🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. قِرَاءَةُ السَّجْدَةِ فِي الصَّلَاةِ الْجَهْرِيَّةِ وَالسِّرِّيَّةِ
جہری اور سری نماز میں سجدۂ تلاوت والی آیت پڑھنا
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2013 (کل: 35 مقامات، 12 کتب)
الفتح الربانی: 2013
صحیح بخاری: 766، 768، 1074، 1078
صحیح مسلم: 1299، 1302، 1304، 1306
سنن ابوداود: 1407، 1408
سنن نسائی: 962، 966، 967، 968، 969
مسند اسحاق بن راہویہ: 125، 126
مسند احمد: 7140، 7777، 9348، 9803، 9830
صحیح ابن خزیمہ: 561
مصنف ابن ابی شیبہ: 4290، 4292، 4457
الجامع الكامل: 2027، 3018
السنن الكبرى للبيهقي: 3717، 3718، 3719، 3720، 3758
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6476
31 تا 35
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3718
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَارِثُ هُوَ ابْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ، ثنا هِشَامٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِنِّي أَرَاكَ سَجَدْتَ فَقَالَ:" لَوْ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ مَا سَجَدْتُ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ.
ابوسلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ﴿سورة الانشقاق﴾ پڑھی تو اس میں سجدہ کیا۔ میں نے عرض کیا: اے ابوہریرہ! کیا میں نے آپ کو سجدہ کرتے نہیں دیکھا؟ انہوں نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے نہ دیکھا ہوتا تو ہرگز نہ کرتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3718]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 766»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3719
أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَيْرِ جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَكِيلُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدْآبَاذِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيَّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: ثنا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللهِ الْمُزْنِيُّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ، قُلْتُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ قَالَ:" سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ" وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُعَاذٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ مُعْتَمِرٍ.
سیدنا ابورافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عشا پڑھی، آپ نے ﴿سورة الانشقاق﴾ کی تلاوت کی تو سجدہ کیا، میں نے کہا: یہ کون سا سجدہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے یہ سجدہ ابوالقاسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا اور میں اسے ہمیشہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3719]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله۔ وسياتي برقم 3758»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3720
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَجَدَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَقَالَ: رَأَيْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سورۃ الانشقاق میں سجدہ کیا اور فرمایا: ”میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے اور اب میں ہمیشہ یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3758
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ الطَّيِّبِ الْبَلْخِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا عَمْرٌو النَّاقِدُ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ بِهَا مَعَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ" قَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: الْعِشَاءَ، وَقَالَ: فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَوْ قُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: كَذَا سَجَدَ بِهِ، فَذَكَرَهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ كَمَا تَقَدَّمَ.
(ا) حضرت ابورافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازِ عشاء پڑھی، آپ نے سورۃ الانشقاق کی تلاوت کی اور سجدہ کیا، میں نے کہا: یہ کون سا سجدہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے یہ سجدہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا ہے اور میں ہمیشہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔
(ب) حضرت عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ کی روایت میں «العَتَمَةِ» کی جگہ «العِشَاءِ» کا لفظ ہے اور فرمایا: جب نماز سے سلام پھیرا تو کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ سجدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3758]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 3719»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6476
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ، فَقَرَأَ: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، فَقُلْتُ لَهُ، فَقَالَ: سَجَدَ بِهَا أَبُو الْقَاسِمِ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَأَنَا مَعَهُ، فَقَالَ التَّيْمِيُّ : أَوْ قَالَ: سَجَدْتُ بِهَا مَعَ أَبِي الْقَاسِمِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَى أَبَا الْقَاسِمِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابورافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورہ ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾ کی تلاوت فرمائی (اور سجدہ تلاوت کیا)، میں نے ان سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورت میں سجدہ کیا تھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا“ - سلیمان تیمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یا انہوں نے یہ الفاظ کہے: ”میں نے اس سورت میں ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا تھا، چنانچہ میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6476]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5996)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 732، 734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 578، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 573، وأخرجه سنن النسائي برقم: 961، 962، 963، 965، 966، 967، 968، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1407، 1408، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1058، 1059، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7100، 7324، 7348، 7720، 9084، 9324، 9511، 9550، 9569، 9599، 9622، 9690، 9941، 10464، وأخرجه موطأ مالك برقم: 478، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1468، 1469، 1470، 1471، وأخرجه فتح الباري برقم: 732، وأخرجه مسند البزار برقم: 1040، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 5887، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 554، 555، 559، 561، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 226، 1397، 2012، 2060، 5003، 8817، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6445»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں