🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. فَضْلُ الْجِهَادِ وَالرِّبَاطِ وَالْمُجَاهِدِينَ ¤ فَضْلُ الْجِهَادِ وَالتَّرْغِيْبِ فِيهِ
جہاد، رباط اور مجاہدین کی فضیلت¤جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4790 (کل: 39 مقامات، 14 کتب)
الفتح الربانی: 4790، 71، 8961
صحیح مسلم: 269، 1769
سنن دارمی: 1462، 2429، 2747
معجم صغیر للطبرانی : 40
مشکوۃ المصابیح: 38
مسند احمد: 6792، 14210، 14233، 14488، 14711، 14727، 15016، 15200، 15210
مصنف ابن ابی شیبہ: 20470، 20471، 28194
الجامع الكامل: 93، 7754، 11939، 16531
السنن الكبرى للبيهقي: 13296، 20756
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9509، 9510
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6551
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2273، 2278
المعجم الاوسط: 1225، 4447، 7410
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 111، 4282، 4290
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 71
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: ( (أَنْ يُسْلِمَ قَلْبُكَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ) ) قَالَ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (الْإِيمَانُ) ) (وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: خُلُقٌ حَسَنٌ) ، قَالَ: وَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: ( (تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ) ) (وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: وَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: ( (الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ) ) ، قَالَ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (الْهِجْرَةُ) ) قَالَ: وَمَا الْهِجْرَةُ؟ قَالَ: ( (تَهْجُرُ السُّوءَ) ) قَالَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (الْجِهَادُ) ) قَالَ: وَمَا الْجِهَادُ؟ قَالَ: ( (أَنْ تُقَاتِلَ الْكُفَّارَ إِذَا لَقِيتَهُمْ) ) قَالَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ) ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (ثُمَّ عَمَلَانِ هُمَا أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِمِثْلِهِمَا، حَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ أَوْ عُمْرَةٌ) )
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تیرا دل اللہ تعالیٰ کے لیے مطیع ہو جائے اور دوسرے مسلمان تیری زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں۔“ اس نے کہا: ”کون سا اسلام افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان۔“ ایک روایت میں ہے: ”اچھا اخلاق۔“ اس نے کہا: ”ایمان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تو اللہ تعالیٰ پر، فرشتوں پر، کتابوں پر، رسولوں پر اور موت کے بعد دوبارہ اٹھنے پر ایمان لائے۔“ ایک روایت میں ہے: اس نے کہا: ”ایمان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر و سماحت۔“ اس نے کہا: ”افضل ایمان کون سا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت۔“ اس نے کہا: ”ہجرت کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برائی کو ترک کر دینا۔“ اس نے کہا: ”کون سی ہجرت افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد۔“ اس نے کہا: ”جہاد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کافروں سے مقابلہ ہو تو ان سے قتال کرنا۔“ اس نے کہا: ”کون سا جہاد افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں اور خود اس کا خون بہا دیا جائے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر دو عمل ہیں، وہ افضل ترین ہیں اور (ان کو کرنے والا سب سے زیادہ افضل ہے) الا یہ کہ کوئی آدمی ان ہی دو پر عمل کرے، حج مبرور یا عمرہ۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه عبد الرزاق: 20107، والطبراني في الكبير بنحوه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17027 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17152»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه عبد الرزاق: 20107
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8961
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ قَالَ طُولُ الْقُنُوتِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُرِيقَ دَمُهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ هَجَرَ مَا كَرِهَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا الْمُوجِبَتَانِ قَالَ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی نماز افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لمبے قیام والی۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں اور جس کا خون بہا دیا جائے۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے نا پسندیدہ امور کو ترک کر دیا۔ اس نے کہا: کون سا مسلمان افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! واجب کرنے والی دو چیزیں کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرتا ہو، وہ جہنم میں داخل ہو گا۔ [الفتح الربانی/مسائل الترغيب فى الأعمال الصالحة/حدیث: 8961]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه القطعة الأولي والرابعة مسلم: 756، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15210 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15280»
وضاحت: فوائد: … حقیقی مجاہد اور مہاجر وہی ہے جو اپنے نفس کی مخالفت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں کو ترک کر دے‘ اگر ایک انسان ہجرت (یعنی ترک وطن) اور جہاد کے باوجود اللہ تعالیٰ کی معصیتوں سے پرہیز نہیں کرتا تو ایسی ہجرت اور جہاد کا کیا فائدہ جو اس کے نفس میں ہی نیکی کا رجحان پیدا نہ کر سکے؟ ہجرت اور جہاد تو اس چیز کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر اس کے اوامر و نواہی کی پابندی کی جائے‘ وہ پابندی اپنا وطن چھوڑنے کی صورت میں ہو یا اسلام کی سربلندی کے لئے اللہ کے دشمنوں سے پنجہ آزمائی کرنے کی صورت میںیا شریعت کی منع کردہ چیزوں سے باز رہنے کی صورت میں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 93
93. عن جابر بن عبدالله قال: أتى النّبيَّ صلى الله عليه وسلم رجلٌ فقال: يا رسول الله، ما الموجبتان؟ قال: من مات لا يشرك بالله شيئاً دخل الجنة، ومن مات يشرك بالله شيئاً دخل النار.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (93) من طرق عن أبي معاوية، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر، فذكره. ورواه أيضاً من وجه آخر عن أبي الزبير، عن جابر، به، مثله.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7754
7754- عن جابر قال: قالوا: يا رسول الله، أي الجهاد أفضل؟ قال: من عُقر جواده، وأهريق دمه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (4210)، والدارمي (2437) وصحّحه ابن حبان (4639) كلهم من طريق الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11939
11939- عن جابر قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل فقال: يا رسول الله، ما الموجبتان؟ فقال: من مات لا يشرك بالله شيئاً دخل الجنة، ومن مات يشرك بالله شيئاً دخل النار
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (151:93) من طرق عن أبي معاوية، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16531
16531- عن جابر بن عبدالله قال: أتى النّبيَّ صلى الله عليه وسلم رجلٌ فقال: يا رسول الله، ما الموجبتان؟ قال: من مات لا يشرك بالله شيئاً دخل الجنة، ومن مات يشرك بالله شيئاً دخل النار.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (93) من طرق عن أبي معاوية، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13296
وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا الْمُوجِبَتَانِ؟ فَقَالَ:" مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ" ⦗٧١⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَغَيْرُهُ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! واجب کرنے والی کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ اس حال میں مر گیا کہ وہ اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرتا تھا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا اور جو اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ شرک کرتا تھا، وہ جہنم میں داخل ہو گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13296]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 93»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20756
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ إِمْلَاءً، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، أنبأ أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ.
ابوزبیر نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20756]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 41»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9509
عَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ قَالَ:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ مِنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک
یہ روایت پہنچی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9509]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1710) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2081) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1247) اخرجه احمد فى المسند (300/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13798، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2392»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9510
وَلَهُ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قِيلَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -". قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ".
وَرَوَى مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
ان کے حوالے سے معجم صغیر میں یہ بات منقول ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں عرض کی گئی: کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اس چیز سے لاتعلق ہو جاؤ جو تمہارے پروردگار کو ناپسند ہو عرض کی گئی کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے۔ امام مسلم نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ اور معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام أحمد نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9510]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (713)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں