الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُسَابَقَةِ عَلَى الْأَقْدَامِ
آدمی کی دوڑ کے مقابلے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5169 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 2578
مسند احمد: 24118
صحیح ابن حبان: 4691
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 272
الجامع الكامل: 6302
المعجم الکبیر للطبرانی: 19429
حدیث نمبر: 5169
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَابَقَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَبَقْتُهُ فَلَبِثْنَا حَتَّى إِذَا رَهِقَنِي اللَّحْمُ سَابَقَنِي فَسَبَقَنِي فَقَالَ هَذِهِ بِتِلْكَ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دوڑ کا مقابلہ کیا، سو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آگے نکل گئی، پھر ہم ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ جب مجھ پر گوشت آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر مجھ سے مقابلہ کیا اور اس بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے سبقت لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ جیت اُس سابق مقابلے کا بدلہ ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب السبق والرمي/حدیث: 5169]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه ابن ماجه: 1979، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24118 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24619»
وضاحت: فوائد: … یہ ورزش نہیں، بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنے زوجۂ محترمہ کے ساتھ حسن معاشرت کا ایک انداز ہے، اس سے بیوی کے دل میں خاوند کے مقام و مرتبہ میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ خوش بھی ہو جاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2578
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَنْطَاكِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاق يَعْنِي الْفَزَارِيَّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ قَالَتْ: فَسَابَقْتُهُ فَسَبَقْتُهُ عَلَى رِجْلَيَّ فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي، فَقَالَ: هَذِهِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھیں، کہتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوڑ کا مقابلہ کیا تو میں جیت گئی، پھر جب میرا بدن بھاری ہو گیا تو میں نے آپ سے (دوبارہ) مقابلہ کیا تو آپ جیت گئے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جیت اس جیت کے بدلے ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2578]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھ گئی۔ پھر جب میں بھاری ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بڑھ گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس (پہلی دوڑ) کا بدلہ ہے۔“” [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2578]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17736)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/النکاح 50 (1979)، مسند احمد (6/129، 280) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3251)
مشكوة المصابيح (3251)
حدیث نمبر: 24118
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: سَابَقَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَقْتُهُ، فَلَبِثْنَا حَتَّى إِذَا رَهِقَنِي اللَّحْمُ سَابَقَنِي فَسَبَقَنِي، فَقَالَ:" هَذِهِ بِتِيكِ" ..
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دوڑ کا مقابلہ کیا، اس مقابلے میں میں آگے نکل گئی، کچھ عرصے بعد جب میرے جسم پر گوشت چڑھ گیا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ دوڑ کا مقابلہ کیا، اس مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور فرمایا یہ اس مرتبہ کے مقابلے کا بدلہ ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24118]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7872
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَابَقَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَبَقْتُهُ فَلَبِثْنَا حَتَّى إِذَا أَرْهَقَنِي اللَّحْمُ سَابَقَنِي فَسَبَقَنِي فَقَالَ هَذِهِ بِتِلْكَ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دوڑ کا مقابلہ کیا، میں آگے نکل گئی، پھر ہم کچھ عرصہ ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ میرا وجود بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر مجھ سے مقابلہ کیا اور اس بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے نکل گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اُس کے مقابلے میں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللهو واللعب/حدیث: 7872]
تخریج الحدیث: «اسناده جيّد، أخرجه ابوداود: 2578، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26277 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26807»
الحكم على الحديث:
اسناده جيّد
حدیث نمبر: 4691
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ بِهَمَذَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الأَسَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " سَابَقَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَقْتُهُ، فَلَبِثْنَا حَتَّى إِِذَا أَرْهَقَنِي اللَّحْمُ سَابَقَنِي فَسَبَقَنِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ بِتِلْكَ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ دوڑ لگائی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نکل گئی، کچھ عرصے بعد جب میرا جسم بھاری ہو گیا تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ مقابلہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آگے نکل گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کے بدلے میں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4691]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4691، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8893، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2578، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1979، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19818، 19819، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24752، والحميدي فى (مسنده) برقم: 263» «رقم طبعة با وزير 4672»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1502)، «الآداب» (276)، «المشكاة» (3251). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 272
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَابَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَقْتُهُ فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي، فَقَالَ:" هَذِهِ بِتِلْكَ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں جیت گئی پھر جب میرا جسم بھاری ہو گیا پھر دوڑ کا مقابلہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیت گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس پہلی دوڑ کا بدلہ ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 272]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ النکاح، باب حسن معاشرۃ النساء، رقم: 1979 وقال الالبانی صحیح، سنن ابی داؤد، الجہاد، باب فی السبق علی الرجل، رقم: 2578»
حدیث نمبر: 6302
6302- عن عائشة قالت: سابقني النبي صلى الله عليه وسلم فسبقته، فلبثنا حتى إذا أرهقني اللحم سابقني فسبقني. فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هذه بتلك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (2578) وابن ماجة (1979) وصحّحه ابن حبان (4691) كلهم من حديث هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19429
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَابَقْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَبَقْتُهُ، فَلَمَّا حَمَلْتُ مِنَ اللَّحْمِ سَابَقَنِي فَسَبَقَنِي، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ هَذِهِ بِتِلْكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوڑ لگائی تو میں آگے نکل گئی۔ پھر جب میرا جسم بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دوڑ لگائی اور مجھ سے آگے نکل گئے، تو فرمایا: ”اے عائشہ! یہ اس کا بدلہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19429]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 47، حدیث 125»