعْنَةَ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ مَرْيَمَ وَابْنِهَا؛ فَإِنَّهَا لَمَّا وَضَعَتْهَا أُمُّهَا قَالَتْ {إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ} [آل عمران: ٣٦] ، فَضُرِبَ دُونَهَا بِحِجَابٍ فَطَعَنَ فِيهِ"، يَعْنِي فِي الْحِجَابِ. وَفِي رِوَايَةِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ بَنِي آدَمَ يَطْعَنُ الشَّيْطَانُ فِي جَنْبِهِ حِينَ تَلِدُهُ أُمُّهُ، إِلَّا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ذَهَبَ يَطْعَنُ فَطَعَنَ فِي الْحِجَابِ" قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: رَأَيْتُ هَذِهِ الصَّرْخَةَ الَّتِي يَصْرِخُهَا الصَّبِيُّ حِينَ تَلِدُهُ أُمُّهُ، فَإِنَّهَا مِنْهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بچہ رو پڑے تو وہ وارث بنا دیا جائے گا۔“
ایک روایت کے الفاظ ہیں: ”یہ شیطان کا چھونا ہے، ہر بنی آدم کا اس سے واسطہ پڑتا ہے مگر مریم اور ان کا بیٹا، اس لیے کہ جب وہ پیدا ہوئے تو ان کی ماں نے کہا: ﴿وَإِنِّی أُعِیذُهَا بِكَ وَذُرِّیَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِیمِ﴾ [سورة آل عمران: 36] ”بیشک میں اسے تیری پناہ میں دیتی ہوں اور اس کی اولاد کو بھی شیطان مردود سے“، پس شیطان نے ان کو پردے میں سے چھو لیا تھا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بنی آدم کو شیطان کچوکا لگاتا ہے اس کی پیٹھ میں جب اسے اس کی ماں جنتی ہے مگر عیسیٰ بن مریم، وہ (شیطان) چھونے کے لیے گیا پس پردے میں سے چھوا تھا“، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اس چیخ کو دیکھا جو بچے سے نکلتی ہے جب اسے اس کی ماں جنم دیتی ہے، پس وہ اسی (شیطان) کی جانب سے ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12485]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه السجتاني 2920»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4516
«كل بني آدم يطعن الشيطان في جنبيه بإصبعه حين يولد غير عيسى ابن مريم ذهب يطعن فطعن في الحجاب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بنی آدم میں سے جب بھی کوئی پیدا ہوتا ہے، شیطان اپنی انگلی سے اس کے پہلو میں کچوکا لگاتا ہے، سوائے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے، شیطان نے انہیں بھی کچوکا لگانا چاہا تو اس کا کچوکا پردے پر جا لگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4516]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4525
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمْ يُسَلَّطْ عَلَى الدَّجَّالِ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال پر (اسے مغلوب کرنے اور اس کے فتنے کا قلع قمع کرنے کے لیے) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے سوا کسی کو تسلط اور قدرت عطا نہیں کی جائے گی۔“
اس روایت کو امام ابو داؤد طیالسی نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں موسیٰ بن مطیر نامی راوی ضعیف ہے، تاہم دجال پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے غلبے اور اسے قتل کرنے کا تذکرہ دیگر صحیح و مستند احادیث میں صراحت کے ساتھ موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4525]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں