🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ فِي مَوْقِفِ الِاثْنَيْنِ مِنَ الْإِمَامِ
امام کے ساتھ دو آدمیوں کے کھڑا ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2626 (کل: 17 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 2626، 2630
صحیح بخاری: 380، 727، 871، 874
صحیح مسلم: 4681
سنن ابوداود: 608
مسند احمد: 12626، 13118، 13271، 13509، 13546
صحیح ابن حبان: 2207
مسند امام شافعی: 288
السنن الكبرى للبيهقي: 4281
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2530
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13509
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" صَلَّى فِي بَيْتِ أُمِّ سُلَيْمٍ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا، وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، یہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ کے گھر کا واقعہ ہے اور ام سلیم اور ام حرام ہمارے پیچھے کھڑی تھیں اور غالباً ٰیہ بھی فرمایا کہ مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کرلیا، بہرحال! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے اہل خانہ کے لئے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں مانگیں، پھر میری والدہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! اپنے خادم انس کے لئے دعاء کر دیجئے، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا و آخرت کی ہر خیر میرے لئے مانگی اور فرمایا اے اللہ! اسے مال اور اولاد عطاء فرما اور ان میں برکت عطاء فرما۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13509]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م:660
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13546
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" صَلَّى بِهِ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا عَلَى بِسَاطٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، اس وقت ام سلیم اور ام حرام ہمارے پیچھے چٹائی پر تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13546]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 660
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2630
عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَطَوُّعًا، قَالَ: فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا قَالَ ثَابِتٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ وَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْنَا عَلَى بِسَاطٍ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نفلی نماز پڑھائی، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا، ہم نے ایک چٹائی پر نماز پڑھی تھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2630]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 660، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12626، 13019 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12653»
وضاحت: فوائد: … صف بندی کے معاملے میں یہ تو واضح ہے کہ امام کے ساتھ پہلی صفوں میں مرد حضرات کھڑے ہوں اور ان میں عقلمند اور سمجھدار لوگ امام کے قریب کھڑے ہوں اور عورتیں پچھلی صفوں میں کھڑی ہوں۔ بچوں کا محل کیا ہے؟ کسی صحیح حدیث میں اس کا تعین نہیں کیا گیا، ظاہر تو یہی ہے کہ جو بچے سن تمیز تک پہنچ چکے ہوں تو اس معاملے میں ان کو مردوں کا ہی حکم دیا جائے گا، بلکہ ان میں سے قرآن کا زیادہ حصہ یاد کرنے والوں کو مردوں کا امام بھی بنایا جائے گا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک بچہ ہوتا تو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام مرد کی طرح اپنی دائیں جانب کھڑا کرتے تھے اور بچوں

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 660
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2207
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْحَادِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بِسَاطٍ، فَأَقَامَنِي، عَنْ يَمِينِهِ، وَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ، وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فِي هَذَا الْخَبَرِ بَيَانٌ وَاضِحٌ، أَنَّ هَذِهِ الصَّلاةَ خِلافُ الصَّلاةِ الَّتِي حَكَاهَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسٍ، لأَنَّ فِي تِلْكَ الصَّلاةِ قَامَ أَنَسٌ وَالْيَتِيمُ مَعَهُ خَلْفَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْعَجُوزُ وَحْدَهَا وَرَاءَهُمْ، وَكَانَتْ صَلاتُهُمْ تِلْكَ عَلَى حَصِيرٍ، وَهَذِهِ الصَّلاةُ قَامَ أَنَسٌ، عَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَهُمَا، وَكَانَتْ صَلاتُهُمْ عَلَى بِسَاطٍ، فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَى أَنَّهُمَا صَلاتَانِ لا صَلاةً وَاحِدَةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بچھونے پر نماز پڑھائی تھی، آپ نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کر لیا اور سیدہ ام سلیم اور سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہما ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں اس بات کا واضح بیان موجود ہے کہ یہ اس نماز سے مختلف تھی جس کا تذکرہ اسحاق بن ابوطلحہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کیا ہے، کیونکہ اس نماز میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور یتیم لڑکا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے، جبکہ بوڑھی خاتون اکیلی ان حضرات کے پیچھے کھڑی ہوئی تھی اور ان لوگوں نے چٹائی پر نماز ادا کی تھی، جبکہ یہ نماز جس میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف کھڑے تھے اور سیدہ ام سلیم اور سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہما ان دونوں کے پیچھے کھڑی ہوئی تھیں، یہ نماز بچھونے پر ادا کی گئی تھی۔ تو یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ دو مختلف موقعوں پر ادا کی جانے والی نمازیں تھیں، یہ ایک ہی نماز کا واقعہ نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2207]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1982، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 660، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1538، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 990، 2206، 2207، 7186، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 801، وأبو داود فى (سننه) برقم: 608، 609، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 975، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12235» «رقم طبعة با وزير 2204»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (621): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، إسناده ضعيف، عمر بن موسى الحادي: ذكره المؤلف في «ثقاته» 8/ 445 - 446، وقال: ربما أخطأ، وقال ابن عدي في «الكامل» 5/ 1710: ضعيف يسرق الحديث، ويخالف في الأسانيد، وقال ابن نقطة في «الاستدراك» 1/ 96/ 2: بصري يُعَدُّ في الضعفاء، ولم ينفرد به، فقد تابعه عليه موسى بن إسماعيل عند أبي داود (608) في الصلاة: باب الرجلين يؤم أحدهما صاحبه كيف يقومان، عن حماد، به، وهذا سند صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 288
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمٌ لَنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا.  
انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے اور چھوٹے یتیم بچے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، اور ام سلیم رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے تھیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الاذان، باب المرأة وحدہا تکون صفا: 727.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4281
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ ابْنُ عَائِشَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ فَأُتِيَ بِسَمْنٍ وَتَمْرٍ، فَقَالَ:" رُدُّوا هَذَا فِي وِعَائِهِ وَهَذَا فِي سِقَائِهِ فَإِنِّي صَائِمٌ" ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ تَطَوُّعًا، فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ، وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا، قَالَ ثَابِتٌ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: فَأَقَامَنِي، عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّى بِنَا عَلَى بِسَاطِهِ تَطَوُّعًا تَشَكُّرًا" وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ ⦗٦١٢⦘ وَقَدْ مَضَتِ الْأَخْبَارُ فِي صَلَاتِهِ عَلَى الْخُمْرَةِ، وَعَلَى الْحَصِيرِ، وَعَلَى الْفَرْوَةِ الْمَدْبُوغَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لائے تو انہوں نے گھی اور کھجور پیش کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو برتن میں ڈال دو اور اس کو مشکیزے میں؛ میں روزے سے ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نفل نماز پڑھی۔ سیدہ ام سلیم اور سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہما ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔ ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے یہی علم ہے کہ انہوں نے فرمایا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا کر لیا، پھر ہمیں چٹائی پر شکرانے کے طور پر نماز پڑھائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4281]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسند سراج 1207»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2530
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تو آپ نے مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2530]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں