الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ قِصَّةِ خُزَاعَةً وَخُرُوجِ وَلَايَةِ البَيتِ مِنْهُمْ إِلَى قُضَى بن كِلابِ وَخَيْرِ عُمَرِو بْنِ لَّحَى وَعِبَادَةِ الْأَصْنَامِ
خزاعہ کا قصہ، بیت اللہ کی ولایت کا ان سے نکل کر قصی بن کلاب کو ملنا، عمرو بن لحیی کی خبر اور بتوںکی عبادت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10445 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 10445
مسند احمد: 4258
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 453
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2024
حدیث نمبر: 10445
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَيَّبَ السَّوَائِبَ وَعَبَدَ الْأَصْنَامَ أَبُو خُزَاعَةَ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ وَإِنِّي رَأَيْتُهُ يَجُرُّ أَمْعَاءَهُ فِي النَّارِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے اونٹنیوں کو غیر اللہ کی منت ماننے کی وجہ سے آزاد چھوڑنے والا اور بتوں کی عبادت کرنے والا عمرو بن عامر ہے، یہ خزاعہ قبیلے کا باپ ہے، میں نے اسے دیکھا کہ وہ جہنم میں اپنی انتڑیاںگھسیٹ رہا تھا۔ [الفتح الربانی/قصص بني إسرائيل وغيرهم حتى نهاية الفترة، وبيان أحوال العرب فى الجاهلية/حدیث: 10445]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4258 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4258»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4258
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي: حَدَّثَكَ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَيَّبَ السَّوَائِبَ، وَعَبَدَ الْأَصْنَامَ أَبُو خُزَاعَةَ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ يَجُرُّ أَمْعَاءَهُ فِي النَّارِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جانوروں کو سب سے پہلے «سائبه» بنا کر چھوڑنے والا، اور بتوں کی پوجا کرنے والا شخص ابوخزاعہ عمرو بن عامر ہے، اور میں نے اسے جہنم میں اپنی انتڑیاں کھینچتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4258]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عمرو بن مجمع السكوني ولين إبراهيم الهجري.
حدیث نمبر: 453
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَيَّبَ السَّوَائِبَ وَعَبَدَ الْأَصْنَامَ: أَبُو خُزَاعَةَ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ يَجُرُّ أَمْعَاءَهُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے پہلے بتوں کے نام پر جانور مخصوص کرنے اور بتوں کی عبادت کرنے کا آغاز، خزاعہ کے جدامجد عمرو بن عامر نے کیا تھا، میں نے اُسے دیکھا ہے کہ وہ جہنم میں اپنی آنتیں گھسیٹ رہا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 453]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسئد 157، أخرجه مسند أحمد برقم: 4246»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
حدیث نمبر: 2024
«إن أول من سيب السوائب وعبد الأصنام أبو خزاعة عمرو بن عامر وإني رأيته في النار يجر أمعاءه فيها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک سب سے پہلے جس شخص نے بتوں کے نام پر جانوروں کو کھلا چھوڑنے کی رسم ڈالی اور بتوں کی پوجا کی، وہ بنو خزاعہ کا مورثِ اعلیٰ عمرو بن عامر تھا، اور بیشک میں نے اسے جہنم میں اپنی انتڑیاں گھسیٹتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2024]
”بیشک سب سے پہلے جس شخص نے بتوں کے نام پر جانوروں کو کھلا چھوڑنے کی رسم ڈالی اور بتوں کی پوجا کی، وہ بنو خزاعہ کا مورثِ اعلیٰ عمرو بن عامر تھا، اور بیشک میں نے اسے جہنم میں اپنی انتڑیاں گھسیٹتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2024]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن ابن مسعود. الصحيحة 1677 مختصر مسلم نحوه 1981.»
قال الشيخ الألباني: صحيح