الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. مَا جَاءَ فِي بَجِيْلَةَ وَأَحْمَسَ وَقَيْسٍ وَبَنِى نَاجِيَةً
بجیلہ، احمس، قیس اورناجیہ کے قبائل کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12573 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 3822
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9532
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5328
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4437
حدیث نمبر: 12573
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”إِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِي بِي لُحُوقًا فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ.“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں سب سے پہلے بنو احمس کی ایک عورت مجھے آکر ملے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12573]
تخریج الحدیث: «سناده ضعيف، كريم بن ابي حازم لم يوثقه غير ابن حبان، أخرجه أبويعلي: 5328، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3822 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3822»
الحكم على الحديث:
سناده ضعيف
حدیث نمبر: 3822
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ كَرِيمِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ ، أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ، فَأَتَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ اسْتُشْهِدَ زَوْجِي، وَقَدْ خَطَبَنِي الرِّجَالُ، فَأَبَيْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ حَتَّى أَلْقَاهُ، فَتَرْجُو لِي إِنْ اجْتَمَعْتُ أَنَا وَهُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا رَأَيْنَاكَ نَقَلْتَ هَذَا مُذْ قَاعَدْنَاكَ! قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِي بِي لُحُوقًا فِي الْجَنَّةِ، امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ".
حضرت سلمی بنت جابر کہتی ہیں کہ ان کے شوہر شہید ہو گئے، وہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں کہ میرے شوہر شہید ہو گئے ہیں، مجھے کئی لوگوں نے پیغام نکاح بھیجا ہے لیکن میں نے اب مرنے تک شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے، کیا آپ کو امید ہے کہ اگر میں اور وہ جنت میں اکٹھے ہو گئے تو میں ان کی بیویوں میں شمار ہوں گی؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! ایک آدمی یہ سن کر کہنے لگا کہ ہم نے جب سے آپ کو یہاں بیٹھے ہوئے دیکھا ہے، کبھی اس طرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا (کہ کسی کو آپ نے اس طرح یقین دلایا ہو)؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جنت میں میری امت میں سے مجھے سب سے پہلے ملنے والی ایک عورت ہو گی جس کا تعلق قبیلہ احمس سے ہو گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3822]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ، كريم مجهول.
حدیث نمبر: 6864
عَنْ كَرِيمِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ جَدَّتِهِ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ فَأَتَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ خَطَبَنِي الرِّجَالُ فَأَبَيْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ حَتَّى أَلْقَاهُ فَتَرْجُو لِي أَنِ اجْتَمَعْتُ أَنَا وَهُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا رَأَيْنَاكَ فَعَلْتَ هَذَا مُذْ قَاعَدْنَاكَ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (إِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِي بِي لُحُوقًا فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ) ) .
۔ سیدہ سلمی بنت جابر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میرا خاوند شہید ہو گیا، میں سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئی او رکہا: میرے پاس آدمیوں کے منگنیوں کے پیغام آرہے ہیں، جبکہ میں نے شادی سے انکار کر دیا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے خاوند سے اسی حال میں ملوں، کیا آپ امید دلاتے ہیں کہ اگر میں اور میرا خاوند جمع ہو گئے تو میں اس کی بیویوں میں سے ہوں گی؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، یہ سن کر ایک بندے نے ان سے کہا: جب سے ہم آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہم نے آپ کو نہیں دیکھا کہ آپ نے ایسے کیا ہو؟ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: میری امت میں سے جو خاتون سب سے جلدی مجھے جنت میں ملے گی، وہ احمس سے ہوگی۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6864]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، كريم بن ابي حازم لم يرو عنه غير ابان بن عبد الله، ولم يوثقه غير ابن حبان، أخرجه ابويعلي: 5328، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3822 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3822»
وضاحت: فوائد: … قریش، کنانہ، جدیلہ اور دورِ جاہلیت میں ان کے پیروکاروں کالقب احمس تھا، اس کی وجہ تسمیہیہ ہے کہ وہ اپنے مذہب کے معاملے میں پکے تھے یایہ ہے کہ وہ ”حمسائ“ میںپناہ لیتے تھے، حمساء سے مراد کعبہ ہے۔ اس حدیث میں اس خاتون کا تعیین کے ساتھ ذکر نہیں ہے، تو پھر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا کو اس کا مصداق کیسے ٹھہرایا؟
اس کا جواب یہ ہے کہ سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا قریشی تھیں اور انھوں نے اپنے خاوند کے شہید ہو جانے کے بعد اپنے آپ کو اس وجہ سے مزید نکاح کرنے سے روکا ہوا تھا کہ وہ اپنے اُسی خاوند کے ساتھ جنت میں رہنا چاہتی ہیں، جبکہ شہداء جنت میں ہوتے ہیں، اس لیے انھوں نے اس یہ استدلال کشید کر لیا،یا ممکن ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بتلایا ہو۔
اس کا جواب یہ ہے کہ سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا قریشی تھیں اور انھوں نے اپنے خاوند کے شہید ہو جانے کے بعد اپنے آپ کو اس وجہ سے مزید نکاح کرنے سے روکا ہوا تھا کہ وہ اپنے اُسی خاوند کے ساتھ جنت میں رہنا چاہتی ہیں، جبکہ شہداء جنت میں ہوتے ہیں، اس لیے انھوں نے اس یہ استدلال کشید کر لیا،یا ممکن ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بتلایا ہو۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 9532
عَنْ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ فَأَتَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ اسْتَشْهَدَ زَوْجِي وَخَطَبَنِي الرِّجَالُ فَأَبَيْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ حَتَّى أَلْقَاهُ فَتَرْجُو لِي إِذَا اجْتَمَعْتُ أَنَا وَهُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ عِنْدَهُ: مَا رَأَيْنَاكَ فَعَلْتَ هَذَا مُنْذُ قَاعَدْنَاكَ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِي بِي لُحُوقًا فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى. وَسَلْمَى لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى. وَسَلْمَى لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سلمی بنت جابر نامی خاتون بیان کرتی ہیں: ان کے شوہر نے جام شہادت نوش کر لیا وہ خاتون سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور بولیں: میں ایک ایسی خاتون ہوں کہ میرے شوہر نے جام شہادت نوش کر لیا ہے کچھ لوگوں نے مجھے شادی کا پیغام دیا ہے، لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی کہ میں شادی کروں، یہاں تک کہ میں اپنے شوہر سے جا ملوں، تو کیا آپ میرے بارے میں یہ توقع رکھتے ہیں؟ میں اور میرے شوہر جب ہم اکٹھے ہوں گے تو کیا میں اس کی بیویوں میں سے ایک ہوں گی؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود ایک شخص نے ان سے کہا: ہم جب سے آپ کے پاس بیٹھ رہے ہیں ہم نے کبھی بھی آپ کو اس طرح کی بات کہتے ہوئے نہیں سنا تو انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں سے، جنت میں مجھ سے سب سے پہلے ملنے والی شخصیت احمس قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے سلمہ نامی راوی خاتون کو ثقہ قرار دیتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9532]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے سلمہ نامی راوی خاتون کو ثقہ قرار دیتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9532]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5338) اخرجه احمد فى المسند (3822)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5328
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ كَرِيمِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ ، أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ، فَأَتَتْ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّ زَوْجِي اسْتُشْهِدَ، وَقَدْ خَطَبَنِي الرِّجَالُ، فَتَرْجُو إِنْ جَمَعَ اللهُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فِي الْجَنَّةِ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا رَأَيْنَاكَ صَنَعْتَ هَذَا بِامْرَأَةٍ غَيْرِ هَذِهِ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: إِنَّ أَوَّلَ أُمَّتِي لُحُوقًا بِي فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ.
سیدہ سلمیٰ بنت جابر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر شہید ہو گئے، تو وہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے ابو عبد الرحمن! میرے شوہر شہید ہو چکے ہیں اور اب مجھے (دیگر) مردوں کی جانب سے نکاح کے پیغامات آ رہے ہیں، تو کیا آپ کو یہ امید ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ جنت میں مجھے اور انہیں یکجا فرما دے تو میں وہاں ان کی زوجہ بنوں گی؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس پر وہاں موجود بعض لوگوں نے کہا: ”اے ابو عبد الرحمن! ہم نے آپ کو اس خاتون کے علاوہ کسی اور عورت کے حق میں ایسا کرتے (یعنی اس طرح کی امید دلاتے) نہیں دیکھا؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں سے جنت میں مجھ سے سب سے پہلے ملنے والی ایک عورت ہو گی جس کا تعلق (قبیلہ) احمس سے ہو گا۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5328]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3812، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9531، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5306»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3812، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9531، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5306»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4437
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، عَنْ كَرِيمِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ فَأَتَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنْ زَوْجِي اسْتُشْهِدَ وَقَدْ خَطَبَنِي الرِّجَالُ، فَأَبَيْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ حَتَّى أَلْقَاهُ، فَتَرْجُو إِنْ جَمَعَ اللَّهُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فِي الْجَنَّةِ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا رَأَيْنَاكَ صَنَعْتَ هَذَا بِامْرَأَةٍ غَيْرِ هَذِهِ. قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَوَّلَ أُمَّتِي لُحُوقًا بِي فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، عَنْ كَرِيمِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، عَنْ كَرِيمِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ... فَذَكَرَهُ.
سلمیٰ بنت جابر رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ ان کے شوہر شہید ہو گئے تو وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے ابو عبد الرحمن! میرے شوہر جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور مجھے مردوں کی جانب سے نکاح کے پیغامات مل رہے ہیں، مگر میں نے اس ارادے سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ میں (آخرت میں) ان ہی سے جا ملوں، تو کیا آپ کو یہ امید ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے جنت میں ہمیں یکجا فرما دیا تو میں ان کی ازواج میں شامل رہوں گی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ اس پر وہاں موجود بعض لوگوں نے عرض کیا: ”اے ابو عبد الرحمن! ہم نے آپ کو اس خاتون کے علاوہ کسی اور کے ساتھ ایسا (خصوصی برتاؤ) کرتے نہیں دیکھا۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں سے جنت میں مجھ سے سب سے پہلے ملنے والی (خاتون) قبیلہ احمس کی ایک عورت ہوگی۔““ اسے امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے جس میں کریم بن ابی حازم نے اپنی دادی سلمیٰ بنت جابر رحمہا اللہ سے روایت نقل کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4437]
تخریج الحدیث: «كريم بن أبي حازم: ذكره ابن أبي حاتم بلا جرح ولا تعديل ولم يرو عنه غير أبان (الجرح والتعديل 7/175)؛ قال السناري في مسند أبي يعلى (5328، 7/431): أبان البجلي مختلف فيه، وكريم لا يعرف له راو سوى أبان، ونقل عن البخاري «لا يصح حديثه» ، وفي صحبة سلمى بنت جابر نظر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3812»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3812»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة كريم بن أبي حازم، وأبان البجلي فيه لين