🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. الْبَابُ الْأَوَّلُ فِي خِلَافَتِهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَإِشَارَةِ النَّبِي ﷺ إِنِّي ذُلِكَ
باب اول: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس طرف اشارہ کرنا
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12287 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
الفتح الربانی: 12287، 10943، 12291
مشکوۃ المصابیح: 6157
مسند احمد: 3061
مصنف ابن ابی شیبہ: 39489، 39490
المستدرک علی الصحیحین: 4702
الجامع الكامل: 13061، A302
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14696
المعجم الکبیر للطبرانی: 12540
المعجم الاوسط: 2815
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6630، 6662
فضائل صحابہ: 1006، 1168
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14696
عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ - يَعْنِي الْأَوْدِيَّ - قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ أَتَاهُ تِسْعَةُ رَهْطٍ، فَقَالُوا لَهُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، إِمَّا تَقُومُ مَعَنَا وَإِمَّا أَنْ يُخَلُّونَا هَؤُلَاءِ. قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بَلْ أَقْوَمُ مَعَكُمْ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صَحِيحٌ قَبْلَ أَنْ يَعْمَى.
قَالَ: فَانْتَبَذُوا فَتَحَدَّثُوا، فَلَا أَدْرِي مَا قَالُوا. قَالَ: فَجَاءَ يَنْفُضُ ثَوْبَهُ وَيَقُولُ: أُفٍّ وَيَتُفُّ! وَقَعُوا فِي رَجُلٍ [ لَهُ عَشْرَ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ ] قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ". فَاسْتَشْرَفَ لَهَا مَنِ اسْتَشْرَفَ قَالَ:" أَيْنَ عَلِيٌّ؟". قَالُوا: فِي الرَّحْلِ يَطْحَنُ قَالَ:" وَمَا كَانَ أَحَدُكُمْ لِيَطْحَنَ". قَالَ: فَجَاءَ وَهُوَ أَرْمَدُ لَا يَكَادُ يُبْصِرُ قَالَ: فَنَفَثَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ هَزَّ الرَّايَةَ ثَلَاثًا فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ قَالَ: فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ قَالَ: فَبَعَثَ فُلَانًا بِسُورَةِ التَّوْبَةِ، فَبَعَثَ عَلِيًّا خَلْفَهُ فَأَخَذَهَا مِنْهُ قَالَ:" لَا يَذْهَبُ بِهَا إِلَّا رَجُلٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ". قَالَ: وَقَالَ لِبَنِي عَمِّهِ:" أَيُّكُمْ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟". فَأَبَوْا، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أُوَالِيكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. [ فَقَالَ:" أَنْتَ وَلِييِّ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" ] قَالَ: وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ خَدِيجَةَ. قَالَ: وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَهُ فَوَضَعَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - وَقَالَ:" إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا". قَالَ: وَشَرَى عَلِيٌّ نَفْسَهُ، لَبِسَ ثَوْبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَامَ مَكَانَهُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَعَلِيٌّ نَائِمٌ. قَالَ: وَأَبُو بَكْرٍ يَحْسَبُ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ انْطَلَقَ نَحْوَ بِئْرِ مَيْمُونَةَ فَأَدْرِكْهُ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ مَعَهُ الْغَارَ.
قَالَ: وَجَعَلَ عَلِيٌّ يُرْمَى بِالْحِجَارَةِ، كَمَا كَانَ يُرْمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَضَوَّرُ قَدْ لَفَّ رَأْسَهُ فِي الثَّوْبِ لَا يُخْرِجُهُ حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ كَشَفَ رَأْسَهُ، فَقَالُوا: إِنَّكَ لَلَئِيمٌ، كَانَ صَاحِبُكَ نَرْمِيهِ لَا يَتَضَوَّرُ وَأَنْتَ تَتَضَوَّرُ، وَقَدِ اسْتَنْكَرْنَا ذَلِكَ. قَالَ: وَخَرَجَ بِالنَّاسِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَخْرُجُ مَعَكَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا". فَبَكَى عَلِيٌّ، فَقَالَ لَهُ:" أَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّكَ لَسْتَ بِنَبِيٍّ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَّا وَأَنْتَ خَلِيفَتِي". وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي". قَالَ: وَسَدَّ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ قَالَ: فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ، جَنْبٌا، وَهُوَ طَرِيقُهُ لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ غَيْرَهُ. قَالَ: وَقَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". قَالَ: وَأَخْبَرَنَا اللَّهُ [ عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ ] أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ عَنْهُمْ، عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ، هَلْ حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَخِطَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ؟ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ حِينَ قَالَ: ائْذَنْ لِي فَلْأَضْرِبْ عُنُقَهُ قَالَ:" وَكُنْتَ فَاعِلًا، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَلْجٍ الْفَزَارِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ لِينٌ.
عمرو بن میمون اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران نو افراد ان کے پاس آئے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: اے ابن عباس! یا تو آپ اٹھ کر ہمارے ساتھ جائیں یا پھر یہ ہے کہ ہمیں خلوت کا موقع دیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: بلکہ میں اٹھ کر تمہارے ساتھ جاتا ہوں، راوی کہتے ہیں: وہ ان دنوں تندرست تھے اور ان کی بینائی ابھی رخصت نہیں ہوئی تھی، راوی کہتے ہیں: وہ لوگ الگ چلے گئے اور آپس میں بات چیت کرتے رہے، مجھے پتہ نہیں چلا کہ ان لوگوں نے کیا بات کی ہے، راوی کہتے ہیں: لیکن کچھ دیر بعد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنا کپڑا جھاڑتے ہوئے آئے اور بولے: آف ہے، وہ مسلسل یہی کہتے ہوئے جا رہے تھے کہ آف ہے، وہ لوگ ایک ایسے شخص پر تنقید کر رہے تھے، جس میں دس خصوصیات ہیں۔ وہ لوگ ایک ایسے شخص پر تنقید کر رہے تھے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: میں ایک ایسے شخص کو ضرور بھیجوں گا، جسے اللہ تعالیٰ کبھی رسوا نہیں کرے گا، وہ شخص اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، تو اس دن ہر شخص اس بات کا منتظر رہا کہ شاید اسے یہ موقع ملے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علی کہاں ہے؟ لوگوں نے عرض کی: وہ اپنی رہائشی جگہ پر آٹا پیس رہے ہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایک آٹا نہیں پیس سکتا، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو انہیں آشوب چشم کی شکایت تھی، اور وہ ٹھیک طرح سے دیکھ نہیں سکتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر لعاب دہن لگایا، پھر تین مرتبہ جھنڈا لہرا کر وہ جھنڈا انہیں دے دیا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں صاحب کو سورت توبہ کے ہمراہ بھیجا تھا، پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان کے پیچھے بھیجا، انہوں نے سورت توبہ والا حکم ان سے حاصل کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس حکم کو لے کر صرف وہ فرد جا سکتا ہے، جس کا مجھ سے تعلق ہو، اور میرا اس سے تعلق ہو (یعنی خاندانی تعلق ہو)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچازاد افراد سے فرمایا: تم میں سے کون دنیا اور آخرت میں میرا ولی بنے گا؟ تو ان لوگوں نے اس بات کو نہیں مانا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں دنیا اور آخرت میں آپ کا ولی بنوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد لوگوں میں اسلام قبول کرنے والے سب سے پہلے فرد ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا کپڑا لیا اور وہ کپڑا سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ پر رکھا اور ارشاد فرمایا: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اے اہل بیت اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے، اور تمہیں اچھی طرح سے پاک کر دے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی ذات کا سودا کر لیا تھا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس پہنا اور پھر آپ کی جگہ سو گئے تھے، مشرکین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارا کرتے تھے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سو رہے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ سمجھے کہ شاید یہ اللہ کے نبی ہیں، تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ کے نبی تشریف لے جا چکے ہیں، آپ بئر میمونہ کی طرف تشریف لے گئے ہیں، اور آپ وہاں پہنچ جائیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ چلے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں داخل ہو گئے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اسی طرح پتھر مارے جاتے رہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مارے جاتے تھے، لیکن وہ کروٹیں بدلتے رہے۔ انہوں نے اپنا سر لحاف میں چھپایا ہوا تھا اور صبح ہونے تک وہ لحاف سے باہر نہیں نکلے، پھر انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹایا، تو لوگوں نے کہا: تم تو کمینے ہو، تمہارے آقا کو جو ہم کنکریاں مارتے تھے، تو وہ پہلو نہیں بدلتے تھے، جبکہ تم پہلو بدل رہے تھے۔ ہمیں یہ بات عجیب لگی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ساتھ لے کر غزوہ تبوک کے لئے تشریف لے گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: میں بھی آپ کے ساتھ جاتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جی نہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ رونے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو، جو سیدنا بارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی، البتہ یہ ہے کہ تم میرے بعد نبی نہیں ہو گے، کسی کے لئے بھی یہ بات مناسب نہیں ہے کہ جب میں جاؤں (تو وہ میرا نائب بن جائے) البتہ تم میرے نائب ہو گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ بھی فرمایا تھا: ”تم میرے بعد ہر مومن کے ولی ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کے علاوہ مسجد کے تمام دروازوں کو بند کروا دیا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بھی بتایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہو سکتے تھے، کیونکہ وہ ان کا راستہ تھا، ان کا اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ بات بتائی ہے کہ وہ ان صحابہ کرام سے راضی ہے، جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی اور اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے، جو ان کے دلوں میں ہے، تو کیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ وہ اس کے بعد بھی ان لوگوں پر ناراض ہوا ہو؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بھی بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: تھا، جس وقت انہوں نے یہ اجازت مانگی تھی کہ آپ مجھے اجازت دیں، تو میں اس کی گردن اڑا دیتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ایسا کرو گے؟ تمہیں کیا پتہ؟ شاید اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر دیکھا ہو اور یہ فرما دیا ہو: تم جو چاہو عمل کر لو۔“ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے کہنے کا مطلب یہ تھا: بیعت رضوان اور غزوہ بدر میں شرکت کرنے کا شرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھی حاصل ہے، تو وہ بھی اس فضیلت میں شامل ہوں گے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ابوبلج فزاری کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12593)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 156، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3052، وأخرجه فتح الباري برقم: 3452، 1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12540
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَجَاءَهُ سَبْعَةُ نَفَرٍ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صَحِيحٌ، قَبْلَ أَنْ يَعْمَى، فَقَالُوا: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ قُمْ مَعَنَا أَوْ قَالَ: اخْلُوا يَا هَؤُلَاءِ. قَالَ: بَلْ أَقُومُ مَعَكُمْ، فَقَامَ مَعَهُمْ فَمَا نَدْرِي مَا قَالُوا، فَرَجَعَ يَنْفُضُ ثَوْبَهُ، وَيَقُولُ: أُفٍّ أُفٍّ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ قِيلَ فِيهِ مَا أَقُولُ لَكُمُ الْآنَ، وَقَعُوا فِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَقَدْ قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللهُ فَبَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ وَهُوَ فِي الرَّحَى يَطْحَنُ، وَمَا كَانَ أَحَدُكُمْ لِيَطْحَنَ، فَجَاءُوا بِهِ أَرْمَدَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ مَا أَكَادُ أُبْصِرُ، فَنَفَثَ فِي عَيْنَيْهِ وَهَزَّ الرَّايَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهِ فَفُتِحَ لَهُ، فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ ، ثُمَّ قَالَ لِبَنِي عَمِّهِ: أَيُّكُمْ يَتَوَلَّانِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ثَلَاثًا حَتَّى مَرَّ عَلَى آخِرِهِمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ : يَا نَبِيَّ اللهِ أَنَا وَلِيُّكَ فِي الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ " قَالَ: وَبَعَثَ أَبَا بَكْرٍ بِسُورَةِ التَّوْبَةِ، وَبَعَثَ عَلِيًّا عَلَى أَثَرِهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا عَلِيُّ لَعَلَّ اللهَ وَنَبِيَّهُ سَخِطَا عَلَيَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ : لَا، وَلَكِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَنْبَغِي أَنْ يُبَلِّغَ عَنِّي إِلَّا رَجُلٌ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ " قَالَ: وَوَضَعَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ ، وَالْحَسَنِ ، وَالْحُسَيْنِ ، وَقَالَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا، وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ بَعْدَ خَدِيجَةَ مِنَ النَّاسِ، قَالَ وَشَرَى عَلِيٌّ نَفْسَهُ، لَبِسَ ثَوْبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ مَكَانَهُ، قَالَ وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: إِلَيَّ يَا رَسُولَ اللهِ، وَأَبُو بَكْرٍ يَحْسَبُهُ نَبِيَّ اللهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ : إِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ انْطَلَقَ نَحْوَ بِئْرِ مَيْمُونٍ فَأَدْرِكْهُ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ مَعَهُ الْغَارَ، وَجَعَلَ عَلِيٌّ يَرْمِي بِالْحِجَارَةِ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي وَهُوَ يَتَضَوَّرُ قَدْ لَفَّ رَأْسَهُ فِي الثَّوْبِ لَا يُخْرِجُهُ حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ كَشَفَ عَنْ رَأْسِهِ حِينَ أَصْبَحَ، فَقَالُوا: إِنَّكَ لَلَئِيمٌ كَانَ صَاحِبُكَ نَرْمِيهِ بِالْحِجَارَةِ، فَلَا يَتَضَوَّرُ، وَأَنْتَ تَضَوَّرُ، وَقَدِ اسْتَنْكَرْنَا ذَلِكَ. قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ بِالنَّاسِ فِي غَزَاةِ تَبُوكَ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ أَخْرُجُ مَعَكَ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا " فَبَكَى عَلِيٌّ ، فَقَالَ لَهُ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّكَ لَسْتَ بِنَبِيٍّ. إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَّا وَأَنْتَ خَلِيفَتِي " قَالَ: وَقَالَ لَهُ: " أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي " قَالَ: وَسَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ ، فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ جُنُبًا وَهُوَ طَرِيقُهُ لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ غَيْرُهُ، قَالَ وَقَالَ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَأَخْبَرَنَا اللهُ فِي الْقُرْآنِ أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ عَنْهُمْ عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ، فَهَلْ حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَخِطَ عَلَيْهِمْ بَعْدَهُ؟ وَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعُمَرَ حِينَ قَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ يَعْنِي حَاطِبًا ، فَقَالَ: أَفَكُنْتَ فَاعِلًا؟ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ؟ ".
عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھے کہ ان کے پاس سات آدمی آئے، اور وہ ان دنوں نابینا ہونے سے پہلے تندرست تھے، انہوں نے کہا: اے ابن عباس! ہمارے ساتھ اٹھ کر چلیے، یا (یوں) کہا: اے لوگو! ہمیں تنہا چھوڑ دو۔ انہوں نے فرمایا: بلکہ میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔ چنانچہ وہ ان کے ساتھ اٹھ کر چلے گئے، ہمیں معلوم نہیں انہوں نے کیا باتیں کیں، پھر وہ اپنا کپڑا جھاڑتے ہوئے واپس آئے اور کہنے لگے: افسوس! افسوس! ان لوگوں نے ایک ایسے شخص کے بارے میں (بری) باتیں کیں جس کے بارے میں وہ کچھ کہا گیا ہے جو میں ابھی تمہیں بتاتا ہوں، انہوں نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں (طعنہ زنی کی) باتیں کیں، حالانکہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”میں ایک ایسے آدمی کو (پرچم دے کر) بھیجوں گا جسے اللہ رسوا نہیں کرے گا۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا جبکہ وہ چکی پیس رہے تھے، حالانکہ تم میں سے کوئی چکی نہ پیستا، تو وہ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا حالت میں لائے گئے، انہوں نے عرض کیا: یا نبی اللہ! مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں میں لعاب دہن لگایا اور پرچم کو تین بار ہلایا، پھر انہیں تھما دیا، تو ان کے ہاتھوں فتح ہوئی اور وہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو لے کر آئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچازاد بھائیوں سے فرمایا: تم میں سے کون دنیا اور آخرت میں میرا ساتھ دے گا؟ تین بار پوچھا، یہاں تک کہ آخری آدمی تک پہنچ گئے، تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یا نبی اللہ! میں دنیا اور آخرت میں آپ کا ساتھی ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی (ساتھی) ہو۔“ راوی کہتے ہیں: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سورۃ التوبہ دے کر بھیجا، پھر ان کے پیچھے علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے علی! شاید اللہ اور اس کے نبی مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں؟ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، لیکن نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری طرف سے (پیغام) صرف وہی پہنچا سکتا ہے جو مجھ سے ہو، اور میں اس سے ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: اور نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا کپڑا علی، فاطمہ، حسن اور حسین (رضی اللہ عنہم) پر ڈالا اور فرمایا: ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہل بیت! تم سے ہر قسم کی گندگی دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔“ اور خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد لوگوں میں سب سے پہلے وہی اسلام لائے۔ راوی کہتے ہیں: اور علی رضی اللہ عنہ نے اپنی جان بیچ دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا پہنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ لیٹ گئے۔ راوی کہتے ہیں: اور مشرکین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کے بستر) پر پتھر پھینک رہے تھے، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور کہا: میری طرف آئیے، یا رسول اللہ! حالانکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ رہے تھے، تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو بئر میمون کی طرف روانہ ہو چکے ہیں، انہیں جا کر ملیے۔ چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور ان کے ساتھ غار میں داخل ہوئے، اور علی رضی اللہ عنہ پتھر کھاتے رہے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارے جاتے تھے، اور وہ تڑپتے رہے، اپنا سر کپڑے میں لپیٹے رہے اور صبح تک اسے باہر نہ نکالا، پھر صبح ہوتے ہی اپنا سر ننگا کیا تو لوگوں نے کہا: تم بڑے کمینے نکلے، تمہارے ساتھی کو ہم پتھر مارتے رہے اور وہ نہ تڑپا، اور تم تڑپتے رہے، ہمیں یہ بات عجیب لگی۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے لیے لوگوں کے ساتھ روانہ ہوئے تو علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا میں آپ کے ساتھ نکلوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ تو علی رضی اللہ عنہ رو پڑے، نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہیں مجھ سے وہی مقام حاصل ہو جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے حاصل تھا، سوائے اس کے کہ تم نبی نہیں ہو؟ مجھے یہ مناسب نہیں لگتا کہ میں (مدینہ سے) جاؤں مگر اس حال میں کہ تم میرے خلیفہ ہو۔“ راوی کہتے ہیں: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ بھی فرمایا: ”تم میرے بعد ہر مومن کے ولی ہو۔“ راوی کہتے ہیں: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے تمام دروازے بند کروا دیے سوائے علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے، چنانچہ وہ حالت جنابت میں بھی مسجد میں سے گزر سکتے تھے، کیونکہ ان کے لیے اس کے سوا کوئی اور راستہ نہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس جس کا میں ولی ہوں، علی بھی اس کا ولی ہے۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن میں بتا دیا کہ وہ درخت (کے نیچے بیعت کرنے) والوں سے راضی ہو گیا، وہ ان کے دلوں کا حال جانتا ہے، تو کیا اس نے ہمیں یہ بتایا کہ اس نے بعد میں ان سے ناراضی ظاہر کی؟ اور فرمایا: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے، جب انہوں نے کہا: مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس کی، یعنی حاطب رضی اللہ عنہ کی، گردن مار دوں، فرمایا: ”کیا تم ایسا کرتے؟ اور تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ نے اہل بدر کو دیکھ لیا اور فرما دیا: تم جو چاہو کرو؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12540]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 97، حدیث 12593»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2815
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى أَبُو مَالِكٍ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ: لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللهُ، فَبَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ وَهُوَ فِي الرَّحْلِ يَطْحَنُ، وَمَا كَانَ أَحَدُكُمْ يَطْحَنُ، فَجَاءُوا بِهِ أَرْمَدَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ مَا أَكَادُ أُبْصِرُ، فَنَفَثَ فِي عَيْنَيْهِ، وَهَزَّ الرَّايَةَ ثَلَاثَ مِرَارٍ، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهِ، فَفُتِحَ لَهُ، فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ ، ثُمَّ قَالَ لِبَنِي عَمِّهِ: I " أَيُّكُمْ يَتَوَلَّانِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ I " فَقَالَ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ: I " يَا فُلَانُ أَتَتَوَلَّانِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ I " ثَلَاثًا؟ فَيَقُولُ: لَا. حَتَّى مَرَّ عَلَى آخِرِهِمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ : يَا نَبِيَّ اللهِ أَنَا وَلِيُّكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ I ".
قَالَ: وَبَعَثَ أَبَا بَكْرٍ بِسُورَةِ التَّوْبَةِ، وَبَعَثَ عَلِيًّا عَلَى أَثَرِهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا عَلِيُّ ، لَعَلَّ اللهَ وَرَسُولَهُ سَخِطَا عَلَيَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ : لَا، وَلَكِنْ قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " لَا يَنْبَغِي أَنْ يُبَلِّغَ عَنِّي إِلَّا رَجُلٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ I ". قَالَ: وَوَضَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا.
وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ بَعْدَ خَدِيجَةَ مِنَ النَّاسِ I ".
قَالَ: وَسَرَى عَلِيٌّ بِنَفْسِهِ لَبِسَ ثَوْبَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَامَ عَلَى مَكَانِهِ، قَالَ: I " وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن فرمایا: ”میں ضرور ایسے شخص کو (لڑنے کے لیے) بھیجوں گا جسے اللہ کبھی رسوا نہیں کرے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا جبکہ وہ کجاووں کے پاس آٹا پیس رہے تھے، اور (اس وقت) تم میں سے کوئی بھی آٹا نہیں پیستا تھا، پس لوگ انہیں اس حال میں لائے کہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں۔ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میں تو کچھ دیکھ بھی نہیں پا رہا۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن ڈالا اور تین مرتبہ جھنڈا لہرایا، پھر وہ ان کے حوالے کر دیا، پس ان کے ہاتھ پر فتح نصیب ہوئی اور وہ سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا کو (ساتھ) لے آئے۔
انہوں نے بیان کیا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا زادوں سے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا اور آخرت میں میرا ولی (مددگار و وفادار) بنے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر شخص سے باری باری دریافت فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی بنو گے؟“ تین مرتبہ (ایسا ہی ہوا) اور وہ (ہر ایک) کہتا: ”نہیں۔“ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے آخری شخص کے پاس پہنچے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میں دنیا اور آخرت میں آپ کا ولی ہوں۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی ہو۔“
انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سورہ توبہ دے کر بھیجا، پھر ان کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اے علی! شاید اللہ اور اس کے رسول مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”نہیں، بلکہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’میری طرف سے (پیغام) پہنچانا صرف اسی شخص کو زیبا ہے جو مجھ سے ہو اور میں اس سے ہوں۔‘“
انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم پر ڈالی، پھر فرمایا: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ ”اے اہل بیت! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک صاف کر دے۔“
اور وہ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) لوگوں میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے۔
انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کو جوکھم میں ڈالا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس زیب تن کیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر سو گئے، انہوں نے بتایا کہ مشرکین (نبی صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر) اس جگہ پر نشانہ بازی کر رہے تھے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سویا کرتے تھے)۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2815]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 35، 36، 37، 32، 33، 34، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4677، 4680، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8355، 8373، 8374، 8548، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3734، 3732، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3119، 3120، 3612، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2875، 2876، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3555، 3556، 3557، 3586، 4083، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12594، 12593»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6630
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ: أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تم میرے بعد ہر مومن کے ولی ہو“، اسے امام ابوداؤد طیالسی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6630]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي بسند صحيح»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6662
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: "إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - إِذْ أَتَاهُ تِسْعَةُ رَهْطٍ فَقَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ، إِمَّا أَنْ تَقُومَ مَعَنَا، وَإِمَّا أَنْ تَخْلُونَا بِهَؤُلَاءِ. قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : بَلْ أَقُومُ مَعَكُمْ. قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صَحِيحٌ قَبْلَ أَنْ يَعْمَى، فَابْتَدَرُوا فَتَحَدَّثُوا، فَلَا أَدْرِي مَا قَالُوا، فَجَاءَ يَنْفُضُ ثَوْبَهُ وَيَقُولُ: إِنَّ أُولَئِكَ وَقَعُوا فِي رَجُلٍ لَهُ عَشَرَةٌ: قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَاسْتَشْرَفَ لَهَا مَنِ اسْتَشْرَفَ فَقَالَ: أَيْنَ عَلِيٌّ؟ قَالَ: هُوَ فِي الرَّحَا يَطْحَنُ. قَالَ: وَمَا كَانَ يَعْنِي أَحَدَكُمْ لِيَطْحَنَ؟ قَالَ: فَجَاءَ وَهُوَ أَرْمَدُ لَا يَكَادُ يُبْصِرُ. قَالَ: فَنَفَثَ فِي عَيْنَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ هَزَّ الرَّايَةَ فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ، فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بَنْتِ حُيَيٍّ ثُمَّ بَعَثَ أَبَا بَكْرٍ بِسُورَةِ التَّوْبَةِ فَبَعَثَ عَلِيًّا خَلْفَهُ، فَأَخَذَهَا مِنْهُ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَعَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ لَا يَذْهَبُ بِهَا إِلَّا رَجُلٌ هُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ. وَقَالَ لِبَنِي عَمِّهِ: أَيُّكُمُ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ قَالَ: وَعَلِيٌّ مَعَهُمْ جَالِسٌ فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا وَلِيُّكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. فَقَالَ: أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. ثُمَّ قَالَ: أَقْبَلَ عَلَى رَجُلٍ رَجُلٍ فَقَالَ: أَيُّكُمْ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا وَلِيُّكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. فَقَالَ: أَنْتَ. وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ خَدِيجَةَ، وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ وَقَالَ: (إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا) قَالَ: وَشَرَى عَلِيٌّ نَفْسَهُ لَبِسَ ثَوْبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَامَ مَكَانَهُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَعَلِيٌّ نَائِمٌ فَحَسَبُ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ انْطَلَقَ نَحْوَ بِئْرِ مَيْمُونَةَ فَأَدْرِكْهُ. قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ مَعَهُ الْغَارَ، قَالَ: وَجَعَلَ عَلِيٌّ يَرْمِي بِالْحِجَارَةِ كَمَا كَانَ يَرْمِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَضَوَّرُ قَدْ لَفَّ رَأْسَهُ بِثَوْبٍ لَا يُخْرِجُهُ حَتَّى أَصْبَحَ كَشَفَ عَنْ رَأْسِهِ فَقَالُوا: إِنَّكَ لَلَئِيمٌ كَانَ صَاحِبُكَ يَرْمِيهِ فَلَا يَتَضَوَّرُ، وَأَنْتَ تَتَضَوَّرُ وَقَدِ اسْتَنْكَرْنَا ذَلِكَ، قَالَ: وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَخْرُجُ مَعَكَ. قَالَ: فَقَالَ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ: لَا. قَالَ: فَبَكَى عَلِيٌّ. قَالَ: فَقَالَ لَهُ: أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّكَ لَسْتَ بِنَبِيٍّ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَّا وَأَنْتَ خَلِيفَةٌ مِنْ بَعْدِي. قَالَ: وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي. وَسَدَّ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ، فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ جُنُبًا وَهُوَ طَرِيقُهُ لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ غَيْرُهُ. قَالَ: وَقَالَ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ.
قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَقَدْ أَخْبَرَنَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ أَنَّهُ رَضِيَ عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَهَلْ حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَخِطَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ. قَالَ: وَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ حِينَ قَالَ: ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ - قَالَ زُهَيْرٌ: يَعْنِي: حَاطِبًا - قَالَ: وَكُنْتُ فَاعِلًا، مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ وَلَفْظُهُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَيُّكُمْ يَتَوَلَّانِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ فَقَالَ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ: أَتَتَوَلَّانِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ فَقَالَ: لَا. حَتَّى مَرَّ عَلَى أَكْثَرِهِمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَتَوَلَّاكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. فَقَالَ: أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مُخْتَصَرًا جِدًّا وَلَفْظُهُ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِسَدِّ الْأَبْوَابِ إِلَّا بَابَ عَلِيٍّ".
وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا جب ان کے پاس نو افراد پر مشتمل ایک جماعت آئی اور کہنے لگی: ”اے ابوالعباس! یا تو آپ ہمارے ساتھ اٹھ کر چلیں یا پھر ہمیں ان لوگوں کے ساتھ تنہا چھوڑ دیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”بلکہ میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ ان دنوں تندرست تھے اور ابھی نابینا نہیں ہوئے تھے، پس وہ سب ایک طرف جا کر باتیں کرنے لگے اور مجھے علم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے کیا کہا، پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنا لباس جھاڑتے ہوئے واپس آئے اور فرمانے لگے: ”افسوس! یہ لوگ ایسے مردِ جلیل (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی عیب جوئی کر رہے ہیں جس کے لیے دس ایسی فضیلتیں ہیں کہ (پہلی یہ کہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا: ”میں (کل) یقیناً ایسے شخص کو جھنڈا دے کر بھیجوں گا جسے اللہ کبھی رسوا نہیں کرے گا، وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“ پس اس اعزاز کے حصول کے لیے ہر ایک نے امید لگائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”علی کہاں ہیں؟“ عرض کیا گیا: ”وہ تو چکی پیس رہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایسا نہ تھا جو ان کی جگہ یہ کام کر دیتا؟“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے جبکہ وہ آشوبِ چشم میں مبتلا تھے اور انہیں کچھ سجھائی نہ دیتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں تین بار اپنا لعابِ دہن ڈالا، پھر جھنڈا لہرا کر انہیں عطا کر دیا، پس وہ (فتح یاب ہو کر) سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا کو لائے۔ (دوسری یہ کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سورہ توبہ دے کر بھیجا، پھر ان کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو روانہ کیا اور انہوں نے وہ سورت ان سے لے لی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”شاید اللہ اور اس کے رسول (نے میرے بارے میں کوئی حکم دیا ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اسے لے کر صرف وہی جائے گا جو مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔“ (تیسری یہ کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا زاد بھائیوں سے پوچھا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا و آخرت میں میری رفاقت و سرپرستی کرے گا؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہیں بیٹھے تھے، انہوں نے عرض کیا: ”میں دنیا و آخرت میں آپ کا ولی ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دنیا و آخرت میں میرے ولی ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ہر شخص کی طرف متوجہ ہو کر یہی سوال کیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہر بار یہی کہتے رہے کہ ”میں دنیا و آخرت میں آپ کا ولی ہوں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہی وہ شخص ہو۔“ (چوتھی یہ کہ) وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے (پانچویں یہ کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم پر ڈال کر یہ آیت پڑھی: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ (چھٹی یہ کہ) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر اوڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر سو گئے، مشرکین (حسبِ معمول) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر بستر پر پتھراؤ کرتے رہے، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سوتا دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سمجھا اور پکارا: ”اے اللہ کے نبی!“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بئرِ میمونہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں، آپ وہیں جا کر ان سے مل لیں۔“ پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ چلے گئے اور غار میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ داخل ہو گئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان پتھروں کی ضربیں سہتے رہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھینکے جاتے تھے اور وہ درد کی شدت سے کراہتے ہوئے چادر میں لپٹے رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی، جب انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹایا تو مشرکین نے کہا: ”تم تو بڑے کم ظرف (لئیم) ہو، تمہارے ساتھی پر جب پتھر پڑتے تھے تو وہ کراہتے نہیں تھے اور تم تلملا رہے ہو، ہمیں تمہارا یہ رویہ مشکوک لگا تھا۔“ (ساتویں یہ کہ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک کے لیے نکلے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس پر وہ رونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تمہارا میرے ساتھ وہی مقام ہو جو ہارون کا موسیٰ (علیہما السلام) کے ساتھ تھا، سوائے اس کے کہ تم نبی نہیں ہو، میرے لیے یہ زیبا نہیں کہ میں (مدینہ سے) جاؤں مگر یہ کہ تم میرے نائب بن کر رہو۔“ (آٹھویں یہ کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے بعد ہر مومن کے ولی ہو۔“ (نویں یہ کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے تمام دروازے بند کروا دیے سوائے علی کے دروازے کے، پس وہ بحالتِ جنابت بھی مسجد سے گزر جاتے تھے کیونکہ ان کا راستہ وہی تھا۔ (دسویں یہ کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ہمیں یہ خبر دی ہے کہ وہ اصحابِ شجرہ (اہلِ بیعتِ رضوان) سے راضی ہو گیا اور ان کے دلوں کے اخلاص کو جان لیا، تو کیا اللہ نے بعد میں کہیں یہ بتایا ہے کہ وہ ان سے ناراض ہو گیا تھا؟“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس وقت فرمایا تھا جب انہوں نے (حاطب رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) ان کی گردن اڑانے کی اجازت چاہی تھی: ”تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ نے اہلِ بدر کے احوال پر مطلع ہو کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔“ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ نے ان الفاظ کے ساتھ اور امام احمد نے روایت کیا ہے، جبکہ امام حاکم نے اسے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا و آخرت میں میری سرپرستی (ولایت) کرے گا؟“ ہر ایک نے انکار کیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر کے پاس سے گزر گئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں دنیا و آخرت میں آپ کی سرپرستی قبول کرتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دنیا و آخرت میں میرے ولی ہو۔“ امام ترمذی نے اسے مختصراً ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مسجد کی طرف کھلنے والے) تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا سوائے علی کے دروازے کے۔“ اور امام ترمذی نے اسے حدیث غریب قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6662]
تخریج الحدیث: «إسناد أحمد (3062) وأبي يعلى: يحيى بن حماد/أبو خيثمة عن أبي عوانة عن أبي بلج يحيى بن سليم عن عمرو بن ميمون عن ابن عباس (من الحفظ، لم أقف عليه في الكتب المنزلة)؛ أبو بلج: صدوق ربما أخطأ (التقريب، من الحفظ)؛ ابن تيمية في منهاج السنة: فيه ألفاظ كذب منها سد الأبواب إلا باب علي (نقله محققو مسند أحمد ط الرسالة)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3732، 3734، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3052، وأخرجه فتح الباري برقم: 3452، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4322، 4708، 4711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12593، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2836، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14696، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 32، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8658، 8722، 8678، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1762، 3556، 3586، 4083»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن؛ في أبي بلج كلام، وفي بعض ألفاظه نكارة (كسد الأبواب إلا باب علي)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1006
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، قَثَنَا الْجُعَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ عَلِيًّا خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَاءَ ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ، وَعَلِيٌّ يَبْكِي يَقُولُ: تُخَلِّفُنِي مَعَ الْخَوَالِفِ؟ فَقَالَ: "أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا النُّبُوَّةَ؟".
عائشہ بنت سعد رحمہا اللہ اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «ثنية الوداع» پہنچے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ رو رہے تھے اور عرض کر رہے تھے: ”کیا آپ مجھے پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ چھوڑے جا رہے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تمہارا میرے ساتھ وہی مقام ہو جو ہارون (علیہ السلام) کا موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ تھا، سوائے نبوت کے؟“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1006]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3503، 4154، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2404، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3724، 3731، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 115، 121، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1466، وأخرجه فتح الباري برقم: 4731، وأخرجه مسند البزار برقم: 632، 786، 1068، 1076، 1120، 1170، 1200، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4632، 4773، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 328، 333، 334، 2035، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2130، 2131، 2275، 2749، 5331، 5565، 5841، 5863، 7588، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 881، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8690، 8693»
«صحيح البخاري: 71/7؛ صحيح مسلم: 1870/4»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَثَنَا أَبُو بَلْجٍ قَثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، إِذْ أَتَاهُ تِسْعَةُ رَهْطٍ قَالُوا: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، إِمَّا أَنْ تَقُومَ مَعَنَا، وَإِمَّا أَنْ تَخْلُوَ بِنَا عَنْ هَؤُلَاءِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : بَلْ أَنَا أَقُومُ مَعَكُمْ، قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صَحِيحٌ قَبْلَ أَنْ يَعْمَى، قَالَ: فَابْتَدَؤُوا فَتَحَدَّثُوا فَلَا نَدْرِي مَا قَالُوا، قَالَ: فَجَاءَ يَنْفُضُ ثَوْبَهُ وَيَقُولُ: أُفْ وَتُفْ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ لَهُ عَشْرٌ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ"، قَالَ: فَاسْتَشْرَفَ لَهَا مَنِ اسْتَشْرَفَ، قَالَ: "أَيْنَ عَلِيٌّ ؟" قَالُوا: هُوَ فِي الرَّحَى يَطْحَنُ، قَالَ: "وَمَا كَانَ أَحَدُكُمْ يَطْحَنُ؟" قَالَ: فَجَاءَ وَهُوَ أَرْمَدُ لَا يَكَادُ أَنْ يُبْصِرَ، قَالَ: فَنَفَثَ فِي عَيْنِهِ ثُمَّ هَزَّ الرَّايَةَ ثَلَاثًا، فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ، فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، قَالَ: ثُمَّ بَعَثَ فُلَانًا بِسُورَةِ التَّوْبَةِ فَبَعَثَ عَلِيًّا خَلْفَهُ فَأَخَذَهَا مِنْهُ، وَقَالَ: "لَا يَذْهَبُ بِهَا إِلَّا رَجُلٌ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ"، قَالَ: وَقَالَ لِبَنِي عَمِّهِ: "أَيُّكُمْ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟" قَالَ: وَعَلِيٌّ جَالِسٌ مَعَهُمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أُوَالِيكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، قَالَ: فَبَرَّكَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى رَجُلٍ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَقَالَ: "أَيُّكُمْ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟" فَأَبَوْا، قَالَ: فَقَالَ: "أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ"، قَالَ: وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ آمَنَ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ خَدِيجَةَ، وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ فَوَضَعَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَحَسَنٍ، وَحُسَيْنٍ فَقَالَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا، قَالَ: وَشَرَى عَلِيٌّ بِنَفْسِهِ لَبِسَ ثَوْبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَامَ مَكَانَهُ، قَالَ: وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعَلِيٌّ نَائِمٌ، قَالَ: وَأَبُو بَكْرٍ يَحْسَبُ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ قَدِ انْطَلَقَ نَحْوَ بِئْرِ مَيْمُونٍ فَأَدْرِكْهُ، قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ مَعَهُ الْغَارَ، قَالَ: وَجُعِلَ عَلِيٌّ يُرْمَى بِالْحِجَارَةِ كَمَا كَانَ يُرْمَى نَبِيُّ اللَّهِ، وَهُوَ يَتَضَوَّرُ قَدْ لَفَّ رَأْسَهُ فِي الثَّوْبِ لَا يُخْرِجُهُ حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ كَشَفَ عَنْ رَأْسِهِ فَقَالُوا: إِنَّكَ لَلَئِيمٌ، كَانَ صَاحِبُكَ نَرْمِيهِ فَلَا يَتَضَوَّرُ، وَأَنْتَ تَضَوَّرُ، وَقَدِ اسْتَنْكَرْنَا ذَلِكَ، قَالَ: وَخَرَجَ بِالنَّاسِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَخْرُجُ مَعَكَ؟ قَالَ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا"، فَبَكَى عَلِيٌّ ، فَقَالَ لَهُ: "أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّكَ لَسْتَ بِنَبِيٍّ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَّا وَأَنْتَ خَلِيفَتِي"، قَالَ: وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي وَمُؤْمِنَةٍ"، قَالَ: وَسَّدَ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ ، قَالَ: فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ جُنُبًا وَهُوَ طَرِيقُهُ لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ غَيْرَهُ، قَالَ: وَقَالَ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ مَوْلَاهُ عَلِيٌّ "، قَالَ: وَأَخْبَرَنَا اللَّهُ فِي الْقُرْآنِ أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ عَنْهُمْ، عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ، هَلْ حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَخِطَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ؟ قَالَ: وَقَالَ: نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ حِينَ قَالَ: ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، قَالَ: " وَكُنْتَ فَاعِلًا، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ".
عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس نو افراد کی ایک جماعت آئی اور کہنے لگی: ”اے ابن عباس! یا تو آپ ہمارے ساتھ اٹھ کر چلیں، یا ان لوگوں سے الگ ہو کر ہمارے ساتھ علیحدگی میں بات کریں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”بلکہ میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔“ راوی کہتے ہیں کہ ان دنوں وہ تندرست تھے اور ابھی ان کی بصارت زائل نہیں ہوئی تھی۔ وہ لوگ ان سے گفتگو کرنے لگے، ہمیں معلوم نہیں کہ انہوں نے کیا باتیں کیں؛ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنا کپڑا جھاڑتے ہوئے آئے اور فرما رہے تھے: ”اف اور تف! انہوں نے ایک ایسے شخص کے بارے میں نازیبا باتیں کی ہیں جس کے لیے دس خصوصی فضائل ہیں؛ انہوں نے ایک ایسے مرد پر طعن کیا ہے جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: «لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ» ”میں ضرور ایسے شخص کو (میدانِ جنگ میں) بھیجوں گا جسے اللہ کبھی رسوا نہیں کرے گا، وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے“۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ اس اعزاز کے حصول کے لیے لوگوں نے گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”علی کہاں ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: وہ تو چکی پیس رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایسا نہیں تھا جو ان کی جگہ چکی پیس دیتا؟“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے جبکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں اور وہ بمشکل دیکھ پا رہے تھے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھ میں اپنا لعابِ دہن لگایا، پھر تین بار جھنڈا لہرایا اور انہیں عطا کر دیا۔ پس وہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو (فتح کے بعد بطور قیدی) لے کر آئے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید فرمایا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کو سورہ توبہ دے کر بھیجا، پھر ان کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور وہ سورت ان سے لے لی اور فرمایا: ”اسے لے کر وہی جائے گا جو مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔“
نیز انہوں نے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا زاد بھائیوں سے پوچھا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا اور آخرت میں میرا ولی (مددگار) بنے گا؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے عرض کیا: میں دنیا اور آخرت میں آپ کا ولی بنوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی، پھر باری باری ان میں سے ایک ایک شخص کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا اور آخرت میں میرا ولی بنے گا؟“ تو ان سب نے انکار کر دیا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: ”تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی ہو۔“
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اور وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد لوگوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے تھے؛ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لی اور اسے سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم پر ڈال دیا اور یہ آیت پڑھی: ﴿ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ﴾ ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی کو دور رکھے اے اہل بیت! اور تمہیں خوب پاک صاف کر دے۔“
نیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کا سودا کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر اوڑھ کر ان کے بستر پر سو گئے؛ مشرکین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پتھراؤ کر رہے تھے، اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سو رہے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہی سمجھے کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ انہوں نے آواز دی: ”اے اللہ کے نبی!“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کے نبی تو میمون کے کنویں کی طرف جا چکے ہیں، آپ وہیں جا کر ان سے مل لیں۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور غار میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ داخل ہو گئے۔ ادھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر اسی طرح پتھر برسائے جاتے رہے جیسے اللہ کے نبی پر برسائے جاتے تھے، وہ درد سے کراہ رہے تھے لیکن انہوں نے اپنا سر کپڑے میں لپیٹے رکھا اور اسے صبح ہونے تک باہر نہ نکالا؛ جب صبح ہوئی تو انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹایا، مشرکین نے (انہیں دیکھ کر) کہا: ”تم تو بڑے کم ظرف نکلے، تمہارے ساتھی پر جب ہم پتھر مارتے تھے تو وہ نہیں کراہتے تھے اور تم کراہ رہے تھے، ہمیں یہ بات عجیب معلوم ہوئی تھی۔“
مزید فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ تبوک کے لیے نکلے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا میں بھی آپ کے ساتھ چلوں؟ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”نہیں۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ رونے لگے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ میرے نزدیک تمہارا وہی مقام ہو جو موسیٰ کے نزدیک ہارون کا تھا، مگر یہ کہ تم نبی نہیں ہو؟ یہ مناسب نہیں کہ میں (مدینہ سے) جاؤں سوائے اس کے کہ تم میرے خلیفہ (جانشین) ہو۔“
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم میرے بعد ہر مومن اور مومنہ کے ولی ہو۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے تمام دروازے بند کروا دیے تھے سوائے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے؛ وہ حالتِ جنابت میں بھی مسجد سے گزر سکتے تھے کیونکہ یہی ان کا راستہ تھا اور اس کے سوا کوئی راستہ نہ تھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ مَوْلَاهُ عَلِيٌّ» ‏‏‏‏ ”جس کا میں مولیٰ ہوں، اس کا علی مولیٰ ہے۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن میں خبر دی ہے کہ وہ شجرہ (بیعتِ رضوان) والوں سے راضی ہو گیا ہے، پس اللہ نے جان لیا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا؛ تو کیا اللہ نے ہمیں (بعد میں) بتایا ہے کہ وہ ان سے ناراض ہو گیا ہے؟
نیز اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس وقت فرمایا تھا جب انہوں نے عرض کیا تھا کہ مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں: ”تم ایسا کرنے والے ہو؟ تمہیں کیا معلوم شاید اللہ عزوجل اہلِ بدر کے حالات سے واقف تھا اور فرما دیا: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ» تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3732، 3734، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3052، وأخرجه فتح الباري برقم: 3452، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4322، 4708، 4711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12593، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2836، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14696، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 32، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8658، 8722، 8678، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1762، 3556، 3586، 4083، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6662/1»
«مسند الامام احمد: 331/1؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 132/3»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں