🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأُضْحِيَةِ وَالْحَثِّ عَلَيْهَا وَفَضْلِهَا وَحُكْمِهَا
قربانی، اس پر ابھارنااور اس کی فضیلت اور حکم
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4651 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 4651، 2255
مشکوۃ المصابیح: 5775
مسند احمد: 2916، 2917
سنن دارقطنی: 4751
السنن الكبرى للبيهقي: 19032
المعجم الکبیر للطبرانی: 11752، 11992
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1729
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4651
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ وَأُمِرْتُ بِرَكْعَتَيِ الضُّحَى وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر قربانی فرض کی گئی ہے اور تم پر فرض نہیں کی گئی، اسی طرح مجھے دو رکعت نمازِ چاشت کا حکم دیا گیا ہے اور تم کو ان کا حکم نہیں دیا گیا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4651]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف جابر بن يزيد الجعفي، أخرجه الطبراني: 11803، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2917 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2917»
وضاحت: فوائد: … ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلٰی مَا رَزَقَھُمْ مِّنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ} … اور ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وہ ان چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ تعالیٰ نے انہیں دے رکھے ہیں۔ (سورۂ حج: ۳۴)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف جابر بن يزيد الجعفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5775
5775 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلَاةِ الْفَجْرِ وَلَمْ يُؤْمَرُوا بِهَا"رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”قربانی کرنا مجھ پر فرض کیا گیا ہے، جبکہ تم پر فرض نہیں کیا گیا، اور نماز چاشت کا مجھے حکم دیا گیا ہے جبکہ تمہیں اس کا حکم نہیں دیا گیا۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا، رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ» ”اس کی سند بہت ضعیف ہے، اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5775]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الدارقطني (4/ 282 ح 4706) [وأحمد (1/ 317) والبيھقي (264/8) ]
٭ فيه جابر بن يزيد الجعفي ضعيف جدًا، رافضي .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2916
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمِرْتُ بِرَكْعَتَيْ الضُّحَى، وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا، وَأُمِرْتُ بِالْأَضْحَى، وَلَمْ تُكْتَبْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے چاشت کی دو رکعتوں کا حکم دیا گیا ہے لیکن تمہیں نہیں دیا گیا، نیز مجھ پر قربانی کو صاحب نصاب نہ ہونے کے باوجود فرض کر دیا گیا ہے لیکن تم پر صاحب نصاب نہ ہونے کی صورت میں قربانی فرض نہیں ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2916]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جابر الجعفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2917
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِرَكْعَتَيْ الضُّحَى، وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے چاشت کی دو رکعتوں کا حکم دیا گیا ہے لیکن تمہیں نہیں دیا گیا، نیز مجھ پر قربانی کو صاحب نصاب نہ ہونے کے باوجود فرض کر دیا گیا ہے لیکن تم پر صاحب نصاب نہ ہونے کی صورت میں قربانی فرض نہیں ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2917]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4666 ترقیم الرسالہ : -- 4751
نَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا الْحُنَيْنِيُّ ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلاةِ الأَضْحَى، وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا" ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا الْحُنَيْنِيُّ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ مِثْلَهُ: كُتِبَ عَلَيَّ الأَضْحَى.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر قربانی کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، لیکن تم لوگوں پر لازم قرار نہیں دیا گیا، مجھے عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، تمہیں اس کا حکم نہیں دیا گیا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4751]
ترقیم العلمیہ: 4666
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1123، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4532، 19099، 19100، 19101، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1631، 4750، 4751،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2078»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف من أجل جابر الجعفي، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 254)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2255
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِرَكْعَتَيِ الضُّحَى وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا) ) (مسند أحمد: 2917)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر(عیدالالضحیٰ کی) قربانی فرض کی گئی ہے، لیکن تم پر اس کو فرض نہیں کیا گیا اورمجھے چاشت کی دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ تم کو اس کا حکم نہیں دیا گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الضحى/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، لضعف جابر بن يزيد الجعفي، أخرجه الطبراني: 11802، 11803، والبزار: 2434، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2917، 2065 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19032
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا ابْنُ نَاجِيَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ السُّدِّيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا رَفَعَهُ قَالَ:" كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلَاةِ الضُّحَى وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا". وَرَوَاهُ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ جَابِرٍ، هُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی میرے اوپر فرض ہے جبکہ تمہارے اوپر فرض نہیں ہے اور نمازِ چاشت مجھے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اور تمہیں حکم نہیں دیا گیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19032]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11752
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ وَالذَّبْحُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلَاةِ الضُّحَى وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر قربانی اور ذبح فرض کیا گیا، جبکہ تم پر فرض نہیں کیا گیا، اور مجھے نمازِ چاشت کا حکم دیا گیا، جبکہ تمہیں اس کا حکم نہیں دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11752]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 301، حدیث 11802»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11992
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَلْبِيُّ ، ثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُتِبَ عَلَيَّ الْأَضْحَى، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلَاةِ الضُّحَى، وَلَمْ تُؤْمَرُوا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر قربانی فرض کی گئی، اور تم پر فرض نہیں کی گئی، اور مجھے نمازِ چاشت کا حکم دیا گیا، اور تمہیں حکم نہیں دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11992]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 373، حدیث 12044»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1729
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
"ثَلَاثٌ هُنَّ عَلَيَّ فَرِيضَةٌ وَهِيَ لَكُمْ تَطَوُّعٌ: الْوِتْرُ، وَالنَّحْرُ، وَرَكْعَتَا الضُّحَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ أَبِي جَنَابٍ الْكَلْبِيِّ.
وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَفِي سَنَدِهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَلَفْظُهُ: "كُتِبَ عَلَيَّ الْأَضْحَى وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلَاةِ الضُّحَى وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جو مجھ پر فرض ہیں اور وہ تمہارے لیے نفل ہیں: نمازِ وتر، قربانی اور چاشت کی دو رکعتیں“۔ اس حدیث کو امام احمد بن منیع اور بیہقی نے 'السنن الکبریٰ' میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس میں ابو جناب الکلبی راوی ضعیف ہے؛ نیز امام عبد بن حمید نے بھی اسے روایت کیا ہے اور ان کی سند میں جابر الجعفی موجود ہے جبکہ اس کے الفاظ یہ ہیں: ”مجھ پر قربانی فرض کی گئی ہے جبکہ تم پر فرض نہیں کی گئی، اور مجھے چاشت کی نماز کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمہیں اس کا (حکمِ وجوبی) نہیں دیا گیا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1729]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع والبيهقي في الكبرى بسند ضعيف؛ لضعف أبي جناب الكلبي»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2913، 2051، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12044، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1158»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں