🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي تَعْيِينِ يَوْمٍ وَفَاتِهِ وَمُدَّةِ عُمُرِهِ ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ وفات کی تعیین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدتِ عمر کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11068 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 11068
سنن ترمذی: 3653
شمائل ترمذی: 380
مسند احمد: 16873، 16890
الجامع الكامل: 9361
المعجم الکبیر للطبرانی: 29، 65، 16752، 16754، 16755
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7379
المعجم الاوسط: 7153
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16755
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُبِضَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُبِضَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تریسٹھ سال تھی، اور ابوبکر کی وفات ہوئی جبکہ ان کی عمر تریسٹھ سال تھی، اور عمر کی وفات ہوئی جبکہ ان کی عمر تریسٹھ سال تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16755]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 312، حدیث 706»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7379
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ جَرِيرٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَخْطُبُ قَالَ مَاتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ وَمَاتَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات بھی تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7379]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2352، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3653، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16431، 16440، 16480، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 66، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7341»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7153
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ بَحْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبُو السَّفَرِ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ : قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ : تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُتِلَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ I " قَالَ مُعَاوِيَةُ : وَهَذِهِ يَوْمِي لِي سَبْعٌ وَخَمْسُونَ، ثُمَّ عَاشَ بَعْدَ ذَلِكَ عِشْرِينَ سَنَةً I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي السَّفَرِ إِلَّا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ I ".
عامر شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ سال تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو وہ تریسٹھ سال کے تھے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے تو ان کی عمر بھی تریسٹھ سال تھی۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور آج کے دن میری عمر ستاون سال ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس کے بعد بیس سال مزید حیات رہے۔
اس حدیث کو ابوالسفر رحمہ اللہ سے صرف یونس بن ابی اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7153]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2352، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7077، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17156، 17148، 17164، 17199، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1046، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7379، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 421، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34550، 34584، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1950، 1951، 1952، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 379، والطبراني فى «الكبير» برقم: 31، 32، 29، 30، 33، 66، 681، 705، 703، 704، 706»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں