الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ تَرْكِ الْإِمَامِ الصَّلَاةَ عَلَى الْغَالِّ وَقَاتِلِ نَفْسِهِ وَنَحْوِهَا
وقت کے امام کا خیانت کرنے والے اور خودکشی کرنے والے جیسے لوگوںکی نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3155 (کل: 21 مقامات، 12 کتب)
سنن ابوداود: 2710
سنن نسائی: 1961
مشکوۃ المصابیح: 4011
المنتقى ابن الجارود: 1081
مصنف ابن ابی شیبہ: 35773
صحیح ابن حبان: 4853
السنن الكبرى للبيهقي: 18205
21 تا 21
حدیث نمبر: 5162
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ - قَالَ يَزِيدُ: مَوْلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ - عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ وَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللهِ "، فَنُظِرَ فِي مَتَاعِهِ فَوُجِدَ خَرَزٌ مِنْ خَرَزِ يَهُودَ قَدْ غَلَّهُ، وَاللهِ مَا أَظُنُّهُ يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ.!
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: خیبر کے دن ایک آدمی وفات پا گیا، اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔“ لوگوں پر یہ بات گراں گزری اور ان کے چہرے متغیر ہو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں خیانت کی ہے۔“ اس کے سامان کو دیکھا گیا تو اس میں یہودیوں کے منکے پائے گئے جو اس نے چھپائے تھے، اللہ کی قسم! میرا خیال نہیں کہ ان کی قیمت دو درہم بھی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5162]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 231، حدیث 5181»