🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَمَا جَاءَ فِي التَّغْلِيسِ بِهَا وَالْإِسْفَارِ
نمازِ فجر کے وقت اور اس نماز کو اندھیرے میں یا روشنی میں پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1180 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 1180
سنن نسائی: 509، 545، 643
مسند احمد: 12119، 12219، 12875، 12963
مصنف ابن ابی شیبہ: 3258
الجامع الكامل: 1773
السنن الكبرى للبيهقي: 1769
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1780
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3801، 3862
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1769
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ثنا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَخَّرَ حَتَّى أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَهُ أَنْ يُقِيمَ فَأَقَامَ فَصَلَّى ثُمَّ دَعَا الرَّجُلَ فَقَالَ:" أَشَهِدْتَ الصَّلَاةَ أَمْسِ وَالْيَوْمَ؟"، وَقَالَ: نَعَمْ قَالَ:" مَا بَيْنَ هَذَا وَهَذَا وَقْتٌ" وَرُوِّينَا مَعْنَاهُ فِي حَدِيثِ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحَصِيبِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے صبح کی نماز کے وقت کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اذان کہی جس وقت فجر طلوع ہو گئی، پھر انہوں نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ جب اگلی صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو مؤخر کیا یہاں تک کہ (سویرا) روشن ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اقامت کہے، انہوں نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا: ”تو آج اور کل نماز کے ساتھ حاضر ہوا تھا؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے اور اس کے درمیان (نماز کا) وقت ہے۔“
اسی معنی کی روایت سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، اور وہ صحیح حدیث ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1769]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه النسائي 642»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1780
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَصَلَّى حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ أَسْفَرَ بَعْدُ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے یہ نماز اس وقت ادا کی جب صبح صادق ہو گئی تھی پھر اس کے بعد (اگلے دن وہ نماز) آپ نے روشنی میں ادا کی پھر آپ نے فرمایا: صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ان دو کے درمیان مخصوص وقت ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1780]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11709، 12464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3801
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنَ الْغَدِ أَمَرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ أَخَّرَهَا حَتَّى أَسْفَرَ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَصَلَّى بِنَا، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازِ فجر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، تو جب اگلا دن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عین طلوعِ فجر کے وقت نماز قائم کرنے کا حکم دیا، پھر جب اس سے اگلا دن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اتنی تاخیر فرمائی کہ خوب سپیدہ سحر (روشنی) پھیل گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے نماز قائم کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر دریافت فرمایا: ”نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ ان دونوں اوقات کے درمیان ہی نماز کا وقت ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3801]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط البخاري ومسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11709، 11810، 12464، وأخرجه فتح الباري برقم: 595، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1780، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1493، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1973، 1976، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1659، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 974، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3789»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط البخاري ومسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3862
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَخَّرَ حَتَّى أَسْفَرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: مَا بَيْنَ هَذَا وَهَذَا وَقْتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازِ فجر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، چنانچہ انہوں نے فجر کی اذان دی، پھر اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر جب اگلا دن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں تاخیر فرمائی یہاں تک کہ خوب روشنی پھیل گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”سائل کہاں ہے؟“ وہ شخص کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں (اوقات) کے درمیان کا عرصہ ہی (نمازِ فجر کا) وقت ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن النسائي برقم: 544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11810، وأخرجه فتح الباري برقم: 595، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1780، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1178، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3850»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں