🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ وَأَنَّهَا وِتْرُ صَلَاةِ النَّهَارِ
مغرب کے وقت کا بیان اور اس امر کی وضاحت کہ یہ نماز دن کی نمازوں کو طاق کرنے والی ہے
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1147 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 1147
صحیح بخاری: 385، 1208
سنن ابوداود: 416
مسند احمد: 12136، 12964، 13059، 13131
اللؤلؤ والمرجان: 360
مصنف ابن ابی شیبہ: 3352
السنن الكبرى للبيهقي: 2100، 2101
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3308
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2100
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ ثنا ⦗٦٥٦⦘ الْأَوْزَاعِيُّ ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ حَدَّثَنِي جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أنبأ شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ الدِّمَشْقِيُّ ثنا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَهُوَ يَرَى مَوَاضِعَ نَبْلِهِ" لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ رَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مغرب کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھتے تھے۔ جب ہم میں سے کوئی نماز سے فارغ ہو کر واپس ہوتا تو (ابھی اتنی روشنی باقی ہوتی تھی کہ) تیر گرنے کی جگہ کو دیکھ لیتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2100]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضٰي تخريجه في الحديث 1725»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2101
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْخَسْرُوجِرْدِيُّ بِخَسْرُوجِرْدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا حَمَّادٌ ثنا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَرْمِي فَيَرَى أَحَدُنَا مَوَاقِعَ سَهْمِهِ" غَرِيبٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز مغرب ادا کرتے تھے، پھر ہم تیر اندازی کرتے تو ہم میں سے ہر شخص اپنے تیر کے گرنے کی جگہ (بآسانی) دیکھ لیتا۔
یہ اس سند کے ساتھ غریب ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2101]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3308
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَتَرَامَى فَيَرَى أَحَدُنَا مَوْقِعَ نَبْلِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ مغرب ادا کرتے تھے، پھر (نماز سے فارغ ہو کر) ہم آپس میں تیر اندازی کا مقابلہ کرتے تھے تو (اتنا اجالا باقی ہوتا تھا کہ) ہم میں سے ہر کوئی اپنے تیر کے گرنے کا مقام واضح طور پر دیکھ لیتا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3308]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 534، 2353، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 625، 637، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 687، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 717، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4421، 4422، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2715، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 315، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3295»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں