الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بابٌ فِي عَظَمَةِ اللهِ تَعَالَى وَكِبْرِيَائِهِ وَكَمَالِ قُدْرَتِهِ وَافْتِقَارِ الْخَلْقِ
اللہ تعالیٰ کی عظمت، بڑائی اور کمال قدرت اور مخلوق کا اس کا محتاج ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 15 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2312
سنن ابن ماجہ: 4190
مشکوۃ المصابیح: 5347
مسند احمد: 21516
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2449
11 تا 12
حدیث نمبر: 13337
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، بِالْكُوفَةِ ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا} [الإنسان: ١] حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي لَأَرَى مَا لَا تَرَوْنَ، وَأَسْمَعُ مَا لَا تَسْمَعُونَ أَطَّتِ السَّمَاءُ، وَحَقَّ لَهَا أَنْ تَئِطَّ مَا فِيهَا قَدْرُ مَوْضِعِ أُصْبُعٍ، إِلَّا مَلَكٌ وَاضِعٌ جَبْهَتَهُ سَاجِدًا لِلَّهِ وَاللهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَمَا تَلَذَّذْتُمْ بِالنِّسَاءِ عَلَى الْفُرُشِ، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللهِ تَعَالَى، وَاللهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي شَجَرَةٌ تُعْضَدُ" فَقَالَ: إِنَّ قَوْلَهُ وَاللهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي شَجَرَةٌ تُعْضَدُ مِنْ قَوْلِ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا﴾ [سورة الإنسان: 1] پڑھی یہاں تک کہ سورت ختم کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں وہ چیز دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے، آسمان چرچراتا ہے اور اس کا حق ہے کہ وہ چرچرائے، آسمان میں ایک انگلی کے برابر بھی جو جگہ ہے وہاں فرشتہ اپنی جبین کو سجدے میں رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! اگر تم جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے، اور تم بستروں پر عورتوں سے لذت حاصل نہ کرتے بلکہ تم جنگلوں کی طرف نکل جاتے اور اللہ سے پناہ مانگتے۔“ راوی فرماتے ہیں: کاش! میں درخت ہوتا اور کاٹ دیا جاتا، یہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13337]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 2449
«إني أرى ما لا ترون وأسمع ما لا تسمعون أطت السماء وحق لها أن تئط ما فيها موضع أربع أصابع إلا وملك واضع جبهته لله تعالى ساجدا والله لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا وما تلذذتم بالنساء على الفرش ولخرجتم إلى الصعدات تجأرون إلى الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ آسمان (فرشتوں کے بوجھ سے) چرچرا رہا ہے اور اس کا حق بنتا ہے کہ وہ چرچرائے، کیونکہ اس میں چار انگلیوں کے برابر بھی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں کوئی نہ کوئی فرشتہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں اپنی پیشانی نہ رکھے ہوئے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ حقیقت جان لو جو میں جانتا ہوں تو یقیناً تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور بستروں پر عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم (گھر بار چھوڑ کر) میدانوں اور راستوں کی طرف نکل پڑتے اور اللہ کے حضور گڑگڑاتے اور فریادیں کرتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2449]
”بلاشبہ میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ آسمان (فرشتوں کے بوجھ سے) چرچرا رہا ہے اور اس کا حق بنتا ہے کہ وہ چرچرائے، کیونکہ اس میں چار انگلیوں کے برابر بھی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں کوئی نہ کوئی فرشتہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں اپنی پیشانی نہ رکھے ہوئے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ حقیقت جان لو جو میں جانتا ہوں تو یقیناً تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور بستروں پر عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم (گھر بار چھوڑ کر) میدانوں اور راستوں کی طرف نکل پڑتے اور اللہ کے حضور گڑگڑاتے اور فریادیں کرتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2449]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ت هـ ك] عن أبي ذر. المشكاة 5347، الصحيحة 1059، 1060، 1722.»
قال الشيخ الألباني: حسن