الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. فَضْلٌ مِنْهُ فِي وَعِيدِ مَنْ بَدَّلَ أَوْ أَحْدَثَ بَعْدَ النَّبِيِّ ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی چیز میں تبدیلی کر دینے والے یا کسی چیز کو ایجاد¤کرنے والے کی وعید کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 340 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 340
مصنف ابن ابی شیبہ: 33834
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18469
حدیث نمبر: 340
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنْ صَحِبَنِي وَرَآنِي حَتَّى إِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتُلِجُوا دُونِي فَلَأَقُولَنَّ: رَبِّ أَصْحَابِي! فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ) )
سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری صحبت اختیار کرنے والوں اور مجھے دیکھنے والوں میں سے بعض لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے، لیکن جب ان کو میری طرف لایا جائے گا تو ان کو مجھ سے پرے ہی کھینچ لیا جائے گا، پس میں کہوں گا: اے میرے رب! میرے ساتھی، پس مجھ سے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کون کون سی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ [الفتح الربانی/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 11/ 443، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20494 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20768»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 11/ 443
حدیث نمبر: 20494
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنْ صَحِبَنِي وَرَآنِي، حَتَّى إِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ رَبِّ أَصْحَابِي أَصْحَابِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ" .
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے پاس حوض کوثر پر کچھ آدمی ایسے بھی آئیں گے جو میرے ساتھ رہے اور مجھے دیکھا جب وہ میرے سامنے پیش کیے جائیں گے اور میں انہیں دیکھ لوں گا تو انہیں مجھ سے پرے کھینچ لیا جائے گا میں کہوں گا پروردگار! میرے ساتھی ارشاد ہوگا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا چیزیں ایجاد کرلی تھیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20494]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد، والحسن مدلس، وقد عنعن
حدیث نمبر: 20507
وَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيَرِدَنَّ الْحَوْضَ عَلَيَّ رِجَالٌ مِمَّنْ صَحِبَنِي وَرَآنِي، فَإِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ أُصَيْحَابِي أُصَيْحَابِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ" .
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے پاس حوض کوثر پر کچھ آدمی ایسے بھی آئیں گے جو میرے ساتھ رہے اور مجھے دیکھا جب وہ میرے سامنے پیش کیے جائیں گے اور میں انہیں دیکھ لوں گا تو انہیں مجھ سے پرے کھینچ لیا جائے گا میں کہوں گا پروردگار! میرے ساتھی! ارشاد ہوگا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا چیزیں ایجاد کرلی تھیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20507]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد
ترقیم عوامۃ: 32331 ترقیم الشثری: -- 33834
حدثنا عفان، حدثنا حماد بن سلمة ، عن علي بن زيد ، عن الحسن ، عن ابي بكرة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ليردن علي الحوض رجال ممن صحبني ورآني حتى إذا رفعوا اختلجوا دوني فلاقولن: رب، اصحابي، فليقالن: إنك لا تدري ما احدثوا بعدك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (إليَّ).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٠٤٩٤)، وابن أبي عاصم في السنة (٧٦٥)، وابن عبد البر في التمهيد ٢/ ٢٩٣، وتمام (٣٨٧)، وابن بشكوال في ذيل جزء بقي (٥٥)، وابن عبد البر في التمهيد ٢/ ٢٩٢، والطبراني في مسند الشاميين (٢٦٦٠)، وابن عساكر ٣٦/ ٨.
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے حوض پر بہت سے لوگ آئیں گے جو میرے ساتھ رہے ہوں گے اور انہوں نے مجھے دیکھا ہوگا، یہاں تک کہ جب وہ میری طرف اٹھائے جائیں گے تو ان کو مجھ سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا کہ اے میرے رب! یہ میرے ساتھی ہیں، اللہ فرمائیں گے کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا بدعات جاری کی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33834]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: سنده حسن . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 20824، 20837، ترقيم محمد عوامة: 32331»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 20824، 20837، ترقيم محمد عوامة: 32331»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 18469
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنَ صَحِبَنِي [ وَرَآنِي حَتَّى إِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتَلَجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: رَبِّ أَصْحَابِي أَصْحَابِي ] فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهُ كَرِجَالِ أَحْمَدَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حوض پر میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو میرے ساتھ رہے اور انہوں نے مجھے دیکھا، یہاں تک کہ جب وہ میرے سامنے آئیں گے اور میں انہیں دیکھوں گا تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں یہ ضرور کہوں گا: اے میرے پروردگار! میرے ساتھی، میرے ساتھی، تو یہ کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے، تمہارے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال امام أحمد کے رجال کی مانند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18469]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال امام أحمد کے رجال کی مانند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18469]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (48/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19981، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف