الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَعْذَارِ الَّتِي تُبِيحُ التَّخَلُّفَ عَنِ الْجَمَاعَةِ
ان عذروں کا بیان جو جماعت سے پیچھے رہنے کو جائز کردیتے ہیں
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2483 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 2483
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 144
حدیث نمبر: 2483
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَاءِ) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب شام کا کھانا پیش کر دیا جائے اور اُدھر نماز کی اقامت بھی کہہ دی جائے تو پہلے کھانا کھا لیا کرو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2483]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5465، ومسلم: 558، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24120 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24621»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5465
حدیث نمبر: 144
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ". حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: أُمِرَ النَّاسُ بِحُضُورِ الصَّلاةِ فِي الْجَمَاعَةِ لِفَضْلِ الْجَمَاعَةِ عَلَى الانْفِرَادِ وَرُخِّصَ فِي التَّخَلُّفِ عَنِ الْجَمَاعَةِ لِمَعْنًى وَذَلِكَ أَنْ يَحْضُرَ عَشَاءُ أَحَدِهِمْ وَتُقَامَ الصَّلاةُ أَوْ تُقَامَ الصَّلاةُ وَهُوَ يَحْتَاجُ إِلَى الْوُضُوءِ حَاجَةً حَاضِرَةً وَقَدْ نُهِيَ أَنْ يُصَلِّيَ وَهُوَ يُدَافِعُ الأَخْبَثَيْنِ الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ وَلَوْ صَلَّى أَجْزَأَ عَنْهُ صَلاتُهُ وَلَكِنَّهُ مُرَخَّصٌ لَهُ لِلْعُذْرِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ وَمَحْبُوبٌ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ الصَّلاةَ لا شَاغِلَ لِقَلْبِهِ عَنْهَا وَلا مُعَجِّلَ لَهُ عَنْ إِكْمَالِهَا وَالأَغْلَبُ مِمَّا يَعْرِفُ النَّاسُ أَنَّهُ إِذَا دَخَلَهَا وَبِهِ حَاجَةٌ إِلَى تَعْجِيلِ قَضَاءِ الْحَاجَةِ كَادَ أَنْ يَجْمَعَ أَمْرَيْنِ الْعَجَلَةَ عَنِ الإِكْمَالِ وَالشُّغُلَ عَنِ الإِقْبَالِ وَقَدْ يُخَافُ هَذَا عَلَى مَنْ حَضَرَ عَشَاؤُهُ لِحَاجَةِ النَّاسِ إِلَى الْمَطْعَمِ وَتَوَقَانِ أَنْفُسِهِمْ إِلَيْهِ وَلاسِيَّمَا أَهْلِ الصَّوْمِ وَالْحَاجَةِ إِلَى الْمَأْكَلِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات کا کھانا لگ جائے اور نماز کی اقامت ہو جائے تو پہلے رات کا کھانا کھا لو۔“ ابو جعفر کہتے ہیں: محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو باجماعت نماز کا حکم اکیلے پڑھنے سے فضیلت کے باعث دیا گیا ہے اور جماعت سے پیچھے رہنے کی رخصت بھی خاص وجہ سے دی گئی ہے۔ (جس کا ذکر آگے ہے) اور یہ کہ رات کا کھانا آ جائے نماز کھڑی ہو جائے (تو رخصت ہے) یا وضو کی ضرورت ہو جیسے پیشاب آیا ہوا ہو تو اس حالت میں نماز پڑھنا منع ہے لیکن اگر ان حالات میں نماز پڑھ لیتا ہے تو نماز تو ہو جائے گی لیکن عذر کی وجہ سے رخصت دی گئی ہے۔ پسندیدہ بات یہ ہے کہ نماز اس حالت میں پڑھے جب کوئی ٹینشن نہ ہو نہ دل کہیں اور مشغول ہو اور نہ جلدی برتی جائے بلکہ (اکمل طریقے سے پرسکون نماز ادا کی جائے) عام طور پر معلوم بات ہے کہ لوگ جب ٹینشن کی حالت میں نماز پڑھتے ہیں تو پھر نماز عجلت سے پڑھتے ہیں اور دل دماغ بھی کہیں اور ہوتا ہے۔ یہی حالت ہوتی ہے اس کی جو کھانا چھوڑ کر آیا ہوتا ہے خصوصاً روزہ دار جو سارے دن کا بھوکا ہوتا ہے اسے شدید حاجت ہے کھانے کی (یعنی یہ تمام چیزیں نماز سے توجہ ہٹاتی ہیں جبکہ نماز اطمینان اور توجہ کا نام ہے)۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الأذان/حدیث: 144]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاطعمة، باب اذا حضر العشاء فلا يعجل عن عشائه، رقم: 5465؛ صحیح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة، باب كراهة الصلاة بحضرة ... الخ، رقم: 557»