🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. فَصْلٌ مِنْهُ فِيمَا تَفْعَلُ الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ قَبْلَ الْإِحْرَامِ وَبَعْدَهُ
حیض اور نفاس والی عورتیں احرام سے پہلے اور اس کے بعد کیا کریں، ان امور کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4166 (کل: 73 مقامات، 17 کتب)
الفتح الربانی: 4166، 4427
صحیح بخاری: 294، 305، 1556، 1560، 1561، 1562، 1638، 1650، 1709، 1720، 1762، 1772، 1783، 1786، 1788، 2952، 4395، 4408، 5548، 5559
صحیح مسلم: 2910، 2911، 2912، 2913، 2914، 2915، 2916، 2917، 2918، 2919، 2920، 2922، 2925، 2926، 2929، 2930، 2931، 2932، 2933، 2934، 3222، 3224، 3226، 3227، 3228
سنن نسائی: 243، 291، 349، 2742، 2805
سنن ابن ماجہ: 2963
بلوغ المرام: 126
سنن دارمی: 1942
مشکوۃ المصابیح: 2572
مسند احمد: 25838، 26344
مسند الحمیدی: 208
صحیح ابن خزیمہ: 2936
اللؤلؤ والمرجان: 757
المنتقى ابن الجارود: 466
صحیح ابن حبان: 3834، 3835، 3912، 3917، 4005
الجامع الكامل: 4914، 5020، 5331
السنن الكبرى للبيهقي: 8805
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2254، 2255
71 تا 73
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8805
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا نَذْكُرُ إِلَّا الْحَجَّ، فَلَمَّا جِئْنَا سَرِفَ طَمِثْتُ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، قَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟"، قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَاللهِ لَوَدِدْتُ أَنْ لَا أَحُجَّ الْعَامَ، قَالَ:" فَلَعَلَّكِ نُفِسْتِ"، قَالَتْ: قُلْتُ نَعَمْ، قَالَ:" إِنَّ هَذَا شَيْءٌ كَتَبَهُ اللهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَافْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي" فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" اجْعَلُوهَا عُمْرَةً"، قَالَتْ: فَحَلَّ النَّاسُ إِلَّا مَنْ ⦗٥⦘ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ قَالَتْ: وَكَانَ الْهَدْيُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَذِي الْيَسَارَةِ، قَالَتْ: ثُمَّ رَاحُوا مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَهُرْتُ، فَأَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْتُ، قَالَتْ: وَأُتِينَا بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: أَهْدَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وآله وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ، قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَرْجِعُ النَّاسُ بِحَجَّةٍ، وَعُمْرَةٍ وَأَرْجِعُ بِحَجَّةٍ قَالَتْ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْدَفَنِي عَلَى جِمْلِهِ، قَالَتْ: فَإِنِّي لَأَذْكُرُ وَأَنَا جَارِيَةٌ حدِيثَةُ السِّنِّ، فَيَطْرِفُ وَجْهِي مُؤْخِرَةَ الرَّحْلِ، حَتَّى أَتَى التَّنْعِيمَ، فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ جَزَاءَ الْعُمْرَةِ الثَّانِيَةِ الَّتِي اعْتَمَرُوا، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ہم صرف حج ہی کو جانتے تھے، تو جب ہم سرف کے مقام پر پہنچے تو میں حائضہ ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس داخل ہوئے اور میں رو رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھے کیا چیز رلاتی ہے؟“ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں تو چاہتی ہوں کہ اس سال حج نہ کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”شاید تو حائضہ ہوگئی ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایسی چیز ہے جس کو اللہ نے بناتِ آدم پر مقرر کر رکھا ہے، تو وہ سب کچھ کر جو حاجی کرتے ہیں، لیکن طہارت سے پہلے بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“ جب ہم مکہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے کہا: ”اس کو عمرہ بنا لو۔“ فرماتی ہیں کہ سارے لوگ ہی حلال ہوگئے مگر وہ جس کے پاس قربانی تھی۔ فرماتی ہیں: قربانی کے جانور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر رضی اللہ عنہما اور مالدار لوگوں کے پاس تھے۔ کہتی ہیں: وہ حج کا تلبیہ کہتے ہوئے چلے حتیٰ کہ جب قربانی کا دن تھا، میں پاک ہوگئی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا، میں نے طوافِ افاضہ کیا۔ فرماتی ہیں: ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی دی ہے، فرماتی ہیں: میں نے حصبہ والی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: لوگ حج اور عمرہ کر کے جائیں گے اور میں صرف حج کر کے لوٹ جاؤں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کو حکم دیا، انہوں نے مجھے اپنے اونٹ پر پیچھے بٹھایا اور مجھے یاد ہے میں نو عمر لڑکی تھی، کجاوے کا پچھلا حصہ میرے چہرے سے ٹکراتا تھا، حتیٰ کہ ہم تنعیم آئے، میں نے وہاں عمرہ کا تلبیہ کہا، اس عمرہ کی جگہ جو لوگ پہلے کر چکے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8805]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 299۔ مسلم 1211»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2254
«إن هذا أمر كتبه الله على بنات آدم فاغتسلي وأهلي بالحج واقضي ما يقضي الحاج غير أن لا تطوفي بالبيت ولا تصلي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ نے آدم کی بیٹیوں (عورتوں) پر مقدر فرما دیا ہے، لہٰذا تم غسل کرو، حج کا احرام باندھو اور تمام وہ مناسک ادا کرو جو حاجی ادا کرتا ہے، البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرو اور نماز نہ پڑھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2254]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن جابر. مختصر مسلم 66.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2255
«إن هذا أمر كتبه الله على بنات آدم فاقضي ما يقضي الحاج غير أن لا تطوفي بالبيت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر مقدر فرما دیا ہے، لہٰذا تم وہی تمام مناسک ادا کرو جو حاجی ادا کرتا ہے، البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ن] عن عائشة. مختصر مسلم 660.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں