🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ وَقْتِ جَوَازِ الْفِطْرِ
روزہ افطارکرنے کا وقت
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3709 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 3709
صحیح بخاری: 1941، 1955، 1956، 1958، 5297
صحیح مسلم: 2559، 2560، 2561
مسند احمد: 19395، 19399
مسند الحمیدی: 731
اللؤلؤ والمرجان: 669
مصنف ابن ابی شیبہ: 9188
السنن الكبرى للبيهقي: 8005
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19399
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا" قَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً:" فَاجْدَحْ لِي" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الشَّمْسُ! قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا" وقَالَ سُفْيَانَ مَرَّةً:" فَاجْدَحْ لِي" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الشَّمْسُ، قَال:" انَزِلْ فَاجْدَحْ" فَجَدَحَ، فَشَرِبَ، فَلَمَّا شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْمَأَ بِيَدِهِ نَحْوَ اللَّيْلِ: " إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" .
حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی سفر میں تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا اترو اور ہمارے لئے ستو گھولو، اس نے کہا یا رسول اللہ! ابھی تو سورج (موجود) ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اترو اور ہمارے لئے ستو گھولو، اس نے پھر کہا یا رسول اللہ! ابھی تو سورج (موجود) ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اترو اور ستو گھولو، چنانچہ اس نے ستو گھولے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نوش فرمالیا، پھر رات کی سمت ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا جب تم دیکھو کہ رات یہاں سے آگئی ہے تو روزہ دار کا روزہ افطار ہوگیا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19399]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1941، م: 1101
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 731
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ، يَقُولُ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ!، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ"، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، قَالَ: فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ رَمَى بِيَدِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَقَالَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" .
ابو اسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر کر رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے پانی میں ستو گھول دو“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابھی دھوپ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابھی دھوپ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ستو گھول دو“ پھر وہ صاحب نیچے اترے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی میں ستو گھول دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پی لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی سمت اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”جب تم رات کو اس طرف سے آتے ہوئے دیکھو تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1941، 1955، 1956، 1958، 5297، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1101، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3511، 3512، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3297، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2352، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8102، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19705 برقم: 19709 برقم: 19723»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 669
669 صحيح حديث ابْنِ أَبِي أَوْفَى رضي الله عنه، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ: انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ الشَّمْسُ، قَالَ: انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ الشَّمْسُ، قَالَ: انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَه، فَشَرِبَ؛ ثُمَّ رَمَى بِيَدِهِ ههُنَا، ثُمَّ قَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ ههُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائمُ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے (روزہ کی حالت میں)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) سے فرمایا: ”اتر کر میرے لیے ستو گھول لو۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابھی تو سورج باقی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اتر کر ستو گھول لو۔“ اب کی مرتبہ بھی انہوں نے وہی عرض کی: یا رسول اللہ! ابھی سورج باقی ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم اب بھی یہی تھا: ”اتر کر میرے لیے ستو گھول لو۔“ چنانچہ وہ اترے اور ستو گھول دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نوش فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف اشارہ کر کے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ رات یہاں سے شروع ہو چکی ہے، تو روزہ دار کو افطار کر لینا چاہیے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 669]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 33 باب الصوم في السفر والإفطار»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9035 ترقیم الشثری: -- 9188
حدثنا عباد بن العوام ، عن الشيباني ، عن ابن ابي اوفى ، قال:" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر وهو صائم فلما غابت الشمس، قال: يا فلان انزل فاجدح لنا، قال: يا رسول الله إن عليك نهارا، قال: انزل فاجدح لنا، قالها ثلاثا فنزل فجدح فشرب رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم قال: " إذا رايتم الليل قد اقبل من هاهنا فقد افطر الصائم" قلت وانت معه، قال: نعم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ] زيادة (و).
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (١٩٥٥) ومسلم (١١٠١).

حضرت ابن ابی اوفیٰ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے اور آپ کا روزہ تھا۔ جب سورج غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ اے فلاں! نیچے اترو اور ستو بناؤ۔ اس نے کہا اے اللہ کے رسول! ابھی دن کا کچھ حصہ باقی ہے۔ آپ نے فرمایا نیچے اترو اور ستو بناؤ۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی تو وہ نیچے اترا اور اس نے ستو بنایا۔ آپ نے ستو کا شربت پیا اور فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ اس طرف سے رات آگئی ہے تو روزہ دار افطار کرلے۔ شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفی سے پوچھا کہ اس موقع پر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9188]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1941، 1958، 1955، 1956، 5297، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1101، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3511، 3512، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3297، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2352، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8102، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19705، 19709، 19723، والحميدي فى «مسنده» برقم: 731، والبزار فى «مسنده» برقم: 3325، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7594، ترقيم محمد عوامة: 9035»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8005
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرٍو الْحَرَشِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ:" يَا فُلَانُ، انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا، قَالَ": انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، فَأَتَاهُ بِهِ، فَشَرِبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ:" إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا وَجَاءَ اللَّيْلُ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک سفر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور رمضان کا مہینہ تھا۔ جب سورج غروب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! اتر اور ہمارے لیے ستو بنا۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی تو دن ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اتر اور ہمارے لیے ستو بنا۔“ پھر وہ اترا اور ستو بنا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا، پھر اپنے ہاتھ سے فرمایا (اشارہ کیا): ”جب سورج ادھر غائب ہو جائے اور ادھر سے رات آ جائے تو روزہ دار افطار کر لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8005]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں