الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الْبِرِّ بِالسَّائِلِ وَتَحْسِينِ الظَّنِّ بِهِ وَإِعْطَائِهِ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ
سائل کے ساتھ حسن سلوک کرنے، اس کے بارے میں حسنِ ظن رکھنے اور خواہ وہ گھوڑے پر آئے، اس کو کچھ نہ کچھ دینے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3550 (کل: 16 مقامات، 12 کتب)
الفتح الربانی: 3550
سنن ابوداود: 1644
سنن دارمی: 1684
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1841
اللؤلؤ والمرجان: 627
صحیح ابن حبان: 3400
الجامع الكامل: 4201
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5819
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1352
11 تا 16
حدیث نمبر: 1841
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ الْأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَاهُمْ، ثُمَّ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ، ثُمَّ قَالَ: " مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللَّهُ، وَمَا أُعْطِيَ أَحَدٌ عَطَاءً هُوَ خَيْرٌ وَأَوْسَعُ مِنَ الصَّبْرِ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیا۔ پھر انہوں نے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دیا۔ یہاں تک کہ جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا تمام ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جہاں تک مال ہوگا میں تم سے دریغ نہ کروں گا، لیکن جو سوال سے بچے گا تو اللہ جل جلالہُ بھی اس کو بچائے گا، اور جو قناعت کر کے اپنی تونگری ظاہر کرے گا تو اللہ جل جلالہُ اس کو غنی کر دے گا، اور جو صبر کرے گا اللہ جل جلالہُ اس کو صبر کی توفیق دے گا، اور کوئی نعمت جو لوگوں کو دی گئی ہے صبر سے زیادہ بہتر اور کشادہ نہیں ہے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1841]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1469، 6470، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1053، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3400، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2589، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2380، 11819، 11820، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1644، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2024، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1686، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7961، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11912، 11913، فواد عبدالباقي نمبر: 58 - كِتَابُ الصَّدَقَةِ-ح: 7»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 627
627 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخدْرِيِّ رضي الله عنه، أَنَّ نَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ، سَأَلُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْطَاهُمْ، ثُمَّ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ، حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ، فَقَالَ: مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُم، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ، وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللهُ، وَمَا أُعْطِيَ أَحَدٌ عَطَاءً خَيْرًا وَأَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ نے انہیں عطا فرمایا، پھر انہوں نے سوال کیا اور آپ نے پھر عطا فرمایا یہاں تک کہ جو مال آپ کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میرے پاس کوئی مال و دولت ہو تو میں اسے تم سے بچا کر نہیں رکھوں گا، مگر جو شخص سوال کرنے سے بچتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اسے سوال کرنے سے محفوظ ہی رکھتا ہے، اور جو شخص بے نیازی برتتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اسے بے نیاز بنا دیتا ہے، اور جو شخص اپنے اوپر زور ڈال کر بھی صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اسے صبر و استقلال دے دیتا ہے، اور کسی کو بھی صبر سے زیادہ بہتر اور اس سے زیادہ بے پایاں خیر نہیں ملی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 627]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 50 باب الاستعفاف عن المسئلة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 3400
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ نَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْطَاهُمْ، ثُمَّ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ، حَتَّى إِذَا نَفِدَ مَا عِنْدَهُ، قَالَ: " مَا يَكُنْ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ، فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفُّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللَّهُ، وَمَا أُعْطِيَ أَحَدٌ عَطَاءً هُوَ خَيْرٌ وَأَوْسَعُ مِنَ الصَّبْرِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ انصار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں عطا کر دیا، انہوں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر انہیں عطا کر دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو مال تھا وہ ختم ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جو کچھ بھی بھلائی موجود ہے میں تم لوگوں سے بچا کر اسے نہیں رکھوں گا، لیکن جو شخص مانگنے سے بچنے کی کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ اسے مانگنے سے بچا کے رکھے گا اور جو شخص (لوگوں سے) بے نیازی اختیار کرنے کی کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بے نیاز کر دے گا اور جو شخص صبر کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اسے صبر عطا کرے گا اور کسی بھی شخص کو ایسی کوئی چیز نہیں دی گئی جو صبر سے زیادہ بہتر اور صبر سے زیادہ کشادہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3400]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1469، 6470، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1053، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3400، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2587، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2024، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1686، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7961، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11161» «رقم طبعة با وزير 3391»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2314): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 4201
4201. عن أبي سعيد الخدريّ: أَنَّ نَاسًـا مِنْ الأَنْصَـارِ سَـأَلُـوا رَسُولَ الله صلى الله عليه وسلم فَأَعْطَاهُمْ، ثُمَّ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ، حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ ثُمَّ قَال: مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُم، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ الله، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ الله، وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ الله، وَمَا أُعْطِيَ أَحَدٌ عَطَاءً هُوَ خَيْرٌ وَأَوْسَعُ مِنْ الصَّبْرِ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الصدقة (7) عن ابن شهاب، عن عطاء بن يزيد اللّيثيّ، عن أبي سعيد الخدريّ، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5819
«ما يكون عندي من خير فلن أدخره عنكم وإنه من يستعف يعفه الله ومن يستغن يغنه الله ومن يتصبر يصبره الله وما أعطي أحد عطاء خيرا وأوسع من الصبر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جو بھی بھلائی ہوگی میں اسے تم سے ہرگز نہیں چھپاؤں گا، اور جو شخص سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، اور جو صبر کرنا چاہے اللہ اسے صبر عطا فرما دیتا ہے، اور کسی کو صبر سے بہتر اور وسیع تر کوئی عطیہ نہیں دیا گیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5819]
”میرے پاس جو بھی بھلائی ہوگی میں اسے تم سے ہرگز نہیں چھپاؤں گا، اور جو شخص سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، اور جو صبر کرنا چاہے اللہ اسے صبر عطا فرما دیتا ہے، اور کسی کو صبر سے بہتر اور وسیع تر کوئی عطیہ نہیں دیا گیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5819]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 555، صحيح الترغيب 816: مالك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1352
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ الْجُنْدَعِيُّ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ نَاسًا مِنَ الْأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَسْأَلْهُ أَحَدٌ إِلَّا أَعْطَاهُ حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ، فَلَمَّا أَنْفَقَ كُلَّ شَيْءٍ عِنْدَهُ قَالَ: «مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ، وَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَعِفَّ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ، وَمَنْ يَصْطَبِرْ يُصَبِّرْهُ اللهُ، وَلَمْ تُعْطَوْا عَطَاءً خَيْرًا وَلَا أَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مانگنے والے کو عطا فرمایا یہاں تک کہ جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز خرچ فرما دی تو ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جو بھی بھلائی (مال) ہو گی میں اسے تم سے بچا کر ہرگز ذخیرہ نہیں کروں گا، اور (یہ حقیقت ہے کہ) جو شخص (سوال سے) بچ کر پاکدامنی اختیار کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عفت و پاکدامنی عطا فرما دیتا ہے، اور جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے غنی کر دیتا ہے، اور جو صبر کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے صبر و استقامت سے نواز دیتا ہے، اور تمہیں صبر سے بہتر اور اس سے زیادہ وسعت والی کوئی نعمت عطا نہیں کی گئی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6105، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1053، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2024، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2588، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1644، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10606، 10676، 10707، 11007، 11043، 11480، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1646، وأخرجه فتح الباري برقم: 1400، 4265، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20014، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2896، 9042، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1347»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6105، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1053، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2024، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2588، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1644، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10606، 10676، 10707، 11007، 11043، 11480، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1646، وأخرجه فتح الباري برقم: 1400، 4265، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20014، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2896، 9042، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1347»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح